تین شعر

خورشید بھارتی — ستمبر 20، 2018 4:25 شام
مری ہتھیلی میں نام وفا لکھا ہی نہیں
میں چاہتا تھا جسے وہ مجھے ملا ہی نہیں
وہ جس کو سوچ کے سب لوگ سہمے سہمے ہیں
وہ حادثہ ابھی اس شہر میں ہوا ہی نہیں
محل کا راستہ سیدھا تھاتیرے شہزادی
میں ایسے رستے پہ لیکن کبھی چلا ہی نہیں
خورشید بھارتی
الف عین — ستمبر 21، 2018 6:08 صبح
تکنیکی غلطی تو کوئی محسوس نہیں ہوتی ہے لیکن تیسرے شعر میں 'تیرے شہزادی' کی معنویت سمجھ نہیں سکا
محمد تابش صدیقی — ستمبر 21، 2018 6:14 صبح
تکنیکی غلطی تو کوئی محسوس نہیں ہوتی ہے لیکن تیسرے شعر میں 'تیرے شہزادی' کی معنویت سمجھ نہیں سکا
غالباً یہ کہنا چاہ رہے ہیں
شہزادی! تیرے محل کا راستہ سیدھا تھا
خورشید بھارتی — ستمبر 21، 2018 6:17 صبح
غالباً یہ کہنا چاہ رہے ہیں
شہزادی! تیرے محل کا راستہ سیدھا تھا
جی۔۔محترم درست کہاکآپ نے
خورشید بھارتی — ستمبر 21، 2018 2:06 شام
ہوں کرتے ہیں۔۔۔ترے محل کاتو راستہ ہے سیدھا شہزادی
الف عین — ستمبر 22، 2018 4:54 صبح
ہوں کرتے ہیں۔۔۔ترے محل کاتو راستہ ہے سیدھا شہزادی
راستہ مکمل تو وزن میں نہیں آتا، رستہ آ سکتا ہے
خورشید بھارتی — ستمبر 22، 2018 5:15 صبح
جی۔۔رستہ ہی ہے
راستہ مکمل تو وزن میں نہیں آتا، رستہ آ سکتا ہے
شکریہ محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.103315/