خوشبو نے کیا پھول سے ناتہ تھوڑا ہے

احمد وصال — اپریل 2، 2019 6:43 شام
خوشبو نے کیا پھول سے ناتا توڑا ہے
اس نے بھی ناراضی میں منہ موڑا ہے
روئی جیسے دھنکتا ہے یہ روز مجھے
ماضی کے ہاتھوں میں کیسا کوڑا ہے
اپنا بچپن جیب میں ڈالے پھرتا ہوں
اک جگنو ہے، اک مٹی کا گھوڑا ہے
گھر بنتا ہے کب اس گارے مٹی سے
بابا نے یہ خون پسینہ جوڑا ہے
وحشت میں دیوانہ سر پھوڑے کس سے؟
اک تیشہ، اک بیلچہ، ایک ہتھوڑا ہے
اس نے میرا کہنا مان لیا تھا، ہائے
نیند سے کیوں بے وقت مجھے جھنجھوڑا ہے؟
احمدؔ ! ماں انجان مری ان باتوں سے
کس کا زیادہ حصہ، کس کا تھوڑا ہے
۔۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 3، 2019 5:04 صبح
اس نے میرا کہنا مان لیا تھا، ہائے
نیند سے کیوں بے وقت مجھے جھنجھوڑا ہے؟
واہ بہت شاندار احمد بھائی ،
زبردست غزل
احمد وصال — اپریل 3، 2019 6:33 صبح
واہ بہت شاندار احمد بھائی ،
زبردست غزل
بہت محبت اور دعائیں محترم
سلامتی ہو
فیضان قیصر — اپریل 3، 2019 1:16 شام
ماشاللہ اچھی غزل ہے
عباس رضا — اپریل 3، 2019 1:22 شام
بہت عمدہ! بہترین
اس نے میرا کہنا مان لیا تھا، ہائے
نیند سے کیوں بے وقت مجھے جھنجھوڑا ہے؟
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام
اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
احمد وصال — اپریل 3، 2019 1:52 شام
ماشاللہ اچھی غزل ہے
بہت محبت اور دعائیں محترم
احمد وصال — اپریل 3، 2019 1:54 شام
بہت عمدہ! بہترین
آنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام
اس کو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
بہت محبت اور دعائیں محترم
عمدہ شعر
عباس رضا — اپریل 3، 2019 3:25 شام
اس نے میرا کہنا مان لیا تھا، ہائے
نیند سے کیوں بے وقت مجھے جھنجھوڑا ہے؟
انہیں ہم سے محبت ہورہی تھی
نہ کھلتی آنکھ تو بس ہوگئی تھی
فرقان احمد — اپریل 3، 2019 4:22 شام
ماشاءاللہ! لہجہ خوب صورت ہے۔ غزل بھی دل کی تاروں کو چھو گئی۔ اس لڑی کے عنوان میں شاید کچھ غلطی رہ گئی ہے؛ اس جانب توجہ دیجیے گا۔ غالباً 'ناتہ' اور 'تھوڑا' کو 'ناتا' اور 'توڑا'کے الفاظ سے بدلنے کی ضرورت ہے۔
احمد وصال — اپریل 3، 2019 6:17 شام
ماشاءاللہ! لہجہ خوب صورت ہے۔ غزل بھی دل کی تاروں کو چھو گئی۔ اس لڑی کے عنوان میں شاید کچھ غلطی رہ گئی ہے؛ اس جانب توجہ دیجیے گا۔ غالباً 'ناتہ' اور 'تھوڑا' کو 'ناتا' اور 'توڑا'کے الفاظ سے بدلنے کی ضرورت ہے۔
جی بالکل۔۔ نشاندہی کے سپاس گزار ہوں
اگر کوئی ایڈمن تصحیح کر دے تو نوازش ہوگی
فرقان احمد — اپریل 3، 2019 6:19 شام
محترمہ نور سعدیہ شیخ توجہ فرمائیے گا ۔۔۔!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%B4%D8%A8%D9%88-%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%BE%DA%BE%D9%88%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%A7%D8%AA%DB%81-%D8%AA%DA%BE%D9%88%DA%91%D8%A7-%DB%81%DB%92.106243/