جب کبھی ڈھونڈنے نکلے تھے خوشی کا چہرہ

Zahida Raees Raji — دسمبر 4، 2012 5:15 شام
غزل
جب کبھی ڈھونڈنے نکلے تھے خوشی کا چہرہ
ہم کو ملتا ہی رہا غم کا شناسا چہرہ
جانے کیا بات تھی اُمید نے دھوکا دے کر
بارہا ہم کو دکھایا ہے ہمارا چہرہ
چند سالوں کی مسافت میں عجب حال ہوا
درد کی دھوپ بڑھی جل گیا سارا چہرہ
وقتِ رفتہ سے کوئی چھین کے لادے مجھ کو
مرا معصوم سراپا، وہی پیارا چہرہ
مجھ کو معلوم ہے آسان نہیں ہے لیکن!
کاش مِل جائے مجھے اپنے ہی جیسا چہرہ
اتنی واضح ہے رفیقوں میں رقابت دِل کی
وقت پڑنے پہ اگر دیکھ لو انکا چہرہ
آئینہ سامنے رکھو ، ذرا دیکھو خو د کو
کبھی پہچان نہ پاﺅ گے تم اپنا چہرہ
تم نظر خود سے ملا کر کبھی دیکھو راجی
کیا نہ اُبھرے گاغم ِ زیست سے ہارا چہرہ
زاہدہ رئیس راجی
الف عین — دسمبر 5، 2012 3:48 شام
چلو، پوسٹ کرنا بھی آ گیا نیا دھاگہ بنا کر۔مبارک ہو۔ بہت اچھی غزل ہے۔
مزمل حسین — دسمبر 5، 2012 4:37 شام
ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ
ﻣﺴﺎﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﻋﺠﺐ
ﺣﺎﻝ ﮨﻮﺍ
ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﺩﮬﻮﭖ
ﺑﮍﮬﯽ ﺟﻞ ﮔﯿﺎ
ﺳﺎﺭﺍ ﭼﮩﺮﮦ
بہت خوب!
محمد بلال اعظم — دسمبر 5، 2012 4:51 شام
تم نظر خود سے ملا کر کبھی دیکھو راجی​
کیا نہ اُبھرے گاغم ِ زیست سے ہارا چہرہ​

واہ کیا بات ہے۔
کمال غزل ہے۔
محمد حفیظ الرحمٰن — دسمبر 6، 2012 7:53 صبح
بہت اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجئے۔
Zahida Raees Raji — دسمبر 9، 2012 4:57 صبح
چلو، پوسٹ کرنا بھی آ گیا نیا دھاگہ بنا کر۔مبارک ہو۔ بہت اچھی غزل ہے۔
بہت شکریہ جناب۔ غزل کی پسندیدگی اور دھاگے کی مبارکباد کےلئے دل سے ممنون ہوں۔
Zahida Raees Raji — دسمبر 9، 2012 4:57 صبح
ﭼﻨﺪ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ
ﻣﺴﺎﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﻋﺠﺐ
ﺣﺎﻝ ﮨﻮﺍ
ﺩﺭﺩ ﮐﯽ ﺩﮬﻮﭖ
ﺑﮍﮬﯽ ﺟﻞ ﮔﯿﺎ
ﺳﺎﺭﺍ ﭼﮩﺮﮦ
بہت خوب!
بہت شکریہ جناب۔
Zahida Raees Raji — دسمبر 9، 2012 4:59 صبح
بہت اچھی غزل ہے۔ داد قبول کیجئے۔
بہت شکریہ جناب ِ محمد حفیظ الرحمٰن صاحب۔
قیصرانی — دسمبر 9، 2012 9:11 صبح
بہت خوب۔ بلکہ دو بار بہت خوب۔ دھاگہ کھولنے کی مبارکباد الگ سے اور اتنی عمدہ غزل کہنے پر ایک اور مبارکباد پلس شکریہ الگ سے :)
Zahida Raees Raji — دسمبر 12، 2012 1:28 شام
بہت خوب۔ بلکہ دو بار بہت خوب۔ دھاگہ کھولنے کی مبارکباد الگ سے اور اتنی عمدہ غزل کہنے پر ایک اور مبارکباد پلس شکریہ الگ سے :)
تشکر جناب۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%DA%A9%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%88%DA%BE%D9%88%D9%86%DA%88%D9%86%DB%92-%D9%86%DA%A9%D9%84%DB%92-%D8%AA%DA%BE%DB%92-%D8%AE%D9%88%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%DA%86%DB%81%D8%B1%DB%81.56957/