جان واری ہے جہاں، دل بھی تو ہارا ہو گا

راحیل فاروق — ستمبر 14، 2016 2:03 صبح
جان واری ہے جہاں، دل بھی تو ہارا ہو گا
اب بھلا خلد میں کیا خاک گزارا ہو گا؟
یہی یاری ہے کہ تو ایک زمانے کا ہے یار؟
ہم بھی دو چار کے ہو جائیں، گوارا ہو گا؟
ہجر کی رات کوئی کام تو ہوتا نہیں اور
سوچتے ہیں کہ کوئی تجھ سے بھی پیارا ہو گا؟
محتسب خاک دھرے گا ہمیں میخانے میں؟
ہم تو ہوں گے ہی، وہاں شہر بھی سارا ہو گا
کون کرتا ہے ترے عشق کی تہمت کا دفاع؟
جس پہ الزام لگے گا، اسے یارا ہو گا؟
سن کے راحیلؔ کے اشعار وہ فرماتے ہیں
نہ سہی کام کا، شاعر تو بچارا ہو گا!
راحیلؔ فاروق
۱۴ ستمبر، ۲۰۱۶ء​
محمد وارث — ستمبر 14، 2016 2:09 صبح
چلیں ہجر کی رات کا ایک فائدہ تو ہوا کہ ہمیں صبح صبح (صبح وصال تو ہماری بھی نہیں) ایک خوبصورت تخلیق پڑھنے کو مل گئی۔ اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
اے خان — ستمبر 14، 2016 4:45 صبح
چلیں ہجر کی رات کا ایک فائدہ تو ہوا کہ ہمیں صبح صبح (صبح وصال تو ہماری بھی نہیں) ایک خوبصورت تخلیق پڑھنے کو مل گئی۔ اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
(اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا)اس کا کیا مطلب ہے؟یہ جملہ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔
اے خان — ستمبر 14، 2016 4:50 صبح
عمدہ عزل ہے
فاخر رضا — ستمبر 14، 2016 4:50 صبح
بہت ہی اچھا اور سمجھ آنے والا کلام. خوش رہیں. پوری رات کا حاصل لگتا ہے یہ کلام
نایاب — ستمبر 14، 2016 4:51 صبح
واہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
لاریب مرزا — ستمبر 14، 2016 5:04 صبح
"شاعر ہے راحیل غضب کا"
کیا ہی عمدہ شاعری پیش کی.. بہت سی داد
محمد وارث — ستمبر 14، 2016 5:41 صبح
(اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا)اس کا کیا مطلب ہے؟یہ جملہ سمجھ نہیں آرہا۔۔۔
یہ جملہ اس تھریڈ کے مطالعے سے واضح ہو جائے گا۔
اے خان — ستمبر 14، 2016 6:36 صبح
محمد وارث آپ کی بات اب سمجھ میں آگئی
غدیر زھرا — ستمبر 14، 2016 7:03 صبح
محتسب خاک دھرے گا ہمیں میخانے میں؟
ہم تو ہوں گے ہی، وہاں شہر بھی سارا ہو گا
کون کرتا ہے ترے عشق کی تہمت کا دفاع؟
جس پہ الزام لگے گا، اسے یارا ہو گا؟
کیا خوب لکھتے ہیں آپ :)
راحیل فاروق — ستمبر 14، 2016 1:36 شام
:eek::eek::eek:
اب بندہ آپ کو دعا بھی نہیں دے سکتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
بندہ پرور، شک کا فائدہ ہی دے دیتے! :):):)
عزل کا مطلب نہیں معلوم شاید آپ کو! :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
بہت ہی اچھا اور سمجھ آنے والا کلام. خوش رہیں.
شکریہ، فاخر بھائی۔
پوری رات کا حاصل لگتا ہے یہ کلام
صبح کا! :):):)
واہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
بہت شکریہ۔ بہت دعائیں!
"شاعر ہے راحیل غضب کا"
کیا ہی عمدہ شاعری پیش کی.. بہت سی داد
سراپا سپاس، لاریب بی بی۔
کیا خوب لکھتے ہیں آپ :)
کیا خوب پڑھتی ہیں آپ! :):):)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 14، 2016 1:56 شام
لاجواب، اور خوشگوار بات یہ کہ تازہ کلام ہے.
اور یہ
سن کے راحیلؔ کے اشعار وہ فرماتے ہیں
نہ سہی کام کا، شاعر تو بچارا ہو گا!
آپ کو کیسے پتہ چلا؟:eek:
یوسف سلطان — ستمبر 14، 2016 2:34 شام
یہی یاری ہے کہ تو ایک زمانے کا ہے یار؟
ہم بھی دو چار کے ہو جائیں، گوارا ہو گا؟
واه،
راحيل بھائى بہت عمده
اے خان — ستمبر 14، 2016 2:38 شام
عزل کا مطلب نہیں معلوم شاید آپ کو!
غزل کا مطلب معلوم ہے ۔ پر اس نا چیز کی اوقات ہی کیا ہے آپ کے سامنے۔۔۔۔کہ عزل کا مطلب بیان کرو
محمد وارث — ستمبر 14، 2016 3:05 شام
:eek::eek::eek:
بندہ پرور، شک کا فائدہ ہی دے دیتے! :):):)
ہجر کی رات کوئی کام تو ہوتا نہیں اور
سوچتے ہیں کہ کوئی تجھ سے بھی پیارا ہو گا؟
:)
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 15، 2016 11:14 شام
واہ وا راحیل بھائی ! کیا خوب غزل ہے !! مضامین اور زبان دونوں پاسدارِغزل ! خدا سلامت رکھے!!
محمداحمد — ستمبر 19، 2016 1:04 شام
یہی یاری ہے کہ تو ایک زمانے کا ہے یار؟
ہم بھی دو چار کے ہو جائیں، گوارا ہو گا؟

