خاکسار کی ایک غزل

طارق سعید — جنوری 17، 2017 4:12 شام
بھلا ہو گوگل کا ۔ اتنے معیاری اور عمدہ فورم سے بے خبر تھا۔ بہت قابل تحسین کاوش ہے۔
ایک غزل مصرعِ طرح پر لکھی تھی۔ ٖغالب سے بصد عقیدت، پیش کرتا ہوں:
خواہش وصل میں، 'قطرے سے گہر' ہونے تک
اشک پلکوں پہ سجائے ہیں، اثر ہونے تک
خاک جیتے ہیں محبت میں تمہاری آخر!
جان سے جاتے رہے، جان جگر ہونے تک
لوگ حیراں ہیں مرے ضبط طلب پر جاناں
'آہ کو چاہئے اک عمر اثر ہونے تک'
ہم نے کیا کیا نہ کیا عرض وفا کی خاطر
پھر بھی اک عمر لگی ان کو خبر ہونے تک
کیا یہی ہوگی مرے وصل کی روداد سعید؟
بے خبر تکتے رہے ان کو سحر ہونے تک​
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 17، 2017 4:19 شام
اتنے معیاری اور عمدہ فورم سے بے خبر تھا
چلیں دیر آید ۔ درست آید ۔۔ ویسے میرے ذاتی خیال میں اردو ادب کے حوالے سے اردو محفل دنیا کا سب سے بڑا اور فعال فورم ہے ۔۔
خواہش وصل میں، 'قطرے سے گہر' ہونے تک
اشک پلکوں پہ سجائے ہیں، اثر ہونے تک
واہ بہت ہی اعلیٰ
ہم نے کیا کیا نہ کیا عرض وفا کی خاطر
پھر بھی اک عمر لگی ان کو خبر ہونے تک
کیا کمال کا شعر ہے ۔۔ ڈھیروں داد
کیا یہی ہوگی مرے وصل کی روداد سعید؟
بے خبر تکتے رہے ان کو سحر ہونے تک
بہت ہی اعلیٰ اور لاجواب ۔۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 17، 2017 4:20 شام
اب لگے ہاتھوں تعارف کے زمرے میں جا کے اپنا تعارف بھی کروا دیں ۔۔ تاکہ آپ کی اس دھماکے دار انٹری پہ خوش آمدید کہہ سکیں ۔
خالد محمود چوہدری — جنوری 17، 2017 4:21 شام
طارق سعید کرکٹ کمنٹری والے؟
طارق سعید — جنوری 17، 2017 4:37 شام
چلیں دیر آید ۔ درست آید ۔۔ ویسے میرے ذاتی خیال میں اردو ادب کے حوالے سے اردو محفل دنیا کا سب سے بڑا اور فعال فورم ہے ۔۔
واہ بہت ہی اعلیٰ
کیا کمال کا شعر ہے ۔۔ ڈھیروں داد
بہت ہی اعلیٰ اور لاجواب ۔۔
چلیں دیر آید ۔ درست آید ۔۔ ویسے میرے ذاتی خیال میں اردو ادب کے حوالے سے اردو محفل دنیا کا سب سے بڑا اور فعال فورم ہے ۔۔
واہ بہت ہی اعلیٰ
کیا کمال کا شعر ہے ۔۔ ڈھیروں داد
بہت ہی اعلیٰ اور لاجواب ۔۔
شکریہ محترم۔
شکریہ محترم۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 17، 2017 4:38 شام
یہ دیکھیں ذرا ۔۔ ادھر آپ نے پہلا مراسلہ شائع کیا اور اُدھر گوگل نےاردو ویب کی وساطت سے آپ کو پہلے درجے پہ فائز کر دیا
11m8agz.jpg
طارق سعید — جنوری 17، 2017 4:42 شام
طارق سعید کرکٹ کمنٹری والے؟
لگتا ہے آپ نے کمنٹری والے طارق صاحب کہ دیکھا نہیں ہوا۔ خاکسار تو بس کمنٹری سننے والوں میں سے ہے۔
طارق سعید — جنوری 17، 2017 4:46 شام
یہ دیکھیں ذرا ۔۔ ادھر آپ نے پہلا مراسلہ شائع کیا اور اُدھر گوگل نےاردو ویب کی وساطت سے آپ کو پہلے درجے پہ فائز کر دیا
11m8agz.jpg
واہ ۔۔۔۔ گوگل کافی خوشامد پسند لگتا ہے ۔ بہت شکریہ!!!
