حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے

La Alma — جنوری 26، 2022 8:24 شام
حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے
لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے
چاک ہوئی ردائے جاں، آہِ دلِ فگار ہے
وقت کبھی تھا مہرباں، آج ستم شعار ہے
جان سکا ہے کوئی کیا، کس کا کہاں شمار ہے
کون یہاں ہے پارسا، کون گناہگار ہے
وعدۂ ناتمام بھی، رنجِ تمام دے گیا
دہر میں کون جز ترے، قابلِ اعتبار ہے
لطف نہ عیش میں رہا، ناں ہی سکون چین میں
درد دمِ قرار کیوں، کوئی تو بے قرار ہے
شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے
کوئے عدم سے جوچلے، دشتِ حیات آ رکے
لوگ جسے لحد کہیں، زیست کی یادگار ہے

محمداحمد — فروری 26، 2022 1:21 شام
چاک ہوئی ردائے جاں، آہِ دلِ فگار ہے
وقت کبھی تھا مہرباں، آج ستم شعار ہے

جان سکا ہے کوئی کیا، کس کا کہاں شمار ہے
کون یہاں ہے پارسا، کون گناہگار ہے

وعدۂ ناتمام بھی، رنجِ تمام دے گیا
دہر میں کون جز ترے، قابلِ اعتبار ہے

شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے

واہ واہ واہ!
بہت خوبصورت غزل ہے۔
عمدہ اشعار ہیں۔
ماشاء اللہ ! بہت داد!
کوئے عدم سے جوچلے، دشتِ حیات آ رکے
لوگ جسے لحد کہیں، زیست کی یادگار ہے
La Alma — فروری 27، 2022 6:37 شام
جزاک اللہ!!
خوش رہیے۔
سیما علی — فروری 27، 2022 6:44 شام
وعدۂ ناتمام بھی، رنجِ تمام دے گیا
دہر میں کون جز ترے، قابلِ اعتبار ہے
لطف نہ عیش میں رہا، ناں ہی سکون چین میں
درد دمِ قرار کیوں، کوئی تو بے قرار ہے
کوئے عدم سے جوچلے، دشتِ حیات آ رکے
لوگ جسے لحد کہیں، زیست کی یادگار ہے
بہت عمدہ
ڈھیروں داد قبول کیجیے۔
سلامت رہیے ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
La Alma — فروری 27، 2022 6:55 شام
بہت عمدہ
ڈھیروں داد قبول کیجیے۔
سلامت رہیے ⭐️⭐️⭐️⭐️⭐️
پسندیدگی کے لیے مشکور ہوں۔
خدا آپ کو بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
عرفان علوی — مارچ 6، 2022 5:59 شام
حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے
لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے
چاک ہوئی ردائے جاں، آہِ دلِ فگار ہے
وقت کبھی تھا مہرباں، آج ستم شعار ہے
جان سکا ہے کوئی کیا، کس کا کہاں شمار ہے
کون یہاں ہے پارسا، کون گناہگار ہے
وعدۂ ناتمام بھی، رنجِ تمام دے گیا
دہر میں کون جز ترے، قابلِ اعتبار ہے
لطف نہ عیش میں رہا، ناں ہی سکون چین میں
درد دمِ قرار کیوں، کوئی تو بے قرار ہے
شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے
کوئے عدم سے جوچلے، دشتِ حیات آ رکے
لوگ جسے لحد کہیں، زیست کی یادگار ہے

عمدہ غزل ہے، محترمہ . داد حاضر ہے! اِجازَت ہو تو ایک سوال ہے . شعر # 5 میں مستعمل لفظ ’ناں‘ ( نون غنہ كے ساتھ ) کیا روا ہے؟
سید عاطف علی — مارچ 6، 2022 6:04 شام
شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے
واہ خوب ، سلامت لا المیٰ جی ۔
La Alma — مارچ 7، 2022 6:20 شام
عمدہ غزل ہے، محترمہ . داد حاضر ہے! اِجازَت ہو تو ایک سوال ہے . شعر # 5 میں مستعمل لفظ ’ناں‘ ( نون غنہ كے ساتھ ) کیا روا ہے؟
غزل کی پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں۔
“ناں” بطور ” نہ” میں نے شعری ضرورت کے تحت برتا ہے۔ یوں تو اس کی جگہ “نے” بھی مستعمل ہے، لیکن مجھے یہ عام بول چال کے نسبتًا زیادہ قریب لگا۔ اہلِ زبان کے ہاں شاید یہ ایسا فصیح نہ مانا جاتا ہو۔ اس کا صحیح جواب تو اہلِ علم ہی دے سکتے ہیں۔ میرا مطالعہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
La Alma — مارچ 7، 2022 6:22 شام
شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے
واہ خوب ، سلامت لا المیٰ جی ۔
بہت شکریہ!
آپ کے لیے بھی دعائیں۔
نوید احمَد — جون 15، 2022 11:13 صبح
حسرتِ انتظار ہے، دیدۂ اشکبار ہے
لمحۂ سوگوار ہے، عالمِ اضطرار ہے
چاک ہوئی ردائے جاں، آہِ دلِ فگار ہے
وقت کبھی تھا مہرباں، آج ستم شعار ہے
جان سکا ہے کوئی کیا، کس کا کہاں شمار ہے
کون یہاں ہے پارسا، کون گناہگار ہے
وعدۂ ناتمام بھی، رنجِ تمام دے گیا
دہر میں کون جز ترے، قابلِ اعتبار ہے
لطف نہ عیش میں رہا، ناں ہی سکون چین میں
درد دمِ قرار کیوں، کوئی تو بے قرار ہے
شہر گماں کے اس طرف، حدِّ یقیں سے بھی پرے
بادِ جنوں اُڑا اسے، برگِ خیالِ یار ہے
کوئے عدم سے جوچلے، دشتِ حیات آ رکے
لوگ جسے لحد کہیں، زیست کی یادگار ہے

واہ واہ واہ ، کیا کہنے!
کیا ہی عمدہ خیالات ہیں۔ ڈھیروں داد، سلامت رہیے!
محمد عبدالرؤوف — جون 15، 2022 11:41 صبح
واہ واہ۔۔۔۔ بہت خوب، خوبصورت غزل پر ڈھیروں داد
La Alma — جون 16، 2022 7:13 شام
واہ واہ واہ ، کیا کہنے!
کیا ہی عمدہ خیالات ہیں۔ ڈھیروں داد، سلامت رہیے!
واہ واہ۔۔۔۔ بہت خوب، خوبصورت غزل پر ڈھیروں داد
آپ احباب کا بہت شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B3%D8%B1%D8%AA%D9%90-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%82-%D8%A7%D8%B4%DA%A9%D8%A8%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%92.118036/