خزاں آ کر ہی رہتی ہے

خرم شہزاد خرم — جنوری 29، 2013 8:34 صبح
معافی چاہتا ہوں مجھے اس نظم پر کسی کی اصلاح نہیں چاہے۔ جو کچھ میں نے لکھ دیا ہے اس کو ہی حرفِ آخر سمجھوں گا​
خزاں آ کر ہی رہتی ہے
درختوں کاذرا بھی کب خزاں پر زور چلتا ہے​
خزاں جب آنےلگتی ہے​
خزاں آ کر ہی رہتی ہے​
زمیں زرخیز کتنی ہو​
فلک پانی بھی برسا لے​
ہوائیں روشنی سب کچھ ، بدل سکتے نہیں اس کو​
خزاں آ کر ہی رہتی ہے​
خزاں آنے سے کچھ پہلے خزاں کا خوف ہوتا ہے۔​
عجب سا خوف ہوتا ہے​
پرندے بھی خزاں کے ڈر سے ہجرت کرنےلگتے ہیں​
اداسی چھانے لگتی ہے​
ہوائیں شور کرتی ہیں​
اندھرے چھانے لگتے ہیں​
خزاں کے خوف سے سورج بھی جلدی ڈوب جاتا ہے۔​
خزاں ہر چیز پر چھا کر بہت مایوس کرتی ہے​
خزاں کے ڈر سے ہر بندہ بہت مایوس ہوتا ہے​
مرا چہرہ جو تم سب کو خزاں آلود لگتا ہے​
مرے دل میں خزائیں رقص کرتی ہیں​
الف عین — جنوری 30، 2013 6:37 صبح
اچھی نظم ہے، اصلاح کون کرنا چاہتا ہے، وہ تو تم لوگ اصلاح سخن میں مجھ کو پریشان کر دیتے ہو!!
خرم شہزاد خرم — جنوری 30، 2013 7:44 صبح
اچھی نظم ہے، اصلاح کون کرنا چاہتا ہے، وہ تو تم لوگ اصلاح سخن میں مجھ کو پریشان کر دیتے ہو!!
سر جی کنڈیشن میں یہ نظم لکھی گئی تھی اس وقت غصے میں اس لیے ایسا لکھ دیا
الف عین — جنوری 31، 2013 5:56 صبح
شکایت نہیں کر رہا ہوں بیٹا۔ عمومی طور پر آج کل میں خود یہی محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے خود ہی اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے کہ زبردستی اصلاح کرنی شروع کر دی ہے، اس میں کتنا وقت لگتا ہے، اس کا تو تم کو اندازہ ہو گا ہی!! بس اس عادت سے مجبور ہوں کہ کوئی غلطی دیکھی نہیں جاتی!!!
امجد علی راجا — فروری 1، 2013 7:58 صبح
شکایت نہیں کر رہا ہوں بیٹا۔ عمومی طور پر آج کل میں خود یہی محسوس کر رہا ہوں کہ میں نے خود ہی اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے کہ زبردستی اصلاح کرنی شروع کر دی ہے، اس میں کتنا وقت لگتا ہے، اس کا تو تم کو اندازہ ہو گا ہی!! بس اس عادت سے مجبور ہوں کہ کوئی غلطی دیکھی نہیں جاتی!!!
استاد محترم، اصلاح کرنے کے لئے نہ صرف بہت سا وقت خرچ کرنا پڑتا ہے بلکہ بہت اذیت کے مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ یہ ہم سب کی خوش نصیبی ہے کہ آپ ہمارے لئے اتنی قربانی دے رہے ہیں، ہم آپ کو دونوں جہانوں میں سرخروئی کی دعا کے سوا کچھ نہیں دے سکتے۔ آللہ آپ کو ہمارے سروں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ میں اپنی اور پورے فورم کی طرف سے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ پلیز ہماری اصلاح کا سلسلہ قائم رکھیں، ورنہ مجھ جیسے کئی لوگ، جو اہلِ زبان ہیں اور نہ زبان دان، بلکل بے یارو مددگار ہو جائیں گے۔ یہ آپ کا بہت بڑا احسان ہوگا۔
اور خصوصی درخواست ہے کہ مجھ ناچیز پر ذرا خاص توجہ فرمائیں۔
امجد علی راجا — فروری 1، 2013 10:46 صبح
الف عین
الف عین — فروری 1، 2013 11:00 صبح
جزاک اللہ خیر امجد علی راجا۔ تم جیسے لوگوں کی محبت کی وجہ سے ہی مجبور ہوں
امجد علی راجا — فروری 1، 2013 11:06 صبح
جزاک اللہ کیر امجد علی راجا۔ تم جیسے لوگوں کی محبت کی وجہ سے ہی مجبور ہوں
آپ جیسے فیض بانٹنے والوں کے حصے میں اور کچھ آئے نہ آئے محبت اور عزت تو بے پناہ آتی ہے۔
محمد بلال اعظم — فروری 1، 2013 11:24 صبح
آپ جیسے فیض بانٹنے والوں کے حصے میں اور کچھ آئے نہ آئے محبت اور عزت تو بے پناہ آتی ہے۔
اور محبت سے بڑھ کر تو کچھ بھی نہیں ہے۔ دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے محبت۔ چاہے جس سے بھی ہو، جس بھی شکل میں ہو۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%B2%D8%A7%DA%BA-%D8%A2-%DA%A9%D8%B1-%DB%81%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92.59290/