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 18، 2017 10:11 صبح
واہ ۔۔۔۔ گوگل کافی خوشامد پسند لگتا ہے ۔ بہت شکریہ!!!
بس وقت دیتے رہیں محفل کو ۔۔ اور اپنا خوبصورت کلام شیئر کرتے رہیں ۔
میں یہاں اساتذہ کو ٹیگ کر دیتا ہوں ۔ اُن کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔
محترم راحیل فاروق ، محترم الف عین ، محترم ظہیراحمدظہیر ،
سید عاطف علی — جنوری 18، 2017 10:37 صبح
ایک غزل مصرعِ طرح پر لکھی تھی۔ ٖغالب سے بصد عقیدت، پیش کرتا ہوں:
واہ بہت خوب طارق سعید صاحب خوش آمدید محفل میں ۔بہت اچھی غزل ہے۔
اس فورم میں ارکا ن کے تعارف کاایک زمرہ ہے سو کیا ہی اچھا ہو کہ وہاں اپنا تفصیلی تعارف پیش کریں تاکہ دیگر محفلین آپ کاباقاعدہ استقبال کریں اورخوش آمدید کہہ سکیں ۔
یہ اس فورم کی دیرینہ روایت ہے۔
طارق سعید — جنوری 18، 2017 10:55 صبح
بس وقت دیتے رہیں محفل کو ۔۔ اور اپنا کوبصورت کلام شیئر کرتے رہیں ۔
میں یہاں اساتذہ کو ٹیگ کر دیتا ہوں ۔ اُن کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔
بڑی خوش قسمتی ہو گی گر مجھ جیسے نو آموز کو اساتذہ کی تنقید و نصائح نصیب ہوں۔ انشا اللہ محفل میں شرکت کی پوری کوشش کرتا رہوں گا۔
محمد خلیل الرحمٰن — جنوری 18، 2017 11:03 صبح
اردو محفل میں ایک اور خوبصورت شاعر کی آمد۔ خوش آمدید جناب طارق سعید صاحب
محمداحمد — جنوری 18، 2017 11:06 صبح
بہت خوب غزل ہے طارق سعید صاحب!
محفل میں آپ کا دلی خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ :)
طارق سعید — جنوری 18، 2017 1:56 شام
اس فورم میں ارکا ن کے تعارف کاایک زمرہ ہے سو کیا ہی اچھا ہو کہ وہاں اپنا تفصیلی تعارف پیش کریں تاکہ دیگر محفلین آپ کاباقاعدہ استقبال کریں اورخوش آمدید کہہ سکیں ۔
یہ اس فورم کی دیرینہ روایت ہے۔
مختصر سا تعارف لکھا ہے۔ امید ہے کافی ہوگا۔
حسن محمود جماعتی — جنوری 18، 2017 2:39 شام
محترم بہت خوب غزل۔ کیا خوب رواں اور چست۔ بہت خوب کیا ہی کہنے آپ کے زبردست۔
الف عین — جنوری 19، 2017 6:16 صبح
ماشاء اللہ اچھی غزل ہے۔ یہاں بھی خوش آمدید کہہ دیتا ہوں
مریم افتخار — جنوری 19، 2017 6:43 صبح
اردو محفل میں خوش آمدید!!
ہم نے کیا کیا نہ کیا عرض وفا کی خاطر
پھر بھی اک عمر لگی ان کو خبر ہونے تک

بہت خوب!!
عاطف ملک — جنوری 20، 2017 1:02 شام
بہت خوبصورت غزل ہے جناب!
ڈھیروں داد قبول کیجیے!
محمد عدنان اکبری نقیبی — جنوری 20، 2017 1:08 شام
:great::khoobsurat::best::pak:
La Alma — جنوری 20، 2017 5:57 شام
اچھی غزل ہے .
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%BA%D8%B2%D9%84.94256/