خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن

ہادیہ — مئی 9، 2015 7:30 شام
خود اپنے لیے بیٹھ کے سوچیں گے کسی دن
یوں کہ تجھے بھول کے دیکھیں گے کسی دن
بھٹکے ہوئے پھرتے ہیں کئی لفظ جو دل میں
دنیا نے دیا وقت تو لکھیں گے کسی دن
ہل جائیں گے اک بار تو عرش کے در و بام
یہ خاک نشین لوگ جو بولیں گے کسی دن
آپس کی کسی بات کا ملتا ہی نہیں وقت
ہر بار یہ کہتے ہیں "بتائیں گے کسی دن"
اے جان! تیری یاد کے بے نام پرندے
شاخوں پہ میرے درد کی اتریں گے کسی دن
جاتی ہے کسی جھیل کی گہرائی کہاں تک
آنکھوں میں تیری ڈوب کے دیکھیں گے کسی دن
خوشبو سے بھری شام میں جگنو کے قلم سے
اک نظم تیرے واسطے لکھیں گے کسی دن
امجد ہے یہی اب کہ کفن باندھ کہ سر پر
اس شہرِ ستم گر میں جائیں گے کسی دن

(امجد اسلام امجد)
bilal260 — مئی 9، 2015 8:38 شام
واہ جی واہ اچھی شاعری ہے۔
ہادیہ — مئی 10، 2015 7:54 صبح
روز یہی دن ہے جس کو کسی دن کہتے ہیں ۔
یہ کسی دن کبھی نہیں آنا بھلکڑ۔
ہممم۔۔۔مگر کمنٹ تو اچھا کرلیتے سیڈ سیڈ کمنٹ کردیا
فاروق احمد بھٹی — مئی 10، 2015 8:13 صبح
اس کو پسندیدہ شاعری میں پوسٹ کرنا چاہیے تھا نہ کہ آپ کی شاعری میں
ہادیہ — مئی 10، 2015 8:15 صبح
اس کو پسندیدہ شاعری میں پوسٹ کرنا چاہیے تھا نہ کہ آپ کی شاعری میں
سوری۔مجھے پتہ نہیں چلا ۔نیکسٹ ٹائم خیال رکھوں گی۔
اچھا اب پسند تو کرلیں :p
فاروق احمد بھٹی — مئی 10، 2015 8:25 صبح
سوری۔مجھے پتہ نہیں چلا ۔نیکسٹ ٹائم خیال رکھوں گی۔
اچھا اب پسند تو کرلیں
اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہ تھی اصل میں پڑھنا شروع کیا آپ کی شاعری سمجھ کے جب آخر میں امجد اسلام امجد دیکھا تو پھر ریٹ کرنا بھول گیا اچھا انتخاب ہے اور ریٹ بھی کر دیا ۔
ہادیہ — مئی 10، 2015 8:27 صبح
اس میں معذرت کی تو کوئی بات نہ تھی اصل میں پڑھنا شروع کیا آپ کی شاعری سمجھ کے جب آخر میں امجد اسلام امجد دیکھا تو پھر ریٹ کرنا بھول گیا اچھا انتخاب ہے اور ریٹ بھی کر دیا ۔
شکریہ
نظام الدین — مئی 11، 2015 10:58 صبح
خوبصورت انتخاب کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
ہادیہ — مئی 11، 2015 3:36 شام
خوبصورت انتخاب کے لئے ڈھیروں داد و تحسین
بہت شکریہ
bilal260 — مئی 12، 2015 11:25 صبح
ہممم۔۔۔مگر کمنٹ تو اچھا کرلیتے سیڈ سیڈ کمنٹ کردیا
سوری گڑیا دیکھو میں نے اپنے کمنٹس چینج کر دیئے تمھاری دل جوئی کے لئے اب ٹھیک ہے۔
ہادیہ — مئی 12، 2015 5:05 شام
واہ جی واہ اچھی شاعری ہے۔
بہت شکریہ
ہادیہ — مئی 12، 2015 5:06 شام
سوری گڑیا دیکھو میں نے اپنے کمنٹس چینج کر دیئے تمھاری دل جوئی کے لئے اب ٹھیک ہے۔
بہت بہت شکریہ :):)
ہما حمید ناز — مئی 12، 2015 5:15 شام
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
عمر سیف — مئی 12، 2015 5:20 شام
