خیال کی سرگوشیاں

شعیب صفدر — جولائی 25، 2005 9:05 شام
خیال کی سرگوشیاں
بہت ستاتی ہیں
مستقبل کے تانے بنتی
حال کی باتیں کرتی ہیں
اور اکثر
یادش بخیر اٹھا لاتیں ہیں
ان سے کیسے پیچھا چھڑاؤ
ان کوکیسے پرے ہٹاؤں
اس خیال کو کیسے چپ کراؤ
کوئی بتلائے مجھے
یہ
خیال کی سرگوشیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 9:15 صبح
ہٹانے کی ضرورت نہیں، اچھا خیال ہے!
نبیل — جولائی 7، 2018 9:43 صبح
یہ آج آپ بیک ٹو دا فیوچر کیسے آئی ہوئی ہیں؟
مریم افتخار — جولائی 7، 2018 9:48 صبح
جو محفلین ابھی موجود نہیں ان کی لڑی کا جواب دیتے ہوئے کم سوچنا پڑتا ہے۔ یہ مراسلہ بہت زیادہ بڑھاؤ مہم کا آغاز ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%DA%AF%D9%88%D8%B4%DB%8C%D8%A7%DA%BA.82/