سعیدالرحمن سعید — جنوری 3، 2016 5:18 شام
درد آزاد ہیں صحرا کے سزاواروں میں
حسرتیں قید رہیں جبر کی دیواروں میں
وہ سناتے رہے روداد ِ ستم یاروں کی
جو خریدار ِ جنوں خوار ہیں بازاروں میں
شب کا افسانہ بیاں کرتے ہیں وہ شعلہ بدن
بے حجاب آئے ہیں جو عشق کے بیماروں میں
دل کو درپیش رہا دشت ِ محبت کا سفر
مر گئے پھولوں میں زندہ جو رہے خاروں میں
سنت ِ عشق ادا کرتے ہیں بیدار جنوں
کلمہء حق کی صدا دیتے ہیں درباروں میں
ایک مدت سے ہے اس دل میں تمنا یہ سعید
ذکر ہو اپنی غزل کا بھی سخن پاروں میں
(سعید الرحمن سعید)
الف عین — جنوری 3، 2016 10:39 شام
خوب غزل ہے
سعیدالرحمن سعید — جنوری 4، 2016 10:44 صبح
شکریہ سر ۔ حسنِ ظن ہے آپ کا خوش بخت ہوں
محمد تابش صدیقی — جنوری 4، 2016 10:49 صبح
بہت خوب ۔ کیا کہنے
سعیدالرحمن سعید — جنوری 4، 2016 11:28 صبح
سید اسد معروف — جنوری 5، 2016 7:49 شام
بہت خوب۔۔۔
ظہیراحمدظہیر — جنوری 6، 2016 5:15 صبح
بہت خوب سعید صاحب! کیا بات ہے! بہت داد!
نور وجدان — جنوری 6، 2016 5:19 صبح
بہت خوب غزل ہے ۔ لاجواب
سید عاطف علی — جنوری 6، 2016 5:38 صبح
واہ بہت خوب۔۔۔۔بہت پسند ائی۔
سعیدالرحمن سعید — جنوری 6، 2016 10:46 صبح
بہت خوب سعید صاحب! کیا بات ہے! بہت داد!
شکریہ ظہیر بھائی۔ آپ جیسے سخنور کی پسندیدگی میرے لئے سند ہے
سعیدالرحمن سعید — جنوری 6، 2016 10:48 صبح
واہ بہت خوب۔۔۔۔بہت پسند ائی۔
شکریہ عاطف بھائی۔آپکا حسنِ ظن اور بندہ پروری ہے
سعیدالرحمن سعید — جنوری 6، 2016 10:49 صبح
سعیدالرحمن سعید — جنوری 6، 2016 10:49 صبح
محمداحمد — جنوری 7، 2016 7:20 صبح
سبحان اللہ۔۔۔!
خوب غزل ہے۔
دل کو درپیش رہا دشت ِ محبت کا سفر
مر گئے پھولوں میں زندہ جو رہے خاروں میں
بہت سی داد۔۔۔۔!
سعیدالرحمن سعید — جنوری 7، 2016 8:23 صبح
سبحان اللہ۔۔۔!
خوب غزل ہے۔
بہت سی داد۔۔۔۔!
شکریہ دوست۔ سلامت رہیں
فاتح — جنوری 7، 2016 9:04 صبح
واہ واہ کیا کہنے جناب۔
درد
ایک مدت سے ہے اس دل میں تمنا یہ سعید
ذکر ہو اپنی غزل کا بھی سخن پاروں میں
سخن پارہ تو واقعی ہے یہ غزل اور کیا خوب سخن پارہ ہے۔
سعیدالرحمن سعید — جنوری 7، 2016 9:08 صبح
واہ واہ کیا کہنے جناب۔
سخن پارہ تو واقعی ہے یہ غزل اور کیا خوب سخن پارہ ہے۔
فاتح بھائی۔ آپ جیسے قادر الکلام شاعر کو مجھ جیسے مبتدی کی تکہ بندی پسند آ گئی، اپنے لیے تو یہ سند ٹھہری ہے۔ شکریہ جناب
محمد وارث — جنوری 7، 2016 9:56 صبح
خوب غزل ہے سعید صاحب، لاجواب
سعیدالرحمن سعید — جنوری 7، 2016 8:39 شام
خوب غزل ہے سعید صاحب، لاجواب
اساتذہ کی حوصلہ افزائی کا ممنون ہوں