جشن آزادی مبارک ۔۔۔۔۔

صفی حیدر — اگست 14، 2018 9:52 صبح
پیش ہے اپنی یہ جاں پاک وطن کی خاطر
دل میں ہے عزمِ جواں پاک وطن کی خاطر
جس نے کی ہرزہ سرائی نہیں بچ پائے گی
کھینچ لیں گے وہ زباں پاک وطن کی خاطر
سر نگوں ہو گا عدو جیت ہماری ہو گی
رکھتے ہیں تاب و تواں پاک وطن کی خاطر
یوں ہی لہراتا رہے سبز ہلالی پرچم
عزم و ہمت کا نشاں پاک وطن کی خاطر
مشکلیں رہ کی خس و خاک سے بھی کم تر ہیں
جوش ہے خوں میں رواں پاک وطن کی خاطر
ہو گی شاداب زمیں پھول کھلیں گے ہر سو
ہو گا گل رنگ سماں پاک وطن کی خاطر
پاک دھرتی کے تقدس کی حفاظت کے لیے
ہے صفی شعلہ فشاں پاک وطن کی خاطر
محمد تابش صدیقی — اگست 14، 2018 10:24 صبح
بہت خوب
صفی حیدر — اگست 14، 2018 2:11 شام
بہت شکریہ سر....
وجاہت حسین — اگست 14، 2018 11:19 شام
ماشاء اللہ. بہت خوب.
صفی حیدر — اگست 18، 2018 7:55 صبح
ماشاء اللہ. بہت خوب.
بہت نوازش سر...
سید عمران — اگست 18، 2018 8:26 صبح
بہت اچھے ۔۔۔
صفی حیدر — اگست 20، 2018 10:28 صبح
بہت شکریہ سر.....
عرفان سعید — اگست 20، 2018 8:50 شام
ہو گی شاداب زمیں پھول کھلیں گے ہر سو
ہو گا گل رنگ سماں پاک وطن کی خاطر
خوب!
صفی حیدر — اگست 21، 2018 8:44 صبح
بہت شکریہ سر آپ نے حوصلہ افزائی کی.....

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%B4%D9%86-%D8%A2%D8%B2%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D9%85%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DA%A9-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.102793/