خود کش دہماکہ

englandpakistan — اگست 8، 2008 6:46 صبح
خود کش دہماکہ
گونجی ہے صدا نعرہ تکبیر اللہ اکبر
آیا ہے موت کا سفیر اللہ اکبر
دھماکے سے گونج رہی ہے فضا
آسماں بھی ہوا ہے دلگیر اللہ اکبر
بکھرگئ لاشیں،اڑگئے اعضاء
انسانی جسم اتنا حقیر اللہ اکبر
یہ خون،یہ جھلسے ہوئے بے جان بدن
ظلم کی یہ تصویر اللہ اکبر
یہ درد یہ ماتم یہ پر سوزفضائیں
کرتی ہیں غم کی تشہیر اللہ اکبر
کسے الزام دے کسے سزاوار ٹھہرائے
اپنا ہے گلا اپنی شمشیر اللہ اکبر
میرے معصوم ہم وطنوں کو بچالو
محافظوں کچھ کرو تدبیر اللہ اکبر
Written by Rana Rashid Ali
حسن علوی — اگست 8، 2008 8:44 صبح
خود کش حملے آج کے دور کا ایک بہت بڑا المیہ۔۔۔۔
شئیر کرنے کا شکریہ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D8%B4-%D8%AF%DB%81%D9%85%D8%A7%DA%A9%DB%81.14295/