جا چکی جبکہ میری بینائی

اسامہ جمشید — مئی 24، 2013 12:17 شام
جا چکی جبکہ میری بینائی
اشک کیوں سوگوار بہتے ہیں
ایک نفرت سی ہوگئی ہمکو
دل کے خانے خراب رہتے ہیں
مرنے والوں کو کچھ نہیں ہوتا
جینے والے عذاب سہتے ہیں
خوش رہو ہمکو بیچنے والو
رات دن تو بدلتے رہتے ہیں
جو جگر رکھتے ہوں تڑپتا سا
بات وہ صاف صاف کہتے ہیں
(أسامۃ جمشید)
ملائکہ — مئی 24، 2013 12:24 شام
اچھی غزل ہے ۔۔۔
سید زبیر — مئی 24، 2013 1:32 شام
بہت خوب
مرنے والوں کو کچھ نہیں ہوتا​
جینے والے عذاب سہتے ہیں​
نایاب — مئی 24، 2013 1:45 شام
بہت خوب
اسامہ جمشید — جون 1، 2013 1:40 شام
سب حضرات كا شكريه

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7-%DA%86%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A8%DA%A9%DB%81-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C.64205/