محمد خرم یاسین — اگست 2، 2016 1:23 شام
محبت تم سے ہوجائے دوبارہ عین ممکن ہے
وہی دیوانگی اور سنگِ خارا عین ممکن ہے
میں جانا چاہتا ہوں اور چلا ہی جاوں کا آخر
نہ دیکھوں گھر نہ در نہ یہ چوبارہ عین ممکن ہے
جو سونے چاندی کے چمچ سے سب کچھ کھا رہا ہے آج
وہ بندہ فردا میں بیچے غبارہ عین ممکن ہے
ہوا تھا عشق کا آغاز جس دریا کنارے پر
کوئی ڈھونڈے وہی کل کو کنارہ عین ممکن ہے
ندا آئی گماں گزرا پکارا ہے کسی نے جوں
سرا سر وہم ہی ہو یہ ہمارا عین ممکن ہے
خرم!
حسن محمود جماعتی — اگست 2، 2016 5:45 شام
محبت تم سے ہوجائے دوبارہ عین ممکن ہے
وہی دیوانگی اور سنگِ خارا عین ممکن ہے
خرم کیا خوبصورتی اور سادگی سے باندھا ہے۔۔ زبردست مزہ آ گیا
میں جانا چاہتا ہوں اور چلا ہی جاوں کا آخر
نہ دیکھوں گھر نہ در نہ یہ چوبارہ عین ممکن ہے
زبردست۔۔۔۔۔ "نہ یہ چوبارہ عین ممکن ہے"۔۔۔۔ بہت خوب۔
جو سونے چاندی کے چمچ سے سب کچھ کھا رہا ہے آج
وہ بندہ فردا میں بیچے غبارہ عین ممکن ہے
ہوا تھا عشق کا آغاز جس دریا کنارے پر
کوئی ڈھونڈے وہی کل کو کنارہ عین ممکن ہے
ندا آئی گماں گزرا پکارا ہے کسی نے جوں
سرا سر وہم ہی ہو یہ ہمارا عین ممکن ہے
کس سادگی اور خوبصورتی سے خیال جوڑے ہیں۔ بہت خوبصورت جی مزہ آیا پڑھ کر۔ ہماری طرف سے داد وصول ہو بھائی۔ اللہ مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔ خوب۔
حسن محمود جماعتی — اگست 2، 2016 5:47 شام
زبردست۔ ایسی تک بندیاں شریک محفل کرتے رہا کریں۔
عبدالقیوم چوہدری — اگست 2، 2016 6:25 شام
اچھی تک بندی ہے۔ خوبصورت جی۔
فونٹ پر نظر ڈالیے گا۔
نایاب — اگست 2، 2016 6:43 شام
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
اگر یہ تک بندی ہے تو مرصع کلام کیا ہوگا ؟
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 10:46 صبح
خرم کیا خوبصورتی اور سادگی سے باندھا ہے۔۔ زبردست مزہ آ گیا
زبردست۔۔۔۔۔ "نہ یہ چوبارہ عین ممکن ہے"۔۔۔۔ بہت خوب۔
کس سادگی اور خوبصورتی سے خیال جوڑے ہیں۔ بہت خوبصورت جی مزہ آیا پڑھ کر۔ ہماری طرف سے داد وصول ہو بھائی۔ اللہ مزید ترقی عطا فرمائے۔۔۔ خوب۔
آپ کی محبت کا بے حد شکریہ۔ ممنون ہوں۔

خوش رہیے۔ مسکراتے رہیے

محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 10:47 صبح
زبردست۔ ایسی تک بندیاں شریک محفل کرتے رہا کریں۔
جی ضرور حضرت۔ شکریہ، جزاک اللہ

محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 10:49 صبح
واہہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
اگر یہ تک بندی ہے تو مرصع کلام کیا ہوگا ؟
بہت سی دعاؤں بھری داد
ڈھیروں دعائیں
آپ کی محبتوں کا ڈھیر سارا شکریہ۔ جزاک اللہ

اصل میں میں نے نثری نظم کا میدان چنا ہے اس لیے غزل میں طبع آزمائی نہ ہونے کے برابر ہے۔
محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 10:49 صبح
اچھی تک بندی ہے۔ خوبصورت جی۔
فونٹ پر نظر ڈالیے گا۔
بہت شکریہ۔ آپ کی محبت ہے۔ ممنون ہوں

یوسف سلطان — اگست 3، 2016 10:58 صبح
جو سونے چاندی کے چمچ سے سب کچھ کھا رہا ہے آج
وہ بندہ فردا میں بیچے غبارہ عین ممکن ہے
بہت عمده ۔
فاخر رضا — اگست 3، 2016 11:33 صبح
بہت ہی اچھی غزل ہے، شاید ایک آدھ جگہ وزن کا پرابلم ہے. اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں
محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 1:00 شام
نوازش۔ شکریہ

محمد خرم یاسین — اگست 3، 2016 1:00 شام
بہت ہی اچھی غزل ہے، شاید ایک آدھ جگہ وزن کا پرابلم ہے. اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں
نوازش۔ جزاک اللہ۔ شکریہ