واہ!
بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے :)
ہجر کی رات کوئی کام تو ہوتا نہیں اور
سوچتے ہیں کہ کوئی تجھ سے بھی پیارا ہو گا؟

بہت خوب!
تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہے
لیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے
محتسب خاک دھرے گا ہمیں میخانے میں؟
ہم تو ہوں گے ہی، وہاں شہر بھی سارا ہو گا

واہ !
یہ تو ایک طرح کی "جیل بھرو تحریک" ہو گئی۔ :)
سن کے راحیلؔ کے اشعار وہ فرماتے ہیں
نہ سہی کام کا، شاعر تو بچارا ہو گا!

واہ واہ واہ!
کیا کہنے!
کیسا خوش ادا شاعر مل گیا ہے محفل کو۔ :in-love:
جاسمن — ستمبر 20، 2016 7:17 صبح
بہت خوب!
زبردست پہ سینکڑوں زبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ََ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راحیل فاروق — اکتوبر 9، 2016 8:40 صبح
لاجواب، اور خوشگوار بات یہ کہ تازہ کلام ہے.
تابش بھائی، عجیب بات ہے کہ میں اپنی شعر کہنے کی صلاحیت سے بالکل ناامید ہو گیا تھا۔ مگر پتا نہیں کیسے یہ انقلاب رونما ہوا ہے کہ اب نثر سے ناامیدی ہونے لگی ہے! :):):)
آپ کو کیسے پتہ چلا؟:eek:
امی بتاتی ہیں روزانہ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
واه،
راحيل بھائى بہت عمده
شکریہ، سلطانم! :in-love::in-love::in-love:
واہ وا راحیل بھائی ! کیا خوب غزل ہے !! مضامین اور زبان دونوں پاسدارِغزل ! خدا سلامت رکھے!!
آداب، ظہیر بھائی! :):):)
واہ!
بات کہنے کی نہیں تو بھی تو ہرجائی ہے :)
بہت خوب!
تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہے
لیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے
واہ !
یہ تو ایک طرح کی "جیل بھرو تحریک" ہو گئی۔ :)
واہ واہ واہ!
کیا کہنے!
کیسا خوش ادا شاعر مل گیا ہے محفل کو۔ :in-love:
تبصرہ ہٰذا پر تبصرہ ممکن نہیں! :redheart::redheart::redheart:
بہت خوب!
زبردست پہ سینکڑوں زبریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ََ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ َ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں تو ایک ہی زبر کافی ہوتی ہے، آپا۔ باقی آپ کا تبرک سمجھ کر رکھ لیتے ہیں۔ :):):)
بہت شکریہ۔
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 9، 2016 8:49 صبح
مگر پتا نہیں کیسے یہ انقلاب رونما ہوا ہے کہ اب نثر سے ناامیدی ہونے لگی ہے! :):)
آپ کو اطلاع دیتا چلوں کہ آپ کی نثر کا بھی اتنا ہی قتیل ہوں. لہٰذا نثر چھوڑنے کا خیال بھی دل سے نکال دیں. :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7%D9%86-%D9%88%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%D8%AF%D9%84-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AA%D9%88-%DB%81%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A7.91910/