حمدِ بارئ تعالیٰ. بسمل کے اشعار. اور آپ کی توجہ

مزمل شیخ بسمل — جولائی 4، 2012 7:34 شام
گواہی مل رہی ہے ہر شجر سے ہے خدا واحد​
زمیں پر آکے نکلی ہیں یہ شاخیں جب اگا واحد​
نہیں خالق نہیں ہے رب کوئی تیرے سوا واحد​
کوئی بھی آج تک ایسا ہوا ہے دوسرا واحد​
پسا دانہ بنا جو بچ گیا جو مل گیا اس سے​
تری ٖقدرت ہے یہ ارض و سماں کی آسیا واحد​
کجا اربع عناصر اور کجا تخلیقِ آدم ہیں​
اسی کی حمد ہے یہ صاحبِ امرِ بقا واحد​
فنا ہو کر یہ ثابت کردیا جھوٹے خداؤں نے​
مرے ہیں چھوڑ کر بندوں کو کس پر ہے خدا واحد​
اسے کس نے نہیں دیکھا کسی نے اسکو دیکھا ہے​
نمایاں ہے ہر اک شے سے یہ چھپنے کی ادا واحد​
وہی وہ ذات ہے جس کو بتوں نے بھی کہا واحد​
جو اتنی خلق پیدا کرکے بھی سب میں رہا واحد​
یہ منظر دیکھ کر بسمل نے اس مصرعے کو اپنایا​
خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد
محمد وارث — جولائی 5، 2012 8:01 صبح
خوب حمد ہے بسمل صاحب، سبحان اللہ
مزمل شیخ بسمل — جولائی 5، 2012 8:10 صبح
خوب حمد ہے بسمل صاحب، سبحان اللہ

بہت شکریہ و کرم نوازی وارث بھائی۔ اپنی دانست میں الفاظ اس سے زیادہ نہ کہہ سکا۔ دل میں تو بہت کچھ تھا۔
سیدہ شگفتہ — جولائی 5، 2012 8:17 صبح
سبحان اللہ ، بہت عمدہ !
مزمل شیخ بسمل — جولائی 5، 2012 8:21 صبح
سبحان اللہ ، بہت عمدہ !

جزاک اللہ خیرا
مزمل شیخ بسمل — جولائی 5، 2012 4:09 شام
حضرات کی اک نظر کا طالب ہوں.
برگ حنا — جولائی 5، 2012 4:59 شام
بہت خوب سبحان اللہ ۔ ۔
محمد بلال اعظم — جولائی 6، 2012 4:40 صبح
ماشاءاللہ
بسمل صاحب بہت خوب
داد قبول کریں
سید زبیر — جولائی 6، 2012 5:28 صبح
یہ منظر دیکھ کر بسمل نے مصرعے کو اپنایا
خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد
بہت خوب سبحان اللہ
مزمل شیخ بسمل — جولائی 6، 2012 8:17 صبح
بہت خوب سبحان اللہ ۔ ۔

شکریہ آپ کی عنایت کے لئے
مزمل شیخ بسمل — جولائی 6، 2012 8:18 صبح
ماشاءاللہ
بسمل صاحب بہت خوب
داد قبول کریں

شکریہ بلال بھائی
مزمل شیخ بسمل — جولائی 6، 2012 8:20 صبح
یہ منظر دیکھ کر بسمل نے مصرعے کو اپنایا
خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد، خدا واحد
بہت خوب سبحان اللہ

شکریہ جناب آپ کہ پسندیدگی کے لئے
زبیر مرزا — جولائی 15، 2012 2:21 صبح
سبحان اللہ
جزاک اللہ بہت عمدہ
مزمل شیخ بسمل — جولائی 15، 2012 8:19 صبح
سبحان اللہ
جزاک اللہ بہت عمدہ

آپ کی توجہ کا بھی بہت شکریہ زحال مرزا
ایم اے راجا — جولائی 15، 2012 8:23 صبح
جزاک اللہ بسمل صاحب، عمدہ حمد ہے
مزمل شیخ بسمل — جولائی 15، 2012 8:26 صبح
بہت شکریہ ایم اے راجا صاحب۔
الف عین — جولائی 15، 2012 10:34 صبح
اچھی حمد ہے بسمل، لیکن کہیں کہیں ردیف کا استعمال ذرا قابل غور ہے۔
اس میں شاید ’اس‘ چھوٹ گیا ہے۔
یہ منظر دیکھ کر بسمل نے مصرعے کو اپنایا
مزمل شیخ بسمل — جولائی 15، 2012 10:38 صبح
اچھی حمد ہے بسمل، لیکن کہیں کہیں ردیف کا استعمال ذرا قابل غور ہے۔
اس میں شاید ’اس‘ چھوٹ گیا ہے۔
یہ منظر دیکھ کر بسمل نے مصرعے کو اپنایا

با لکل حضرت یہ ’’اس‘“ لکھتے ہوئے رہ گیا ہے۔ بہت شکریہ ابھی رپورٹ کرتا ہوں
ردیف کی نشاندہی کردیں تو آسانی ہوگی۔
x boy — اپریل 4، 2015 9:56 صبح
زبردست
ادب دوست — اپریل 4، 2015 10:25 صبح
ما شا ء اللہ، اچھی حمد ہے بسمل بھائی ، انداز ذرا مشکل ہے ۔ کچھ باتیں سمجھنے کےلیے آپ سے درخواست ہے
گواہی مل رہی ہے ہر شجر سے ہے خدا واحدزمیں پر آکے نکلی ہیں یہ شاخیں جب اگا واحد​

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D9%85%D8%AF%D9%90-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%A6-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%84%DB%8C%D9%B0-%D8%A8%D8%B3%D9%85%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A2%D9%BE-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81.52459/