خود کو سمجھ رہا ہے جو ہر شخص محترم

عظیم — نومبر 24، 2016 4:42 صبح

خود کو سمجھ رہا ہے جو ہر شخص محترم
کیا صرف خاص پر ہی ہوا ہے ترا کرم ؟
گھر میں لگا کے ڈھیر کتابوں کا خوش ہوئے
جھوٹا ہے حضرت آپ کا یہ مان یہ بھرم
بے دین کو شعور کہاں کا کہاں کی عقل
فاسق کے واسطے ہے سدا دیر بھی حرم
قبلہ سمجھ کے بیٹھ گئے نامراد کو
لونڈوں کو احترام سے کہتے ہیں محترم
کیا روزہ کیا نماز ہے کیا حج ہے کیا زکوٰۃ
اللہ جانے کون سا ہے آپ کا دھرم
23 نومبر ، 2016
اکمل زیدی — نومبر 24، 2016 4:52 صبح
لکھ کے غزل اس طرح آپ بھائی جان
کیا کرنا چاہ رہے ہیں ماحول یہاں گرم :D
عظیم — نومبر 25، 2016 5:55 صبح
لکھ کے غزل اس طرح آپ بھائی جان
کیا کرنا چاہ رہے ہیں ماحول یہاں گرم :D

فی الحال تو آپ نے 'گرم' کو 'گَرَم' کر دیا ہے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%88-%DB%81%D8%B1-%D8%B4%D8%AE%D8%B5-%D9%85%D8%AD%D8%AA%D8%B1%D9%85.93187/