حلقہء یاراں

فاروق درویش — نومبر 15، 2011 5:26 شام
دشت ِ خوں رنگ سہی حلقہ ء یاراں درویش
عشق کو آگ کے دریا میں اتر جانے دو
مقتل ِ عصر پہ منصور بلاتا ہے تجھے
،، خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو،،
مغزل — نومبر 17، 2011 10:24 صبح
کیا کہنے قبلہ واہ بہت عمدہ ۔ اور مصرع پر گرہ بھی کیا خوب لگی ہے واہ ۔۔ سبحان اللہ۔۔
مالک و مولٰی دائمی برکت و فلاح سے ہمکنار فرمائے ۔ آمین۔
علی جبریل برنی کا شعر آپ کی نذر:
میں اکیلا ہوں تم آجاؤ تو دو ہوجائیں
ایک آواز بلاتی ہے بیاباں کی طرف
سیدہ سارا غزل — نومبر 17، 2011 6:46 شام
سر آپ کے موضوعات سب سے مختلف اور انداز جداگانہ ہے اور بہت خوب ہے
مغزل — نومبر 18، 2011 5:22 صبح
جزاک اللہ سعود بھائی ، سارا بہن ۔ گڑیا اپنا کلام تو ہمیں دستیابی کی صورت میں بہم کیجیے ۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D9%84%D9%82%DB%81%D8%A1-%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%BA.48638/