خضر سے

نوید رزاق بٹ — جون 5، 2014 7:26 شام
خضر سے۔۔۔
کہامشکل میں رہتا ہوں
کہا آسان کر ڈالو!
کہ جس کی چاہ زیادہ ہو
وہی قربان کر ڈالو!
کہا بے قلب ہیں آہیں
کہا اُس سے تڑپ مانگو!
اُٹھو تاریکیءِ شب میں
ذرا خونِ جگر ڈالو!
کہا رازِ سُکوں کیا ہے؟
کہا لوگوں کے دکھ بانٹو!
جو چہرہ بے دھنک دیکھو
اُسے رنگوں سے بھر ڈالو!
(نویدؔ رزاق بٹ)
ناعمہ عزیز — جون 5، 2014 7:28 شام
یہ آپکی اپنی ہے ؟
نوید رزاق بٹ — جون 5، 2014 8:11 شام
جی ناعمہ صاحبہ۔
سید ذیشان — جون 6، 2014 5:09 صبح
بہت خوب جناب!
حاتم راجپوت — جون 6، 2014 5:30 صبح
زبردست جناب ۔ ۔ بہت خوب ۔ ۔ :)
نوید رزاق بٹ — جون 6، 2014 8:30 صبح
احباب کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بے شکریہ :)۔
الف عین — جون 6، 2014 10:35 صبح
خوب!!
محمداحمد — جون 6، 2014 11:13 صبح
سبحان اللہ ۔۔۔۔!
بے حد عمدہ نظم ہے نوید رزاق بٹ صاحب۔۔۔۔!
بہت سی داد خاکسار کی طرف سے۔
نوید رزاق بٹ — جون 7، 2014 12:19 صبح
محترم جناب الف عین اور جناب محمد احمد، آپ دونوں کا بے حد شکریہ۔
وقار.. — ستمبر 26، 2016 11:46 صبح
ﮐﮩﺎﻣﺸﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﮐﮩﺎ ﺁﺳﺎﻥ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﯽ ﭼﺎﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮ
ﻭﮨﯽ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮩﺎ ﺑﮯ ﻗﻠﺐ ﮨﯿﮟ ﺁﮨﯿﮟ
ﮐﮩﺎ ﺍُﺱ ﺳﮯ ﺗﮍﭖ ﻣﺎﻧﮕﻮ!
ﺍُﭨﮭﻮ ﺗﺎﺭﯾﮑﯽﺀِ ﺷﺐ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺧﻮﻥِ ﺟﮕﺮ ﮈﺍﻟﻮ!
ﮐﮩﺎ ﺭﺍﺯِ ﺳُﮑﻮﮞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟
ﮐﮩﺎ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺩﮐﮫ ﺑﺎﻧﭩﻮ!
ﺟﻮ ﭼﮩﺮﮦ ﺑﮯ ﺩﮬﻨﮏ ﺩﯾﮑﮭﻮ
ﺍُﺳﮯ ﺭﻧﮕﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﮈﺍﻟﻮ
محمد تابش صدیقی — ستمبر 26، 2016 12:04 شام
اس خوبصورت نظم کے خالق محفل میں موجود ہیں ۔ نوید رزاق بٹ (ابنِ منیب)۔
اور یہ نظم خود انہوں نے بھی پوسٹ کی ہوئی ہے۔ :)
ربیع م — ستمبر 26، 2016 12:19 شام
اس خوبصورت نظم کے خالق محفل میں موجود ہیں ۔ نوید رزاق بٹ (ابنِ منیب)۔
اور یہ نظم خود انہوں نے بھی پوسٹ کی ہوئی ہے۔ :)

معلوماتی پلس حیران کن پلس پسندیدہ پلس زبردست
ماشاء اللہ بڑی گہری نظر ہے تابش بھائی شاعرانہ کلام پر آپ کی ۔
اللہ کرے زور نظر اور زیادہ ۔۔۔۔۔
محمد تابش صدیقی — ستمبر 26، 2016 12:29 شام
معلوماتی پلس حیران کن پلس پسندیدہ پلس زبردست
ماشاء اللہ بڑی گہری نظر ہے تابش بھائی شاعرانہ کلام پر آپ کی ۔
اللہ کرے زور نظر اور زیادہ ۔۔۔۔۔
یہ نظم پڑھی ہوئی تھی اور نہ صرف پڑھی ہوئی تھی بلکہ فیس بک پر شئر بھی کی تھی۔ اس لئے یاد رہ گئی۔ :)
جاسمن — جولائی 19، 2020 8:45 صبح
بہت خوب!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%B6%D8%B1-%D8%B3%DB%92.74973/