حسن پر عشق کا اثر کر دوں

راحیل فاروق — ستمبر 16، 2016 11:45 شام
حسن پر عشق کا اثر کر دوں
آ، تجھے چوم کر امر کر دوں
رات کیا شے ہے طُور کے آگے؟
ایک جلوہ دکھا، سحر کر دوں
سب سمجھتا ہوں، چاہتا ہوں مگر
غلطی جان بوجھ کر کر دوں
نہ کروں مر کے داستاں انجام
زندگی عشق میں بسر کر دوں
دل میں امید کی جگہ کم ہے
تیرے غم کو ادھر ادھر کر دوں؟
سرخ پھولوں کا ذوق، اُف اللہ
چیر دوں دل، لہو جگر کر دوں
کچھ تو ایسے گناہ ہیں، راحیلؔ
عاقبت جان لوں مگر کر دوں
راحیلؔ فاروق
۱۷ ستمبر ۲۰۱۶ء
غدیر زھرا — ستمبر 17، 2016 12:59 صبح
ہر شعر عمدہ :)
جاسمن — ستمبر 17، 2016 2:40 صبح
دل میں امید کی جگہ کم ہے
تیرے غم کو ادھر ادھر کر دوں؟
آہ!کیا کہہ دیا!
غم ادھر اُدھر کرنے کی مہلت دیے بغیر شعر سیدھا دل میں اُترا ہے۔
دل میں امید کی جگہ کم ہے
تیرے غم کو ادھر ادھر۔۔۔۔۔۔واہ
باقی شعر بھی پڑھے ہیں لیکن ابھی اس شعر کے سحر سے نہیں نکل پا رہی۔
نایاب — ستمبر 17، 2016 4:45 صبح
واہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
خاصی رنگین سنگین غزل ہے ۔۔۔
کاش کہ کھل جائے " رات و طور " کا تعلق ۔۔۔۔۔۔۔
رات کیا شے ہے طُور کے آگے؟
بہت دعائیں
اے خان — ستمبر 17، 2016 4:51 صبح
:zabardast1::great::best:
اے خان — ستمبر 17، 2016 4:59 صبح
رات کیا شے ہے طُور کے آگے؟
ایک جلوہ دکھا، سحر کر دوں
زبردست۔۔ آپ تو آج کل خاصے رنگین مزاج ہو گئے ہو
محمد تابش صدیقی — ستمبر 17، 2016 5:53 صبح
شعر راحیل تم جو کہتے ہو
ان کو پڑھنے میں دن بسر کر دوں
کاشف اختر — ستمبر 18، 2016 1:06 شام
بہت خوب ! ہر شعر گویا طور ہے رات کے آگے :D:)
کاشف اختر — ستمبر 18، 2016 1:15 شام
واہہہہہہہہ بہت خوب !
ہر شعر گویا طور ہے رات کے آگے
حمیرا عدنان — ستمبر 18، 2016 1:33 شام
بہت خوب راحیل بھائی
یوسف سلطان — ستمبر 18، 2016 1:36 شام
سب سمجھتا ہوں، چاہتا ہوں مگر
غلطی جان بوجھ کر کر دوں
کچھ تو ایسے گناہ ہیں، راحیلؔ
عاقبت جان لوں مگر کر دوں
:) عمدہ
محمداحمد — ستمبر 19، 2016 1:11 شام
کیا کہنے!
ہمیشہ کی طرح عمدہ کلام!
سرخ پھولوں کا ذوق، اُف اللہ
چیر دوں دل، لہو جگر کر دوں

واہ!
کافی "ایگریسو" غزل ہے۔ :)
اکمل زیدی — ستمبر 19، 2016 1:33 شام
!!!! واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابو مصعب — ستمبر 19، 2016 7:54 شام
بہت خوب
فیضان قیصر — نومبر 27، 2016 7:48 صبح
بہت سارا پیار ۔ بہت دعا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B3%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%B9%D8%B4%D9%82-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%AB%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%D9%88%DA%BA.91945/