خواہش

عین لام میم — جون 1، 2008 7:30 شام
اے میرے ہم نشیں!
کبھی ایسا بھی ہو
کہ یہ جسم و جاں
تیرے اپنے ہی ہوں
مگر
جب تو دیکھے کوئی آئینہ
تو چہرہ میرا
ہو تیرے روبرو
تو کرے گفتگو
گفتگو تو کرے
اور ایسے کرے
کہ سننے والے کرنے لگیں یہ گماں
تو تجھ میں نہیں ہے
بس!
میں ہوں وہاں۔ ۔ ۔
عین لام میم — جون 1، 2008 7:31 شام
پسند نا پسند کا اظہار ضرور کریں۔ ۔ ۔
فرخ منظور — جون 2، 2008 8:35 صبح
اچھا کلام ہے لیکن وزن میں‌نہیں لگتا -
الف عین — جون 2، 2008 6:02 شام
یہی میری بھی رائے ہے۔ بشرطیکہ شعوری طور بلکہ دانستہ نثری نظم کہنے کی کوشش کی گئی ہو۔
ایم اے راجا — جون 5، 2008 8:03 شام
نثر ہے، بہت اچھا خیال ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4.12733/