جس نے سوچا ہے خود کُشی کر لے (اسد اقبال)

اسد اقبال — اگست 27، 2017 8:34 صبح
جس نے سوچا ہے خود کُشی کر لے
زندگی سے وہ دوستی کر لے
حاکِموں‌ کو بُرا لگے جو کام
وہ تو بندہ خوشی خوشی کر لے
ہم نہیں مانتے حُکومت کو
جو غریبوں سے بے رُخی کر لے
جس نے توڑا نہ ہو کسی کا دل
آئے ہم سے وہ دل لگی کر لے
جس کو اب اور کچھ نہیں آتا
سوچتا ہے کہ شاعری کر لے
رات کا ڈر نہیں اسد اُس کو
اپنے اندر جو روشنی کر لے
اسد اقبال
سعید سعدی — ستمبر 26، 2017 8:25 صبح
جس نے سوچا ہے خود کُشی کر لے
زندگی سے وہ دوستی کر لے
حاکِموں‌ کو بُرا لگے جو کام
وہ تو بندہ خوشی خوشی کر لے
ہم نہیں مانتے حُکومت کو
جو غریبوں سے بے رُخی کر لے
جس نے توڑا نہ ہو کسی کا دل
آئے ہم سے وہ دل لگی کر لے
جس کو اب اور کچھ نہیں آتا
سوچتا ہے کہ شاعری کر لے
رات کا ڈر نہیں اسد اُس کو
اپنے اندر جو روشنی کر لے
اسد اقبال

جس کو اب اور کچھ نہیں آتا​
سوچتا ہے کہ شاعری کر لے
وااااہ وااااہ کیا خوب ...کیا کہنے جناب
اسد اقبال — ستمبر 27، 2017 6:33 صبح
جس کو اب اور کچھ نہیں آتا
سوچتا ہے کہ شاعری کر لے
وااااہ وااااہ کیا خوب ...کیا کہنے جناب
بہت نواش
abdul qayyum BWP — اکتوبر 25، 2017 1:49 شام
رات کا ڈر نہیں اسد اُس کو
اپنے اندر جو روشنی کر لے
واہ واہ بہت خوب جی واہ
اسد اقبال — نومبر 5، 2017 6:35 صبح
رات کا ڈر نہیں اسد اُس کو
اپنے اندر جو روشنی کر لے
واہ واہ بہت خوب جی واہ
بہت نوازش جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%B3-%D9%86%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%86%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D9%8F%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%AF-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84.98072/