حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام

La Alma — اگست 2، 2018 4:22 شام
حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام
کہ رات چھان لیا دفترِ گناہ تمام
بعید کیا ہے مجسم خطا ہی آئے نظر
وجودِ خاک پہ جب ڈالیے نگاہ تمام
کریں تو کیا کریں رندانِ تشنہ کام ترے
مئے تمام، مراسم تمام، چاہ تمام
نظامِ دہر ہمیشہ سے ہے رہینِ ستم
کہ ضربِ کُن سے کسی دم ہوئی نہ آہ تمام
چِھڑا جو ذکر کبھی حرفِ معتبر کا یہاں
مِری سخن وری کے چپ رہے گواہ تمام
رہِ حیات میں المٰی ہزار فتنے اُٹھے
غضب کی چال چلے رہروانِ راہ تمام
حمیرا عدنان — اگست 2، 2018 4:26 شام
واہ واہ زبردست لاجواب.
نور وجدان — اگست 2، 2018 4:54 شام
بہت خوب غزل ہے، لاجواب
کہ ضربِ کُن سے کسی دم ہوئی نہ آہ تمام
ضرب کن تو شاید خود ہی آہ ہے نا؟
چِھڑا جو ذکر کبھی حرفِ معتبر کا یہاں
حرف معتبر کی کچھ سمجھ نہیں آئی ... لفظ آپس میں بول رہے ہیں گویا مگر پھر بھی کچھ واضح کردیں پلیز
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 2، 2018 5:17 شام
خوب صورت۔ خوب صورت!!!
محمد ریحان قریشی — اگست 2، 2018 5:33 شام
واہ!
ہمیشہ کی طرح لاجواب. بہت سی داد قبول فرمائیے.
چند گزارشات عرض کرنا چاہوں گا.
مئے تمام، مراسم تمام، چاہ تمام
مئے تمام مرکبِ توصیفی ہے جو یہاں کچھ غریب معلوم ہوتا ہے. اسے یوں کر لیں تو شاید بہتر رہے:
ہے مے تمام مراسم تمام چاہ تمام
مِری سخن وری کے چپ رہے گواہ تمام
سخن وری فارسی الاصل ہے اور اس کی 'ی' کا اسقاط غیر مستحسن. جو متبادل بآسانی میسر ہے اس میں بیان کچھ الجاؤ کا شکار ہو جاتا ہے لیکن میں بذاتِ خود اسے ترجیح دوں گا:
سخن وری کے مری چپ رہے گواہ تمام
La Alma — اگست 2، 2018 7:24 شام
واہ واہ زبردست لاجواب.
بہت نوازش حمیرا !
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 2، 2018 7:26 شام
زبردست بہت بہت عمدہ ۔
La Alma — اگست 2، 2018 7:28 شام
ہت خوب غزل ہے، لاجواب
بہت شکریہ نور!
حرف معتبر کی کچھ سمجھ نہیں آئی ... لفظ آپس میں بول رہے ہیں گویا مگر پھر بھی کچھ واضح کردیں پلیز
تعلی سمجھ کر نظر انداز کر دیجئے۔ وضاحت کی تو شرمندگی ہو گی۔
La Alma — اگست 2، 2018 7:29 شام
خوب صورت۔ خوب صورت!!!
بہت شکریہ سر !
La Alma — اگست 2، 2018 7:30 شام
زبردست بہت بہت عمدہ ۔
شکر گزار ہوں۔
La Alma — اگست 2، 2018 7:36 شام
واہ!
ہمیشہ کی طرح لاجواب. بہت سی داد قبول فرمائیے.
چند گزارشات عرض کرنا چاہوں گا.
قدر افزائی کے لیے ممنون ہوں۔
مئے تمام مرکبِ اضافی ہے جو یہاں کچھ غریب معلوم ہوتا ہے. اسے یوں کر لیں تو شاید بہتر رہے:
ہے مے تمام مراسم تمام چاہ تمام
نشان دہی کے لیے شکریہ۔
"ہمے" تقطیع ہو گا۔کیا "سبو تمام" ٹھیک رہے گا؟
سخن وری فارسی الاصل ہے اور اس کی 'ی' کا اسقاط غیر مستحسن. جو متبادل بآسانی میسر ہے اس میں بیان کچھ الجاؤ کا شکار ہو جاتا ہے لیکن میں بذاتِ خود اسے ترجیح دوں گا:
سخن وری کے مری چپ رہے گواہ تمام
بہتر! بہت شکریہ۔
محمد ریحان قریشی — اگست 2، 2018 7:38 شام
"سبو تمام" ٹھیک رہے گا؟
بہترین۔
محمد وارث — اگست 3، 2018 3:51 صبح
عمدہ غزل ہے، بہت خوب!
La Alma — اگست 3، 2018 11:18 صبح
عمدہ غزل ہے، بہت خوب!
بہت نوازش۔
اکمل زیدی — اگست 3، 2018 11:28 صبح
خوبصورت غزل۔۔۔
La Alma — اگست 3، 2018 12:03 شام
بہت شکریہ!
ظہیراحمدظہیر — ستمبر 8، 2018 5:29 صبح
بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں!
اچھی غزل ہے !
جاسمن — اکتوبر 20، 2019 7:28 شام
خوبصورت غزل
حسابِ عمر میں گزری شبِ سیاہ تمام
کہ رات چھان لیا دفترِ گناہ تمام

چِھڑا جو ذکر کبھی حرفِ معتبر کا یہاں
مِری سخن وری کے چپ رہے گواہ تمام
واہ واہ!
سید عاطف علی — اکتوبر 20، 2019 9:29 شام
کہ رات چھان لیا دفترِ گناہ تمام
واہ بہت خوب غزل ہے ، شاد رہیں ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%90-%D8%B9%D9%85%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%DB%8C-%D8%B4%D8%A8%D9%90-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%DB%81-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85.102594/