جانے کہاں پہ دل ہے رکھا

F@rzana — فروری 6، 2006 2:47 شام
آج کا دن بھی پھیکا پھیکا
کھڑکی سے چھپ کر تکتا ہے
میں ہاری یا وہ ہے جیتا
روز کا ہی معمول ہے یہ تو
کل بھی بیتا آج بھی بیتا
درد بھی ویسا ہی بلکل ہے
تھوڑا تھوڑا، میٹھا میٹھا
چولھا چوکا جھاڑو پونچھا
سب کچھ کر بیٹھی تب سوچا
ہر شئے پونچھ کے جھاڑ کے دیکھا
جانے کہاں پہ دل ہے رکھا۔ ۔ ۔ !!!
شمشاد — فروری 6، 2006 4:58 شام
بہت خوب
لیکن طاق پہ دوبارہ دیکھ لینا تھا، ذرا آگے کر کے
وہاب اعجاز خان — فروری 6، 2006 8:54 شام
جواب
واہ محترمہ آپ کی نظم پڑھ کر خاور احمد کا شعر یاد آگیا کہ
ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں‌ آ جاتی ہیں
گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی
F@rzana — فروری 6، 2006 10:08 شام
باذوق
شکریہ صاحب، آپ کی واہ سے ذوق کا اندازہ ہوتا ہے۔
فرذوق احمد — مارچ 4، 2006 1:01 شام
السلام علیکم
واہ جی واہ کیا بات ہیں آپ کی بہت اچھی نظم ہیں آپ کی خدا اس کی عمر دراز کرے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%BE%DB%81-%D8%AF%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7.1113/