ڈاکٹر صاحبہ ۔۔ آپ کے مشورے سے ککھ فرق نہیں پڑا ۔۔
ہما حمید ناز — مئی 12، 2015 5:38 شام
ڈاکٹر صاحبہ ۔۔ آپ کے مشورے سے ککھ فرق نہیں پڑا ۔۔
اگرخطاب میری طرف ہے تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کہنے پر معافی مانگیئے ! میرا مطلب ہے اللہ سے معافی مانگئے کیونکہ کسی پر جھوٹا الزام لگانا اچھی بات نہیں ۔ :smile-big: ویسے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے میری مشورے پر بالکل عمل نہیں کیا ورنہ اتنی جلدی جلدی کیبورڈ پر انگلیاں نہ چل رہی ہوتیں ۔ :)
عمر سیف — مئی 12، 2015 5:44 شام
اگرخطاب میری طرف ہے تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کہنے پر معافی مانگیئے ! میرا مطلب ہے اللہ سے معافی مانگئے کیونکہ کسی پر جھوٹا الزام لگانا اچھی بات نہیں ۔ :smile-big: ویسے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے میری مشورے پر بالکل عمل نہیں کیا ورنہ اتنی جلدی جلدی کیبورڈ پر انگلیاں نہ چل رہی ہوتیں ۔ :)
مخاطب تو آپ سے ہی تھا ۔۔ معافی قبول کیجئے ۔۔ عمل میں نے کیا تھا ۔۔ پر کی فائدہ ؟؟ پھر عمل کرنا چھوڑ دیا ۔۔ تبھی تیز تیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہادیہ — مئی 12، 2015 6:09 شام
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
بہت بہت شکریہ سسٹر۔
سسٹر مجھے جو اچھی لگتی وہ پڑھ لیتی ہوں اور یہاں بھی اسی لیے شئیر کی تھی باقی مجھے "قوافی" وغٰیرہ کا بالکل بھی علم نہیں ہے میں امجد اسلام امجد کی شاعری پڑھ رہی تھی یہ اچھی لگی ۔اسے اس محفل میں شئیر کر دیا۔شکریہ آپ کا بہت
ہادیہ — مئی 12، 2015 6:10 شام
مخاطب تو آپ سے ہی تھا ۔۔ معافی قبول کیجئے ۔۔ عمل میں نے کیا تھا ۔۔ پر کی فائدہ ؟؟ پھر عمل کرنا چھوڑ دیا ۔۔ تبھی تیز تیز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی جلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ عمل کرتے نہیں اس لیے صحیح کہا "کی فائدہ":p
عمر سیف — مئی 12، 2015 6:25 شام
آپ عمل کرتے نہیں اس لیے صحیح کہا "کی فائدہ":p
آہو ۔۔
فاروق احمد بھٹی — مئی 13، 2015 2:31 صبح
ہادیہ ! پہلے تو خوش آمدید پھر اتنی اچھی غزل پوسٹ کرنے کا شکریہ ۔ امجد اسلام امجد مشہور شاعر ہیں اور بہت کچھ اچھا لکھا ہے انہوں نے ۔ لیکن اس غزل کے قوافی مجھے ٹھیک نہیں لگتے ۔
واہ اس طرف تو ہمارا دھیان ہی نہیں گیا۔ حرفِ روی کا تعین نہیں ہو پا رہا شاید؟ ۔ دیکھنے والے بھی قیامت کی نظر رکھتے ہیں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%AF-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DA%BE-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%86%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%DB%92-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%AF%D9%86.81866/