خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ ۔ فاتح الدین فاتح

فاتح — اپریل 23، 2014 9:34 شام
خاکسار کی ایک غزل آپ احباب کی بصارتوں کی نذر:
خواب میں محوِ خواب میرے ساتھ
رات بھر تھے جناب میرے ساتھ
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
فاتح الدین فاتحؔ​
عبدالقیوم چوہدری — اپریل 23، 2014 10:03 شام
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
۔۔۔
بہت خوب
قیصرانی — اپریل 23، 2014 10:41 شام
زبردست :)
الف عین — اپریل 24، 2014 2:19 صبح
واہ، ’سمت‘ کے لئے یہ اور کوئی پرانی غزل منتخب کر لیتا ہوں اس بار
نایاب — اپریل 24، 2014 4:49 صبح
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیسا سچ باندھ دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ

اففففففففففففففففف
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ

کچے گھڑے کا استعارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاک کر تیر مارا ۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد محترم فاتح بھائی
عمر سیف — اپریل 24، 2014 5:17 صبح
بہت خوب ..
جیہ — اپریل 24، 2014 5:23 صبح
بہت خوب ۔ اچھی غزل ہے
بر سرِ نوکِ خارِ جاں فاتح
جل رہا تھا گلاب میرے ساتھ
بہترین
سید شہزاد ناصر — اپریل 24، 2014 5:27 صبح
مختصر بحر میں لکھنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے اور کسی شاعر کی قادرالکلامی کا اندازہ بھی اسی سے ہوتا ہے
کیا کہنے جناب کے کیا سادگی اور روانی ہےاس پر تشبیہات استعارات اور تلمیحات کیا ہی کہنے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
رانا — اپریل 24، 2014 7:48 صبح
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
واہ واہ فاتح بھائی۔لاجواب۔
ڈھیر سی داد اس خوبصورت غزل کے لئے۔:)
محمداحمد — اپریل 24، 2014 8:06 صبح
واہ واہ واہ ۔۔۔۔!
کیا خوبصورت غزل ہے فاتح بھائی ۔۔۔!
خوش رہیے۔
سلمان حمید — اپریل 24، 2014 9:32 صبح
بہت خوب۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔ زبردست :)
عظیم — اپریل 24، 2014 12:04 شام
کاش واعظ کو دیکھتے صاحب !
پی رہا تھا شراب میرے ساتھ
عظیم — اپریل 24، 2014 12:09 شام
بہت خوب فاتح بھائی بہت سی داد قبول کیجئے
دعائیں
آبی ٹوکول — اپریل 24، 2014 12:29 شام
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
واہ واہ واہ ایک ایک شعر لاجواب
عظیم — اپریل 24، 2014 12:42 شام
..
عائشہ عزیز — اپریل 24، 2014 6:18 شام
واہ واہ۔۔ کیا خوب کہا قبلہ بھیا حضور!
نیرنگ خیال — اپریل 24، 2014 6:24 شام
چاند، کرنوں کی رائگانی کا
کر رہا تھا حساب میرے ساتھ
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
واہ۔۔۔ بہت ہی عمدہ فاتح بھائی۔۔۔ شاندار۔۔۔۔
صائمہ شاہ — اپریل 24، 2014 6:32 شام
بہت عمدہ
محمد امین — اپریل 24، 2014 6:38 شام
زبردست استاد!
فاتح — اپریل 30، 2014 1:19 صبح
مفلسی، بے کسی، ضعیفی پر
لڑ رہا تھا شباب میرے ساتھ
ایک کچے گھڑے کی آنکھوں میں
رو رہا تھا چناب میرے ساتھ
۔۔۔
بہت خوب
بہت شکریہ
صفحات: 1 2 3 4 5

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AD%D9%88%D9%90-%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%94-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD-%D8%A7%D9%84%D8%AF%DB%8C%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%AA%D8%AD.73788/