جنوں آسیب بن کر کھا گیا ہے

عائشہ بیگ عاشی — جون 28، 2014 3:31 صبح
جنوں آسیب بن کر کھا گیا ہے
مرے وجدان کو ڈر کھا گیا ہے
روانی پانیوں کی کہہ رہی ہے
کئی صحرا سمندر کھا گیا ہے
مری ہستی مری سوچیں مرا دل
مرا سب کچھ مرا گھر کھا گیا ہے
لہُو روتے ہُوئے سورج کو دیکھا
مری آنکھیں وہ منظر کھا گیا ہے
سحر ہوتے ہی دیکھا آسماں کو
اجالا سارے اختر کھا گیا ہے
میں چُھونا چاہتی ہُوں آسماں کو
مگر پنجرہ مرے پر کھا گیا ہے
کوئی کائی کا مارا دفن ہو گا
کہ مرقد سنگِ مر مر کھا گیا ہے
نہ کر پائی مری تدبیر کچھ بھی
مجھے عاشی مقدر کھا گیا ہے
~~~~~~~~~~~
عائشہ بیگ عاشی
~~~~~~~~~~~
الف عین — جون 28، 2014 6:52 صبح
محفل میں خوش آمدید
اچھی غزل ہے آشی، خوش رہیں۔ اپنا تعارف بھی دیں۔
سید فصیح احمد — جون 28، 2014 6:59 صبح
جنوں آسیب بن کر کھا گیا ہے
مرے وجدان کو ڈر کھا گیا ہے
روانی پانیوں کی کہہ رہی ہے
کئی صحرا سمندر کھا گیا ہے
مری ہستی مری سوچیں مرا دل
مرا سب کچھ مرا گھر کھا گیا ہے
لہُو روتے ہُوئے سورج کو دیکھا
مری آنکھیں وہ منظر کھا گیا ہے
سحر ہوتے ہی دیکھا آسماں کو
اجالا سارے اختر کھا گیا ہے
میں چُھونا چاہتی ہُوں آسماں کو
مگر پنجرہ مرے پر کھا گیا ہے
کوئی کائی کا مارا دفن ہو گا
کہ مرقد سنگِ مر مر کھا گیا ہے
نہ کر پائی مری تدبیر کچھ بھی
مجھے عاشی مقدر کھا گیا ہے
~~~~~~~~~~~
عائشہ بیگ عاشی
~~~~~~~~~~~
گو کہ ہم جہان سخن میں محض ایک قاری کا علم اٹھائے ہیں ، مگر داد ہے آپ کے فن کی :) :)
استاد محترم اعجاز صاحب ( الف عین ) سے متفق ہوں اگر ایسے ہنرمند کے بارے مزید جاننے کو مل جائے تو کیا ہی خوب بات ہو۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ یہاں اپنا تعرف بھی لگا دیں :) :)
جزاک اللہ!
ابن رضا — جون 28، 2014 7:02 صبح
خوش آمدید، بہت عمدہ غزل۔ داد قبول کریں
محمداحمد — جون 28، 2014 7:18 صبح
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!
بہت اچھی غزل ہے۔
محفل میں خوش آمدید۔
لئیق احمد — جون 28، 2014 7:22 صبح
بہت اچھی غزل ہے۔ خیال، الفاظ اور وزن میں کوئی کمی نہیں سالگرہ کے قریب محفل میں اچھا اضافہ ہوا ہے۔
سید شہزاد ناصر — جون 28، 2014 7:28 صبح
سب سے پہلے تو اردو محفل میں خوش آمدید :)
بہت اچھا لگا آپکو یہاں دیکھ کر
غزل خوب ہے مترنم بحر الفاظ کا چناؤ روانی سادگی کیا کہنے
شراکت کا شکریہ
اللہ کرے زور قلم زیادہ
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:40 شام
گو کہ ہم جہان سخن میں محض ایک قاری کا علم اٹھائے ہیں ، مگر داد ہے آپ کے فن کی :) :)
استاد محترم اعجاز صاحب ( الف عین ) سے متفق ہوں اگر ایسے ہنرمند کے بارے مزید جاننے کو مل جائے تو کیا ہی خوب بات ہو۔
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ یہاں اپنا تعرف بھی لگا دیں :) :)
جزاک اللہ!

بہت بہت شکریہ
جزاک اللہ خیرا
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:41 شام
خوش آمدید، بہت عمدہ غزل۔ داد قبول کریں
بہت شکریہ
سلامتی ہو
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:41 شام
ماشاءاللہ ۔۔۔۔!
بہت اچھی غزل ہے۔
محفل میں خوش آمدید۔
ممنون ہوں جناب
سلامت رہیے
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:42 شام
بہت اچھی غزل ہے۔ خیال، الفاظ اور وزن میں کوئی کمی نہیں سالگرہ کے قریب محفل میں اچھا اضافہ ہوا ہے۔
آپ مشکور ہیں محترم
سلامت رہیے
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:43 شام
سب سے پہلے تو اردو محفل میں خوش آمدید :)
بہت اچھا لگا آپکو یہاں دیکھ کر
غزل خوب ہے مترنم بحر الفاظ کا چناؤ روانی سادگی کیا کہنے
شراکت کا شکریہ
اللہ کرے زور قلم زیادہ
بہت بہت شکریہ شہزاد صاحب
جزاک اللہ خیرا
عائشہ بیگ عاشی — جولائی 5، 2014 11:44 شام
محفل میں خوش آمدید
اچھی غزل ہے آشی، خوش رہیں۔ اپنا تعارف بھی دیں۔
بہت شکریہ محترم
آشی نہیں عاشی :)
قیصرانی — جولائی 6، 2014 12:07 صبح
محفل پر خوش آمدید :)
اوشو — جولائی 6، 2014 12:38 صبح
روانی پانیوں کی کہہ رہی ہے
کئی صحرا سمندر کھا گیا ہے
بہت خوب
بہت عمدہ
بہت سی داد قبول فرمائیے
قیصرانی — جولائی 6، 2014 12:50 صبح
---
الف عین — جولائی 6، 2014 6:38 شام
ابھی دیکھا کہ ٹیگ بہت سے انگریزی میں دئے گئے ہیں۔ یہاں انگریزی میں کوئی تلاش نہیں کرتا، محفل کے ٹیگ کے بادل میں ان الفاظ کی موجودگی میرے خیال میں بیکار ہے
سید فصیح احمد — جولائی 6، 2014 6:50 شام
اردو محفل میں خوش آمدید محترمہ :) :)
امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا :):)
آداب !!
سید شہزاد ناصر — جولائی 6، 2014 7:36 شام
بہت بہت شکریہ شہزاد صاحب
جزاک اللہ خیرا
اب میں شہزاد بھائی سے شہزاد صاحب پر آ گیا :idontknow:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%86%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%93%D8%B3%DB%8C%D8%A8-%D8%A8%D9%86-%DA%A9%D8%B1-%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92.75650/