جی جی جیہ صاحبہ کی نذر دو شعر

مغزل — دسمبر 18، 2007 12:38 شام
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟
چلتا ہی جارہا ہوں میں پہنے قبائے گرد۔۔۔۔۔
لیکن خبر نہیں یہ مسافت ہے کس لیے ۔۔۔۔؟
م۔م۔مغل
جیہ — دسمبر 18، 2007 4:02 شام
بہت خوب
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟
اور جناب ہمیں ثنویتِ جیم میں نا ہی کھنچیئے۔ ہمارا نام جویریہ ریاض مسعود ہے یعنی جے آر ایم
شمشاد — دسمبر 18، 2007 5:49 شام
رہی ناں پٹھان کی پٹھان ہی۔
جی جی کا مطلب ہوتا ہے بھابھی، جیسے جیجا ہوتا ہے، ایسے ہی جی جی بھی بولتے ہیں۔
شمشاد — دسمبر 18، 2007 5:53 شام
بہت خوب مغل صاحب، بہت اچھے اشعار ہیں۔
Dilkash — دسمبر 18، 2007 8:18 شام
رہی ناں پٹھان کی پٹھان ہی۔
جی جی کا مطلب ہوتا ہے بھابھی، جیسے جیجا ہوتا ہے، ایسے ہی جی جی بھی بولتے ہیں۔

ہاہاہا۔۔۔شمشاد صاحب
مغل اور پٹھان کی تاریخی دوستی اور دشمنی تو معلوم ہے نا؟؟؟؟
ویسے اپ کی بات صحیح ہے پٹھان پٹھان ہی رہا ہے ابھی تک جبکہ مغل گم ہو چکا ہے ۔۔
Dilkash — دسمبر 18، 2007 8:21 شام
اے برگِ خزاں دیدہ ، یہ عجلت ہے کس لیے ؟
آخر تجھے ہوا سے محبت ہے کس لیے۔۔۔۔۔؟
چلتا ہی جارہا ہوں میں پہنے قبائے گرد۔۔۔۔۔
لیکن خبر نہیں یہ مسافت ہے کس لیے ۔۔۔۔؟
م۔م۔مغل

بہت خوب
جیہ کے لئے یہ شعر بھی اچھا رہے گا۔
چہ دشمنی ئے ختم و نہ گنڑے بیا بہ رازی
د غریبانو ڈیوے پام کوہ ھوا بہ رازی
شمشاد — دسمبر 18، 2007 10:32 شام
مجھے تو لگ رہا ہے یہاں مغلوں اور پٹھانوں کا محاذ کھلنے والا ہے۔
کل جیہ کے آنے پر گولہ باری کا خاصا امکان ہے۔
اس لیے بھائی شمشاد تم تو ادھر سے نکل لو، ایسا نہ ہو کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹی پاؤں تلے آ جائے۔
فہیم — دسمبر 19، 2007 12:06 شام
اور جناب ہمیں ثنویتِ جیم میں نا ہی کھنچیئے۔ ہمارا نام جویریہ ریاض مسعود ہے یعنی جے آر ایم

لیکن اب تو آپ کا نام
جے ایم ہوا نہ:confused:
یعنی جویریہ مشتاق;)
شمشاد — دسمبر 19، 2007 12:45 شام
شادی کے بعد عورت کا شوہر کا نام ساتھ میں لگانا یورپی طریقہ ہے۔ جبکہ اسلامی طریقے میں عورت کے نام کے ساتھ مرتے دم تک اس کے والد کا ہی نام لگتا ہے چاہے وہ کتنی ہی عمر رسیدہ کیوں نہ ہو جائے۔
مغزل — دسمبر 19، 2007 3:53 شام
شادی کے بعد عورت کا شوہر کا نام ساتھ میں لگانا یورپی طریقہ ہے۔ جبکہ اسلامی طریقے میں عورت کے نام کے ساتھ مرتے دم تک اس کے والد کا ہی نام لگتا ہے چاہے وہ کتنی ہی عمر رسیدہ کیوں نہ ہو جائے۔

واہ جی رائے میرے اشعار پر دینی تھی۔۔۔ اور آپ پڑ گئے ۔۔۔۔ عورتوں کے معاملات میں۔۔ توبہ توبہ:mad::mad::mad:
جیہ — دسمبر 19، 2007 4:38 شام
ناطقہ سر بگریباں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
مغزل — دسمبر 20، 2007 6:16 صبح
ناطقہ سر بگریباں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

آفرین ہے آپ پر۔۔۔ صد آفرین۔۔:eek:
جیہ — دسمبر 20، 2007 6:23 صبح
یہ تعریف ہے کہ طنز ؟ :)
شمشاد — دسمبر 20، 2007 9:59 صبح
آفرین ہے آپ پر۔۔۔ صد آفرین۔۔:eek:

ایک صد میری طرف سے بھی شامل کر لیں۔
مغزل — دسمبر 22، 2008 10:41 صبح
لائیے دیجے ایک صد ۔ ہمیں بھی
ویسے اب نہیں رہیں۔۔ اللہ خوش رکھے
شمشاد — دسمبر 22، 2008 11:06 صبح
اب تو تاریخ الانتہاء بھی گزر چکی جو کہ مدت ایک سال کی تھی۔
مغزل — دسمبر 22، 2008 11:07 صبح
اور مذکورہ شخصیت بھی عنقا ہے ۔۔ خوب عذر لنگ تراشتے ہیں آپ ۔۔ واہ واہ
شمشاد — دسمبر 22، 2008 11:53 صبح
وہ تو ظاہر ہے گھرداری میں مصروف ہو گی۔
الف عین — دسمبر 22، 2008 4:26 شام
اوہو یہ اشعار اب دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
لیکن پہلے مصرع میں ہی گڑبڑ ہو گئی ہے مغل۔
مغزل — دسمبر 23، 2008 5:23 صبح
جی ہاں بابا جانی ۔۔ پرانی لڑی تھی اس لیے دوبارہ چھیڑ چھاڑ نہ کی اصولاً جرم ہے ۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%DB%8C-%D8%AC%DB%8C-%D8%AC%DB%8C%DB%81-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B0%D8%B1-%D8%AF%D9%88-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.10066/