تکبندی

محمد ریحان قریشی — جون 27، 2018 10:09 شام
دل کا میں درد آشنا نہ ہوا
یہ بھی اچھا ہوا برا نہ ہوا
کوئی خوبی مرے سخن میں نہیں
شعر کہتے ہوئے زمانہ ہوا
خواب ٹوٹے قیامتیں ٹوٹیں
دل شکن پھر بھی ماجرا نہ ہوا
خود پہ لکھی غزل، غزل تو نہیں
ہو کے بھی میں غزل سرا، نہ ہوا
کیا حقیقت پرست تھا ریحان
آپ اپنا لکھا فسانہ ہوا​
فاخر رضا — جون 27، 2018 10:14 شام
دل کا میں درد آشنا نہ ہوا
یہ بھی اچھا ہوا برا نہ ہوا
کوئی خوبی مرے سخن میں نہیں
شعر کہتے ہوئے زمانہ ہوا
خواب ٹوٹے قیامتیں ٹوٹیں
دل شکن پھر بھی ماجرا نہ ہوا
خود پہ لکھی غزل غزل تو نہیں
ہو کے بھی میں غرل سرا نہ ہوا
کیا حقیقت پرست تھا ریحان
خود ہی اپنا لکھا فسانہ ہوا
کچھ اور بھی شعر لکھیے
بہت اچھا لکھا ہے
محمد تابش صدیقی — جون 28، 2018 8:24 صبح
بہت خوب۔ تک بندی کہنا زیادتی ہے۔ :)
اتفاق سے ابھی اسی زمین پر دادا کی ایک غزل پوسٹ کی۔ یہ سرچ کیا کہ پہلے تو پوسٹ نہیں کر چکا، تو یہاں تک پہنچا۔ :)
مریم افتخار — جون 28، 2018 8:29 صبح
کوئی خوبی مرے سخن میں نہیں
شعر کہتے ہوئے زمانہ ہوا
واہ!
فاخر رضا — جون 28، 2018 9:17 صبح
یہ تو صرف کسر نفسی میں لکھا تھا آپ نے واہ کہ دیا
مریم افتخار — جون 28، 2018 9:23 صبح
یہ تو صرف کسر نفسی میں لکھا تھا آپ نے واہ کہ دیا
ارے نہیں نہیں!
ہم نے شعر کی بنت پر کہا اور میں نے یہ جانا کہ گویا.....
فاخر رضا — جون 28، 2018 10:20 صبح
ارے نہیں نہیں!
ہم نے شعر کی بنت پر کہا اور میں نے یہ جانا کہ گویا.....
یہ بہت اچھے شاعر ہیں. بس کم لکھتے ہیں
میں نے تو درخواست کی ہے کہ اپنے حال کے علاوہ بھی اشعار لکھیں تاکہ غزل مکمل ہو (کسی حد تک) ویسے تو بہت اچھی ہے
نور وجدان — جولائی 18، 2018 3:03 شام
دل کا میں درد آشنا نہ ہوا
یہ بھی اچھا ہوا برا نہ ہوا
کوئی خوبی مرے سخن میں نہیں
شعر کہتے ہوئے زمانہ ہوا
خواب ٹوٹے قیامتیں ٹوٹیں
دل شکن پھر بھی ماجرا نہ ہوا
خود پہ لکھی غزل، غزل تو نہیں
ہو کے بھی میں غزل سرا، نہ ہوا
کیا حقیقت پرست تھا ریحان
آپ اپنا لکھا فسانہ ہوا

واہ ، بہت خوب ، یوں جیسے آپ خود ایک خواب کی سی کیفیت میں ہیں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DA%A9%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C.102046/