حسن تھا یا کمال تھا، کیا تھا

راحیل فاروق — اکتوبر 25، 2016 3:44 شام
ان دنوں کچھ تعلیمی مصروفیات کے باعث کلاسیک کی گرد جھاڑنے کا اتفاق ہوا ہے۔ مصحفیؔ کی ایک شہرۂِ آفاق غزل نظر سے گزری تو ذہن سے چپک کر ہی رہ گئی۔ اسے اتارنے کے لیے ہم نے بھی اس زمین میں کچھ لوٹنیاں کھانی مناسب سمجھیں۔ ملاحظہ فرمائیے:
حسن تھا یا کمال تھا، کیا تھا؟
عشق تھا یا زوال تھا، کیا تھا؟
کیا سنائیں جو حال تھا، کیا تھا؟
کون کافر جمال تھا، کیا تھا؟
کیا ہوا رات دل کی گلیوں میں
چور تھا، کوتوال تھا، کیا تھا؟
کھو دیے پر ملال ہے، کیوں ہے؟
دل تمھارا ہی مال تھا، کیا تھا؟
کوئی منزل نہ تھی اگر غم کی
رستہ کیوں پائمال تھا، کیا تھا؟
جو صدا اس کے در پہ کر آئے
آہ تھی یا سوال تھا، کیا تھا؟
میں سخن ور ہوں یا شکاری ہوں
وہ غزل تھا، غزال تھا، کیا تھا؟​

عمر کس دھن میں کاٹ دی راحیلؔ
تھا بھی کچھ یا خیال تھا، کیا تھا؟
راحیلؔ فاروق
۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ء​
لاریب مرزا — اکتوبر 25، 2016 3:51 شام
زبردست!!
فاخر رضا — اکتوبر 25، 2016 3:56 شام
عمر کس دھن میں کاٹ دی راحیلؔ
تھا بھی کچھ یا خیال تھا، کیا تھا؟
بہت اعلٰی. بہت اچھے غزل ہے. بہت کم اتنا اچھا مقطع ملتا ہے.
جاسمن — اکتوبر 25، 2016 4:16 شام
کوئی منزل نہ تھی اگر غم کی
رستہ کیوں پائمال تھا، کیا تھا؟

جو صدا اس کے در پہ کر آئے
آہ تھی یا سوال تھا، کیا تھا؟

کھو دیے پر ملال ہے، کیوں ہے؟
دل تمھارا ہی مال تھا، کیا تھا؟
ایک مضطرب کر دینے والی غزل۔
کھوئی کھوئی سی،
زبردست پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب!
شاباش!:D
نیرنگ خیال — اکتوبر 25، 2016 4:38 شام
کیا کہنے سیدی۔۔۔ اعلی
نوید ناظم — اکتوبر 25، 2016 5:18 شام
خوبصورت!!
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 25، 2016 7:04 شام
ان دنوں کچھ تعلیمی مصروفیات کے باعث کلاسیک کی گرد جھاڑنے کا اتفاق ہوا ہے۔ مصحفیؔ کی ایک شہرۂِ آفاق غزل نظر سے گزری تو ذہن سے چپک کر ہی رہ گئی۔ اسے اتارنے کے لیے ہم نے بھی اس زمین میں کچھ لوٹنیاں کھانی مناسب سمجھیں۔ ملاحظہ فرمائیے:
حسن تھا یا کمال تھا، کیا تھا؟
عشق تھا یا زوال تھا، کیا تھا؟
کیا سنائیں جو حال تھا، کیا تھا؟
کون کافر جمال تھا، کیا تھا؟
کیا ہوا رات دل کی گلیوں میں
چور تھا، کوتوال تھا، کیا تھا؟
کھو دیے پر ملال ہے، کیوں ہے؟
دل تمھارا ہی مال تھا، کیا تھا؟
کوئی منزل نہ تھی اگر غم کی
رستہ کیوں پائمال تھا، کیا تھا؟
جو صدا اس کے در پہ کر آئے
آہ تھی یا سوال تھا، کیا تھا؟
میں سخن ور ہوں یا شکاری ہوں
وہ غزل تھا، غزال تھا، کیا تھا؟​

عمر کس دھن میں کاٹ دی راحیلؔ
تھا بھی کچھ یا خیال تھا، کیا تھا؟
راحیلؔ فاروق
۲۵ اکتوبر ۲۰۱۶ء​
:notworthy::good1::clap:
الف عین — اکتوبر 25، 2016 7:15 شام
واہ واہ، لطف آ گیا۔ ماشاء اللہ
محمد وارث — اکتوبر 25، 2016 7:31 شام
لاجواب غزل کہی آپ نے صاحب، کیا کہنے۔ واہ واہ
محمد وارث — اکتوبر 25، 2016 7:32 شام
مصحفی کی اس غزل کا میں بھی قتیل ہوں عرصہ دراز سے۔ میں نے شاید نوے کی دہائی کے شروع میں پڑھی تھی، پھر گائی ہوئی بھی مل گئی، اب بھی حواس پر طاری ہو جاتی ہے کبھی کبھی۔ اردو محفل پر میرے پہلے دن کی یادگار بھی ہے :)
La Alma — اکتوبر 25، 2016 7:40 شام
خوب۔
کیا ہوا رات دل کی گلیوں میں
چور تھا، کوتوال تھا، کیا تھا؟

