خدا زمیں سے نہیں گیا ہے ۔ از : ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز — اپریل 18، 2014 6:02 شام
کہا جو تم نے
جہان بھر میں
مکیں کے اندر، مکاں کے اندر
زمین اور آسماں کے اندر
خدا کہیں بھی نہیں رہا ہے
بجا کہا ہے
یہاں جوظلم و ستم ہے جاری
کہ عشقِ گُل پر بھی سنگ باری
بھرے ہیں طوفان چشمِ نم میں
بہے ہے انسان سیلِ غم میں
زمانے بھر میں کہیں جو وہ دِکھ نہیں رہا ہے
بجا کہا ہے
مگر ذرا تم
ٹھہر تو جاؤ
کہ دو مجھے بھی تو یہ اجازت
عقیدتوں کو زبان دے لوں
حقیقتوں کا بیان دے لوں
یقیں کو بڑھ کر دوام دے لوں
خدا کا تم کو پیام دے لوں
کہ امن و انس و سلام دے لوں
اگر ہے تم کو تلاش اس کی
تو اپنے اندر نگاہ ڈالو
وجود اس کا جو ڈھونڈنا ہے
تو اپنے دل کو ٹٹول کر تم
چہار اکناف اپنے دیکھو
یہ خلق اس کی جو زندگی بھر
محبتوں اور نفرتوں کے ہے کھیل کھیلے
یہ لوحِ محفوظ میں اسی نے تو لکھ رکھا ہے
یہاں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو
محبتوں کا یقین توڑیں
کسی کو یونہی بلکتے روتے
کسی بھی انجانی رہ پہ چھوڑیں
مگر اسی ایک راہ پر ہی
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
تو مہرباں ہیں خدا کی صورت
جو دل کے اندر ترے غموں کو
سمیٹ لیں گے خدا کی صورت
ازل سے لے کر ابد تلک جو
زمین اور آسماں کے اندر
محبتوں کی جو صورتیں ہیں
خدا بھی ان میں ہی دِکھ رہا ہے
خدا زمیں سے نہیں گیا ہے
خدا تمہارا بھی آسرا ہے
خدا ہمارا بھی آسرا ہے
از : ناعمہ عزیز
عزیز ترین ہستی کے نام۔۔۔
ابن سعید — اپریل 18، 2014 6:06 شام
:) :) :)
ناعمہ عزیز — اپریل 18، 2014 6:29 شام
الف عین چاچو
شمشاد چاچو
عاطف بٹ لالہ
سلمان حمید لالہ
محمد احمد بھیا
مزمل شیخ بسمل بھیا
عائشہ عزیز
دوست بھیا
مقدس
نایاب لالہ
شمشاد — اپریل 18، 2014 6:41 شام
واہ بھئی واہ
تم تو بڑی شاعرہ بن گئی ہو۔
بہت داد قبول کرو۔
محمد امین — اپریل 18، 2014 6:50 شام
زبردست ترین :) :) :) بہت کمال کا لکھا ہے!!!! بہت سی داد ناعمہ
ناصر علی مرزا — اپریل 18، 2014 7:22 شام
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
بہت عمدہ اور خوبصورت تحریر ۔ محترم بہن
نایاب — اپریل 18، 2014 7:34 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کلاسیک
ردھم سے بھرپور ہے لفظوں کی بنت ۔۔۔۔۔ بلاشبہ
سچی حقیقت جیسے خود سے بول رہی ہو ۔۔۔
جذب کی خوشبو پھیل رہی ہو ۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد بٹیا جی
Rehmat_Bangash — اپریل 18، 2014 7:59 شام
بہت عمدہ شاعری ہے، بہت خوب
حاتم راجپوت — اپریل 18، 2014 8:41 شام
زبردست ۔ ۔۔بہت خوبصورت انداز میں بہت حقیقت بیان کی آپ نے بہنا ۔ ۔سدا خوش رہیے اور یونہی اپنے قلم سے موتی پروتی رہیے ۔ ۔ :)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔ آمین
جزاک اللہ خیر
الف عین — اپریل 19، 2014 3:30 صبح
واہ واہ واہ
واہ واہشاباش بیٹی واہ واہ
تو تو ہم بوڑھوں سے بازی لے ’گیا‘
واہ۔۔ بہت اچھی نظم ہے
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:12 صبح
:) :) :)
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:13 صبح
واہ بھئی واہ
تم تو بڑی شاعرہ بن گئی ہو۔
بہت داد قبول کرو۔
چاچو آپ تو ہر بار یہی کہتے ہیں پتا نہیں بڑی شاعرہ کب بنوں گی میں ۔۔۔ :p
اور داد کے لیے شکریہ :)
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:14 صبح
زبردست ترین :) :) :) بہت کمال کا لکھا ہے!!!! بہت سی داد ناعمہ

بہت شکریہ امین بھیا :)
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:14 صبح
وفاؤں کے کچھ امین بھی ہیں
جو خضرِ منزل بنے کشادہ دل و نگہ سے
رواں دواں ہیں پکارتے ہیں
جو راستے کے لُٹے مسافر کو
آسرا دے کے کہہ رہے ہیں
کہ ہم ہیں سیلِ وفا کی صورت
بہت عمدہ اور خوبصورت تحریر ۔ محترم بہن

بہت شکریہ ۔
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:15 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کلاسیک
ردھم سے بھرپور ہے لفظوں کی بنت ۔۔۔ ۔۔ بلاشبہ
سچی حقیقت جیسے خود سے بول رہی ہو ۔۔۔
جذب کی خوشبو پھیل رہی ہو ۔۔۔ ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد بٹیا جی

بہت شکریہ نایاب لالہ آپ کی دعائیں ہی درکار ہیں ۔ :)
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:16 صبح
بہت عمدہ شاعری ہے، بہت خوب

مشکور ہوں آپ کی ۔
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:16 صبح
زبردست ۔ ۔۔بہت خوبصورت انداز میں بہت حقیقت بیان کی آپ نے بہنا ۔ ۔سدا خوش رہیے اور یونہی اپنے قلم سے موتی پروتی رہیے ۔ ۔ :)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔ آمین
جزاک اللہ خیر
آمین
شکریہ بھیا ۔:)
ناعمہ عزیز — اپریل 19، 2014 6:18 صبح
واہ واہ واہ
واہ واہشاباش بیٹی واہ واہ
تو تو ہم بوڑھوں سے بازی لے ’گیا‘
واہ۔۔ بہت اچھی نظم ہے

خداا خیر کرے بابا ، آپ سے کیا بازی لینی ہے ! یہ تو چھوٹی سی کوشش کی تھی آپ کو پسند آئی آپ کا کہہ دینا ہی سند ہے ۔ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اسے پسند کیا ۔
شکر گزار ہوں آپکی :)
رانا — اپریل 19، 2014 6:40 صبح
بہت ہی عمدہ مُنی بہنا۔ خیالات اور الفاظ کی ادائیگی دونوں ہی لاجواب۔ :)
ماہی احمد — اپریل 19، 2014 6:57 صبح
لاجواب!!!!
جیتی رہو ناعمہ :)
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%D8%B2%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D9%86%D8%A7%D8%B9%D9%85%DB%81-%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%B2.73635/