جشن تیرہ شبی منانا ہے ۔ فاتح الدین فاتح

فاتح — مارچ 20، 2016 8:07 صبح
ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر
جشن تیرہ شبی منانا ہے
خون کو خاک میں ملانا ہے
کھا گیا جاں کو آس کا آسیب
وحشتوں کا دیا بجھانا ہے
اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میں
اور کتنا مجھے گرانا ہے
میں نے تقویم ڈال دی پسِ پشت
تیرے آگے ابھی زمانہ ہے
زخم بھی، آہ بھی، شکایت بھی
حشر کیا کیا مجھے دبانا ہے
یاوہ گوئی ہے ہجر کا قصہ
ہاں کہانی سہی، کہا نا ہے
قیس کو بالکا سمجھتا ہے
چار حرف اس پہ بھی، دوانہ ہے
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
چاہیے اختیار موجوں پر
پار سوہنی کو بس لگانا ہے
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
(فاتح الدین فاتحؔ)​
محمد تابش صدیقی — مارچ 20، 2016 8:13 صبح
واہ واہ، فاتح بھائی، کیا کہنے۔
کھا گیا جاں کو آس کا آسیب
وحشتوں کا دیا بجھانا ہے

زخم بھی، آہ بھی، شکایت بھی
حشر کیا کیا مجھے دبانا ہے

زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے

ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے

کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے

بہت عمدہ
نور وجدان — مارچ 20، 2016 8:17 صبح
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے

زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے

اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میں
اور کتنا مجھے گرانا ہے
میں نے

بہت عمدہ فاتح بھائی
ابن رضا — مارچ 20، 2016 8:31 صبح
واہ واہ سبحان اللہ جناب لاجواب کلام خاص طور پر یہ شعر
یاوہ گوئی ہے ہجر کا قصہ
ہاں کہانی سہی، کہا نا ہے
واہ واہ بہت سی داد قبول کیجیے۔
مزید ہماری طالب علمی والی نگہ آخری شعر کے قافیہ میں روی ڈھونڈتی رہی مگر ناکام لوٹی۔ ازراہِ علم تشفی کا سامان کردیجیے۔ (یہ محض مبتدیانہ استفسار ہے اسے نقد مت جانا جائے)
فاتح — مارچ 20، 2016 8:38 صبح
واہ واہ سبحان اللہ جناب لاجواب کلام خاص طور پر یہ شعر
یاوہ گوئی ہے ہجر کا قصہ
ہاں کہانی سہی، کہا نا ہے
واہ واہ بہت سی داد قبول کیجیے۔
مزید ہماری طالب علمی والی نگہ آخری شعر کے قافیہ میں روی ڈھونڈتی رہی مگر ناکام لوٹی۔ ازراہِ علم تشفی کا سامان کردیجیے۔ (یہ محض مبتدیانہ استفسار ہے اسے نقد مت جانا جائے)
صد فیصد درست کہا۔ میری غلطی۔ حذف کر دیا وہ شعر۔ بہت محبت
عمر سیف — مارچ 20، 2016 8:41 صبح
بہت خوب ۔۔۔
اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میں
اور کتنا مجھے گرانا ہے​
کمال
سید عاطف علی — مارچ 20، 2016 8:41 صبح
میں نے تقویم ڈال دی پسِ پشت
تیرے آگے ابھی زمانہ ہے
آہا ۔ کیا بات ہے ۔ بہت خوب۔
سید ذیشان — مارچ 20، 2016 8:41 صبح
بہت عمدہ فاتح بھائی
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
ابن رضا — مارچ 20، 2016 8:58 صبح
بہت خوب ۔۔۔
اپنی نظروں سے گر گیا ہوں میں
اور کتنا مجھے گرانا ہے
کمال​
عمر بھائی کمال تو آپ نے شعر کے نیچے یوں رقم کردیا جیسے یہ شاعر کا نام ہو۔ :p
جاسمن — مارچ 20، 2016 9:02 صبح
بہت خوب!
ایک خوبصورت غزل
واہ واہ
بہت سی داد
سارہ خان — مارچ 20، 2016 9:36 صبح
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے ۔۔
یہ شعر تو پڑھا ہوا لگتا ہے پہلے کیونکہ یاد کر لیا تھا اتنا پسند آیا تھا ۔۔ باقی سب اشعار بھی زبردست ہیں ۔۔
زخم بھی، آہ بھی، شکایت بھی
حشر کیا کیا مجھے دبانا ہے​

ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے​

کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
:applause::applause:
محمد وارث — مارچ 20، 2016 9:52 صبح
کیا کہنے فاتح صاحب، لاجواب غزل ہے، سبھی اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، بہت داد قبول کیجیے جناب۔
عمر سیف — مارچ 20، 2016 9:56 صبح
عمر بھائی کمال تو آپ نے شعر کے نیچے یوں رقم کردیا جیسے یہ شاعر کا نام ہو۔
فاتح بھی تو کمال ہی ہیں۔۔ :p
باباجی — مارچ 20، 2016 10:55 صبح
واہ واہ استاد محترم
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
arifkarim — مارچ 20، 2016 11:24 صبح
فاتح بہترین ہے جناب!
عائشہ عزیز — مارچ 20، 2016 11:43 صبح
واہ واہ کمال لکھا فاتح بھائی
الف عین — مارچ 21، 2016 2:59 صبح
ایک عرصے بعد ایک بڑا دھماکا!!!!
سمت کے لئے منتخب
الف عین — مارچ 21، 2016 3:01 صبح
کیا بشیر تخلص سے کنارا کر لیا ہے؟ فاتح
مریم افتخار — مارچ 21، 2016 3:14 صبح
قیس کو بالکا سمجھتا ہے
چار حرف اس پہ بھی، دوانہ ہے
ہم بھی قارون سے کہاں کم ہیں
فاقہ مستی بڑا خزانہ ہے
:applause::notworthy::music:
ظہیراحمدظہیر — مارچ 21، 2016 3:25 صبح
بہت خوب فاتح بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں !!! بہت اعلیٰ!!
زندگی نے ہمیں گزار لیا
خاک ہم نے اسے بِتانا ہے
کھو گئی آرزوئے خواہش تک
کیا بچا ہے کہ اب گنوانا ہے
کیا اچھا کہا ہے ۔ واہ واہ!! سلامت رہیئے ۔
آج دو ہفتے بعد محفل میں آنے کا موقع ملا تو فورًا ہی آپ کی اور راحیل فاروق کی خوبصورت غزلیں پڑھنے کو ملیں ۔ فاتح بھائی غزل کا بہت بہت شکریہ ۔ ورنہ میں تو سمجھ رہا تھا کہ وارث صاحب کی طرح آپ کے قلم کی روشنائی بھی خشک ہونے لگی ہے ۔:):):)
شکر ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
صفحات: 1 2 3 4

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%B4%D9%86-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%81-%D8%B4%D8%A8%DB%8C-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD.88763/