جو صدا اس کے در پہ کر آئے
آہ تھی یا سوال تھا، کیا تھا؟

میں سخن ور ہوں یا شکاری ہوں
وہ غزل تھا، غزال تھا، کیا تھا؟
اچھے اشعار ہیں .
La Alma — اکتوبر 25، 2016 7:44 شام
زبردست پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعراب لگانے والے زبریں ڈھونڈ رہے ہیں . ساری تو آپ اڑا لے جاتی ہیں :)
علی چشتی — اکتوبر 25، 2016 8:18 شام
واہ واہ بہت ہی خوب.. خاص طور یہ شعر تو حاصل کلام لگا مجھے...
کیا ہوا رات دل کی گلیوں میں
چور تھا، کوتوال تھا، کیا تھا؟
جاسمن — اکتوبر 26، 2016 3:33 صبح
اعراب لگانے والے زبریں ڈھونڈ رہے ہیں . ساری تو آپ اڑا لے جاتی ہیں :)
ہاہاہاہاہاہاہاہا۔:ROFLMAO::LOL:
اگر آپ کو ضرورت ہو تو کچھ آپ کو دی جا سکتی ہیں۔:)
حسن محمود جماعتی — اکتوبر 26، 2016 4:54 صبح
جو صدا اس کے در پہ کر آئے
آہ تھی یا سوال تھا، کیا تھا؟
بہت خوب قبلہ کیا کہنے۔ بہت عمدہ۔
لاریب مرزا — اکتوبر 26، 2016 11:09 صبح
آپ بھول گئے؟؟ راحیل بھائی کو اشارے سمجھ نہیں آتے شتونگڑوں کے :)
محمداحمد — اکتوبر 26، 2016 1:43 شام
واہ
خوبصورت!
بہت سی داد!
راحیل فاروق — اکتوبر 27، 2016 2:36 شام
بہت شکریہ، لاریب خاتون! :):):)
بہت اعلٰی. بہت اچھے غزل ہے. بہت کم اتنا اچھا مقطع ملتا ہے.
متشکرم، فاخر صاحب۔ مجھے اس مقطع کو شائع کرنے میں تامل تھا۔ مگر حیرت ہے کہ بعض اور خوش ذوق دوستوں نے بھی آپ کی سی رائے ہی دی ہے۔ :):):)
یہ ہوئی نا بات۔ آئندہ ایسے ہی کہا کریں۔ :in-love::in-love::in-love:
کیا کہنے سیدی۔۔۔ اعلی
اب اگر ہم آپ کو مولائی کہے بغیر شکریہ ادا کریں گے تو یہ زیادتی ہو گی۔ اگر کہہ کر کریں گے تو شرم آئے گی کہ
من ترا ملا بگویم تو مرا حاجی بگو​
والی صورتِ حال پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ہم آپ تو پی جائیں گے خلقت بڑا ٹھٹھا اڑائے گی۔ آپ ہی بتائیے کیا کریں؟ :idontknow::idontknow::idontknow:
آپ کی محبت، نوید بھائی۔
واہ واہ، لطف آ گیا۔ ماشاء اللہ
:inlove::inlove::inlove:
لاجواب غزل کہی آپ نے صاحب، کیا کہنے۔ واہ واہ
بےحد شکریہ، وارث بھائی۔ :bee::bee::bee:
عنایت!
واہ واہ بہت ہی خوب.. خاص طور یہ شعر تو حاصل کلام لگا مجھے...
کیا ہوا رات دل کی گلیوں میں
چور تھا، کوتوال تھا، کیا تھا؟
بہت شکریہ، علی بھائی! :):):)
بہت خوب قبلہ کیا کہنے۔ بہت عمدہ۔
محبت! :redheart::redheart::redheart:
آپ بھول گئے؟؟ راحیل بھائی کو اشارے سمجھ نہیں آتے شتونگڑوں کے :)
یہ دنیا بڑی ظالم ہے۔ اس سے زیادہ کیا کہوں؟
واللہ، کوئی دس منٹ لگا کے ڈی کوڈ کیا ہے کہ کہنا کیا چاہتے ہیں۔ لکھنوی شاعر کا پوتا ہونے کا یہی فائدہ اٹھایا ہے بھئی آپ نے؟
واہ
خوبصورت!
بہت سی داد!
:flower::flower::flower:
نیرنگ خیال — اکتوبر 27، 2016 2:47 شام
اب اگر ہم آپ کو مولائی کہے بغیر شکریہ ادا کریں گے تو یہ زیادتی ہو گی۔ اگر کہہ کر کریں گے تو شرم آئے گی کہ
من ترا ملا بگویم تو مرا حاجی بگو​
والی صورتِ حال پیدا ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ہم آپ تو پی جائیں گے خلقت بڑا ٹھٹھا اڑائے گی۔ آپ ہی بتائیے کیا کریں؟ :idontknow::idontknow::idontknow:
ہاہاہاہااااا۔۔۔ میرا خیال ہے اس کو رہنے دیتے ہیں۔۔۔ :ROFLMAO:
با ادب — دسمبر 29، 2016 9:23 شام
عمر کس دھن میں کاٹ دی راحیلؔ
تھا بھی کچھ یا خیال تھا، کیا تھا؟​
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%D9%85%D8%A7%D9%84-%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%8C-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7.92710/