حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے

عاطف ملک — جون 6، 2019 10:51 صبح
عید کی مناسبت سے چند بے ربط سے خیالات پیش کر رہا ہوں۔اپنی (اصلاحی اور تنقیدی) رائے سے ضرور نوازیں۔

حشر ہے دل میں بپا عید منائیں کیسے
آج بھی تُو نہ ملا عید منائیں کیسے
ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے
عید تہوار ہے اپنوں سے گلے ملنے کا
اور تُو ہم سے جدا، عید منائیں کیسے
کیسے پکوان ہیں کھانے کو، دہن سے لیکن
ذائقہ روٹھ گیا، عید منائیں کیسے
واہ، کیا بات ہے! جچتا ہے بہت تم پہ یہ رنگ!
یوں کسی نے نہ کہا، عید منائیں کیسے
جس کے ہونٹوں پہ ہنسی ہو تو دھڑکتا ہے یہ دل
ہو اگر وہ ہی خفا، عید منائیں کیسے
کاش سینے سے وہ عاطفؔ کے ابھی آن لگے
اور کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
ٹیگ نامہ:
استاد محترم الف عین
محمد وارث
سید عاطف علی
محمد تابش صدیقی
محمداحمد
محمد خلیل الرحمٰن
محمد عدنان اکبری نقیبی
اور تمام محفلین:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 6، 2019 3:39 شام
عید تہوار ہے اپنوں سے گلے ملنے کا
اور تُو ہم سے جدا، عید منائیں کیسے
بہت عمدہ
جس کے ہونٹوں پہ ہنسی ہو تو دھڑکتا ہے یہ دل
ہو اگر وہ ہی خفا، عید منائیں کیسے
لاجواب
عاطف بھائی زبردست غزل ہے۔
محمد تابش صدیقی — جون 6، 2019 3:52 شام
بہت خوب
امید ہے کہ عید منا ہی لی ہو گی۔
الف عین — جون 7، 2019 9:39 صبح
باسی عید مبارک، کیسی منائی گئی عید؟
خوب ہے غزل
ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے
.... عید کا چاند تکنے کا تو موقعہ ہی نہیں ملتا، انتیسواں تو کچھ ہی منٹ میں ڈوب جاتا ہے! دکھنا ہی استعمال کرو
چاند ہی دکھ نہ سکا/ جب نہ دکھا
بہتر ہو گا
اور کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
یہ تو سب جانتے ہیں کہ مجھے یہ فلمی گانوں کا انداز پسند نہیں
محمد خلیل الرحمٰن — جون 7، 2019 10:31 صبح
چاند ہی دکھ نہ سکا/ جب نہ دکھا
بہتر ہو گا
استادِ محترم کیا یوں بہتر نہ ہوگا،
چاند آیا نہ نظر، عید منائیں کیسے
محمد تابش صدیقی — جون 7، 2019 10:36 صبح
استادِ محترم کیا یوں بہتر نہ ہوگا،
چاند آیا نہ نظر، عید منائیں کیسے
چاند کے ساتھ قافیہ بھی غائب ہو جائے گا۔ :)
محمد خلیل الرحمٰن — جون 7، 2019 10:37 صبح
چاند کے ساتھ قافیہ بھی غائب ہو جائے گا۔ :)
اوہو اس کا تو خیال ہی نہ رہا!!!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 7، 2019 10:41 صبح
چاند کے ساتھ قافیہ بھی غائب ہو جائے گا۔ :)
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
جیسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔ اسے تنہا چھوڑ دیتے ہیں اور اُسے گھاس چرنے بھیج دیتے ہیں!
عرفان سعید — جون 7، 2019 11:17 صبح
چاند آیا نہ نظر، عید منائیں کیسے
فواد چوہدری سے پوچھ کر!
عاطف ملک — جون 8، 2019 5:42 صبح
لاجواب
عاطف بھائی زبردست غزل ہے۔
عدنان بھائی،
آپ کا حسنِ نظر ہے:in-love:
بہت خوب
امید ہے کہ عید منا ہی لی ہو گی
شکریہ
ہاں جی، منا ہی لی ہے عید
عید سے کاہے کی ناراضی:p
باسی عید مبارک، کیسی منائی گئی عید؟
آپ کو بھی بہت بہت مبارک استادِ محترم:)
عید اچھی گزری۔۔۔۔۔امید ہے کہ آپ کی بھی بہت اچھی گزری ہو گی:)
بہت شکریہ
آپ ہی کی شفقت اور توجہ کا نتیجہ ہے:)
ایک مدت سے ہے تُو دور نگاہوں سے مری
چاند ہی جب نہ تکا، عید منائیں کیسے
.... عید کا چاند تکنے کا تو موقعہ ہی نہیں ملتا، انتیسواں تو کچھ ہی منٹ میں ڈوب جاتا ہے! دکھنا ہی استعمال کرو
چاند ہی دکھ نہ سکا/ جب نہ دکھا
بہتر ہو گا
ایسے کر لیتا ہوں
کہے بول پیا، عید منائیں کیسے
یہ تو سب جانتے ہیں کہ مجھے یہ فلمی گانوں کا انداز پسند نہیں
مجھے اس کا اندازہ تھا۔۔۔۔لیکن فلمی ہونے کا دل کر رہا تھا:p
محمد خلیل الرحمٰن اور عرفان سعید کا بھی بہت شکریہ:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B4%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D9%BE%D8%A7-%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D9%85%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%DB%92.107115/