جی سی میں آخری سال - منیب الف

منیب الف — فروری 23، 2018 3:17 صبح
بی اے آنرز کے چار سال یعنی 2011ء سے 2015ء تک کا عرصہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں اردو زبان و ادب پڑھتے گزرے۔ یہ نظم اسی عرصے کے اختتام پر لکھی گئی۔
میں چپ، آخری سال بھی چپ ہے
جی سی کا گھڑیال بھی چپ
بسّیں بھی خاموش کھڑی ہیں
اور بخاری ہال بھی چپ
ایمفی خالی، کیفے بند اور مسجد کا مینار خموش
گزٹ کے دفتر کی تختی پر ناموں کا انبار خموش
ہرے سمندر میں اوول کے رنگوں کی نیّا چپ چپ
گورے چہرے، کالی آنکھیں، پھول مہکتا سا چپ چپ
شعبۂ اردو کی دیواروں پر جمتی کائی خاموش
کوئی منیبؔ احمد تھا کبھی یاں
بس بھائی، بھائی خاموش!
205482_535621486484512_1191114008_n.jpg
عباس رضا — اپریل 17، 2019 3:20 شام
ہرے سمندر میں اوول کے رنگوں کی نیّا چپ چپ
گورے چہرے، کالی آنکھیں، پھول مہکتا سا چپ چپ
سکتہ سا ہے۔ تعریف کے لئے لفظ نہیں ملتے
منیب الف — اپریل 17، 2019 4:18 شام
سکتہ سا ہے۔ تعریف کے لئے لفظ نہیں ملتے
بےحد شکرگزار ہوں، عباس بھائی :)
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 17، 2019 4:55 شام
بی اے آنرز کے چار سال یعنی 2011ء سے 2015ء تک کا عرصہ لاہور کے گورنمنٹ کالج میں اردو زبان و ادب پڑھتے گزرے۔ یہ نظم اسی عرصے کے اختتام پر لکھی گئی۔
میں چپ، آخری سال بھی چپ ہے
جی سی کا گھڑیال بھی چپ
بسّیں بھی خاموش کھڑی ہیں
اور بخاری ہال بھی چپ
ایمفی خالی، کیفے بند اور مسجد کا مینار خموش
گزٹ کے دفتر کی تختی پر ناموں کا انبار خموش
ہرے سمندر میں اوول کے رنگوں کی نیّا چپ چپ
گورے چہرے، کالی آنکھیں، پھول مہکتا سا چپ چپ
شعبۂ اردو کی دیواروں پر جمتی کائی خاموش
کوئی منیبؔ احمد تھا کبھی یاں
بس بھائی، بھائی خاموش!
205482_535621486484512_1191114008_n.jpg
خوبصورت خوبصورت!!!
منیب الف — اپریل 17، 2019 5:19 شام
بہت شکریہ محمد خلیل الرحمٰن بھائی :)
یاسر شاہ — اپریل 19، 2019 6:10 شام
واہ صاحب -ایک اچھی نثری نظم -

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%DB%8C-%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%AE%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D9%84-%D9%85%D9%86%DB%8C%D8%A8-%D8%A7%D9%84%D9%81.100285/