تیری یادوں سے لو لگائی ہے

رہ وفا — اکتوبر 26، 2009 9:50 صبح
السلام علیکم !
اپنی ایک غزل پیش کر رہا ہوں امید ہے سب دوستوں کو پسند آئے گی۔
تیری یادوں سے لو لگائی ہے
عمر بھر کی یہی کمائی ہے
وہ نہ آئیں کسی کے دھوکے میں
جنکی نظروں میں پارسائی ہے
تم زمانے کے بعد آئے ہو
زندگی کھل کے مسکرائی ہے
آندھیو تم سے بجھ نہ پائے گی
ہم نے جو شمعِ دل جلائی ہے
اے صبا تو ہی حال دل کہنا
کب وہاں تک مری رسائی ہے
ہم کہاں منزلوں کے طالب تھے
ہم کو تقدیر کھینچ لائی ہے
یہ شہادت سے کم نہیں سجاد
ان کے در پہ جو موت آئی ہے
سجاد انور
عمران شناور — اکتوبر 26، 2009 11:46 صبح
بہت عمدہ سجاد انور صاحب!
محمد وارث — اکتوبر 26، 2009 3:59 شام
اردو محفل پر خوش آمدید سجّاد انور صاحب۔
اچھی غزل ہے آپ کی۔ لاجواب۔
اور اگر ہو سکے تو تعارف والے زمرے میں اپنا تعارف بھی کروا دیں تا کہ احباب سے آپ کی شناسائی ہو سکے۔
فاتح — اکتوبر 26، 2009 6:02 شام
سبحان اللہ! خوبصورت غزل ہے۔
محفل پر خوش آمدید اور تعارف کے ہم بھی منتظر ہیں۔
فرخ منظور — اکتوبر 26، 2009 6:43 شام
بہت عمدہ غزل ہے سجاد صاحب!
الف عین — اکتوبر 27، 2009 4:56 صبح
سجاد صاحب، اچھی غزل ہے، اپنا تعارف بھی دیں، اور یہ ’رہ وفا‘ کیوں، میں سمجھا کہ کوئی محترمہ ہیں!!!
خرم شہزاد خرم — اکتوبر 27، 2009 10:35 صبح
بہت پیاری غزل ہے امید ہے کلام پڑھنے کو ملتا رہے گا
شاہ حسین — اکتوبر 29، 2009 12:54 شام
بہت خوب جناب سجاد صاحب اچھی غزل ہے محفل میں خوش آمدید ۔
ش زاد — اکتوبر 31، 2009 11:53 صبح
محفل میں خوش آمدید جناب اچھی غزل ہے لکھتے رہیئے
رہ وفا — نومبر 18، 2009 9:37 صبح
سب دوستوں کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
رہ وفا — نومبر 18، 2009 9:40 صبح
سجاد صاحب، اچھی غزل ہے، اپنا تعارف بھی دیں، اور یہ ’رہ وفا‘ کیوں، میں سمجھا کہ کوئی محترمہ ہیں!!!

سب سے پہلے تو غزل پسندکرنے کا بہت شکریہ
رہ وفا سے مراد وفا کا راستہ ہے اس لئے لازمی نہیں کہ کوئی محترمہ ہی اس کا انتخاب کریں
رہ وفا — نومبر 23، 2009 10:28 صبح
تعارف
السلام علیکم!
میں نے بہت ڈھونڈا لیکن تعارف کی پوسٹ کہیں نظر نہیں آئی۔برائے مہربانی مجھے آگاہ کیجئے۔۔۔۔
مغزل — نومبر 23، 2009 10:36 صبح
لیجیے جناب ۔ یہ رہا ربط http://www.urduweb.org/mehfil/forumdisplay.php?f=39
نیا موضوع پر کھٹکا۔۔ فرما کر۔ تازہ لڑی چھیڑیے اور ہم اپنے بارے میں مٍفصل معلومات فراہم کیجے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%84%D9%88-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DB%81%DB%92.26209/