خامشی کے نام۔۔۔۔

وحید آیان — ستمبر 3، 2017 10:35 صبح
اس خلا کی خامشی کا کیا کروں
اے خدا میں زندگی کا کیا کروں۔؟
دھیرے دھیرے آنکھ میں در آئے گی
خود میں رہتی بےکلی کا کیا کروں
تھک گیا ہوں گونجتے مصرعوں سے میں
تُو نہیں تو شاعری کا کیا کروں۔۔۔
(وحید آیان)
الف عین — ستمبر 4، 2017 4:02 صبح
اچھے اشعار ہیں غزل کے۔ لیکن نظم کا عنوان کیوں؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا
وحید آیان — ستمبر 4، 2017 3:34 شام
اچھے اشعار ہیں غزل کے۔ لیکن نظم کا عنوان کیوں؟ یہ سمجھ میں نہیں آیا
محترم آپ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔! :)
پر یہ عنوان نہیں ہے۔۔!
انتساب ہے۔۔!
یہ غزل خامشی کی نذر کی گئی ہے۔۔!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%D9%85%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D8%A7%D9%85%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.98136/