خلاف ذوق محفلوں میں حاضری محال ہے(غزل)۔،

نوشین فاطمہ عبدالحق — جون 18، 2015 10:08 شام
خلاف ذوق محفلوں میں حاضری محال ہے
فضول سے یہ سر سبھی فضول ہی سی تال ہے
مکین قلب کی قسم شراب ہم نے پی نہیں
نہ جانے کیوں یہ لڑکھڑائی سی ہماری چال ہے
طلب ہے اضطراب کی تجھے میں چھوڑ کیوں نہ دوں؟
مرے سکوں ! مجھے بتا کہ تیرا کیا خیال ہے
جسے بغیر موتی سیپ کہتے ہیں وہ آنکھ تو
رواں دموع سے رہی ہمیشہ مالامال ہے
مرے خیال میں زمانہ سارا ہی اداس ہے
اگر ہو ٹوٹے تم تو نوشی ! اس میں کیا کمال ہے؟
Arshad khan — جولائی 16، 2015 4:38 شام
ﻣﺮﮮ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﮯ
زمانہ کو اداس نہ کہو. اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں"میں زمانہ ہوں"
ظفری — جولائی 16، 2015 6:03 شام
ﻣﺮﮮ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﮯ
زمانہ کو اداس نہ کہو. اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں"میں زمانہ ہوں"

ابھی ایک موضوع پر سائنس کو مذہب سے الگ کرنے کی کوشش کی ۔ اب یہاں فنونِ لطیفہ کو بھی مذہب متصادم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ :idontknow:
نایاب — جولائی 16، 2015 6:31 شام
واہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
نایاب — جولائی 16، 2015 6:31 شام
ابھی ایک موضوع پر سائنس کو مذہب سے الگ کرنے کی کوشش کی ۔ اب یہاں فنونِ لطیفہ کو بھی مذہب متصادم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ :idontknow:
کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں
ہر موڑ پہ ملے مذہب ۔ سائنس کب تک بچاؤں
بہت دعائیں
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 18، 2015 1:38 صبح
ﻣﺮﮮ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﮯ
زمانہ کو اداس نہ کہو. اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں"میں زمانہ ہوں"
شکریہ ۔ مگر میں نے یہاں زمانے سے مراد "دور حاضر" لیا ۔ "العصر الجدید"
:)
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 18، 2015 1:41 صبح
ابھی ایک موضوع پر سائنس کو مذہب سے الگ کرنے کی کوشش کی ۔ اب یہاں فنونِ لطیفہ کو بھی مذہب متصادم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ :idontknow:
:crying3:
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 18، 2015 1:43 صبح
واہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
بےحد مشکور ہوں "سر!"
:)
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 8:42 صبح
خوب است ۔ ۔
مکین قلب کا جواب نہیں!!!
ادب دوست — جولائی 26، 2015 9:01 صبح
بھئی بہت خوب کیا کہنا
بہت سی داد قبول ہو ۔۔۔۔۔ واہ ۔۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 26، 2015 9:07 صبح
خوب است ۔ ۔
مکین قلب کا جواب نہیں!!!
"مکین قلب" کا واقعی کوئی جواب نہیں ۔ کوئی نعم البدل نہیں ۔ ہوتا تو کوئی "مکین قلب" ہی کیوں ہوتا ؟
شکریہ ! سلامت رہیے
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 26، 2015 9:10 صبح
بھئی بہت خوب کیا کہنا
بہت سی داد قبول ہو ۔۔۔۔۔ واہ ۔۔
شکریہ !
خوش رہیے ۔
:)
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 12:49 شام
میں لکھنے کی ناکام سی کوشش کرتا رہتا ہوں اگر کچھ اصلاح مل جایا کرے تو ممکن ھے بہتری کا باب کھل جاے
نجف ناجی — جولائی 26، 2015 12:49 شام
میں لکھنے کی ناکام سی کوشش کرتا رہتا ہوں اگر کچھ اصلاح مل جایا کرے تو ممکن ھے بہتری کا باب کھل جاے
ندیم مراد — جولائی 26، 2015 8:28 شام
واہ بہت خوب بہت اجھے اشعار موضوع کءے ہیں ماشاءاللہ
ایک بات سمجھنے کی ہے
زمانہ کیا چیز ہے دوسرے لفظوں میں اسے وقت کہ سکتے ہیں دور کہہ سکتے ہیں تاریخ وغیرہ
تو یہ زمانہ پرانہ ہو نیا ہو زمانہ ہوتا ہے
ںہ برا ہوتا ہے نہ اچھا نہ اداس نہ خوش
ہاں اس میں بسنے والے لوگ اچھے برے اداس و خوش ہوتے ہیں
یہاں زمانہ نہیں جہاں یا دنیا وغیرہ آپ کا مقصد ہے، اگر اسے تبدیل کردیں تو ابلاغ بڑھ رہا ہے ،
وسلام
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 27، 2015 4:39 صبح
واہ بہت خوب بہت اجھے اشعار موضوع کءے ہیں ماشاءاللہ
ایک بات سمجھنے کی ہے
زمانہ کیا چیز ہے دوسرے لفظوں میں اسے وقت کہ سکتے ہیں دور کہہ سکتے ہیں تاریخ وغیرہ
تو یہ زمانہ پرانہ ہو نیا ہو زمانہ ہوتا ہے
ںہ برا ہوتا ہے نہ اچھا نہ اداس نہ خوش
ہاں اس میں بسنے والے لوگ اچھے برے اداس و خوش ہوتے ہیں
یہاں زمانہ نہیں جہاں یا دنیا وغیرہ آپ کا مقصد ہے، اگر اسے تبدیل کردیں تو ابلاغ بڑھ رہا ہے ،
وسلام
شکریہ !
اگر زمانے سے میں "وقت" مراد لیتی تو لفظ "زمانہ" کے بعد "سارا" کا کیا محل ؟ "ہر زمانہ" پھر بھی قابل فہم ہے ۔ جب میں "زمانہ سارا" کہتی ہوں تو یقیناً محاورتاً کہہ رہی ہوں اور "زمانہ" مجازی معنوں میں استعمال ہوا ۔
جیسے ہم کہتے ہیں :
"زمانہ خراب ہے" تو ہمارا مطلب ہوتا ہے "لوگوں کی اکثریت خراب ہے"
یا
"ایک زمانہ میری بات کی تائید کرتا ہے"
شعر ملاحظہ ہو :
برسوں چلے زمانے کے ساتھ قتیل ہم
واقف ہوئے نہ پھر بھی زمانے کی چال سے ۔
محمد اسامہ سَرسَری — جولائی 27، 2015 4:47 شام
ﻣﺮﮮ ﺧﯿﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺳﺎﺭﺍ ﮨﯽ ﺍﺩﺍﺱ ﮨﮯ
زمانہ کو اداس نہ کہو. اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں"میں زمانہ ہوں"
بخاری شریف کی اس حدیث قدسی میں زمانے کو برا بھلا کہنے سے منع کیا گیا ہے ، جبکہ اس شعر میں زمانے کو برا بھلا نہیں کہا گیا بلکہ زمانے سے اہل زمانہ مراد لے کر اس کی طرف اداسی کی نسبت کی ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے جو "انا الدہر" (میں ہی زمانہ ہوں) فرمایا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ زمانہ ہے ، بلکہ مراد یہ ہے کہ متصرف حقیقی اللہ ہے ، اگر کوئی شخص یہ کہے "زمانہ خراب ہوچکا ہے" تو گویا وہ زمانے کو متصرف سمجھ رہا ہے ، اس غلط فہمی کا ازالہ مقصود ہے۔ واللہ اعلم۔
نوشین فاطمہ عبدالحق — جولائی 27، 2015 9:49 شام
بخاری شریف کی اس حدیث قدسی میں زمانے کو برا بھلا کہنے سے منع کیا گیا ہے ، جبکہ اس شعر میں زمانے کو برا بھلا نہیں کہا گیا بلکہ زمانے سے اہل زمانہ مراد لے کر اس کی طرف اداسی کی نسبت کی ہے۔ نیز اللہ تعالیٰ نے جو "انا الدہر" (میں ہی زمانہ ہوں) فرمایا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اللہ زمانہ ہے ، بلکہ مراد یہ ہے کہ متصرف حقیقی اللہ ہے ، اگر کوئی شخص یہ کہے "زمانہ خراب ہوچکا ہے" تو گویا وہ زمانے کو متصرف سمجھ رہا ہے ، اس غلط فہمی کا ازالہ مقصود ہے۔ واللہ اعلم۔
بےحد شکریہ سر !
:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D8%B0%D9%88%D9%82-%D9%85%D8%AD%D9%81%D9%84%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DB%81%DB%92-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DB%94%D8%8C.82907/