درس دیتے رہے نصابوں سے ۔۔ زنیرہ "گل"

زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:35 شام
درس دیتے رہے نصابوں سے
ہم محبت بھری کتابوں سے
اک عجب فلسفہ ہے دنیا کا
منسلک ہم رہے خرابوں سے
اک گناہوں کا ٹوکرا بھر کر
میل کرتے رہے ثوابوں سے
وہ جو منکر نکیر پوچھیں گے
ہمیں ڈر ہی نہیں عذابوں سے
فکر گر ہے تو بس اس الفت کی
اَن گِنَت اس جہاں کے خوابوں سے
اب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
فانی دنیا کے ان سرابوں سے
زنیرہ "گُل"
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 12:40 شام
عمدہ غزل ،
اب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
فانی دنیا کے ان سرابوں سے
لاجواب ،
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 12:47 شام
عمدہ غزل ،
لاجواب ،
بہت بہت شکریہ محترم
جزاک اللہ خیرا کثیرا
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 12:52 شام
جزاک اللہ
تدوین کر کے حرف کی املا ٹھیک کر لیں ۔
الشفاء — مئی 8، 2018 2:26 شام
تدوین کر کے حرف کی املا ٹھیک کر لیں ۔
:eek:
:surprise: :surprise: :surprise:
الشفاء — مئی 8، 2018 2:27 شام
ب بھی توبہ کا وقت ہے اے "گُل"
فانی دنیا کے ان سرابوں سے
بہت خوب ، اور خوش آمدید۔۔۔
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:28 شام
شاید مشورہ "ذ" اور "ز" کے بارے میں ہے
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:29 شام
بہت خوب ، اور خوش آمدید۔۔۔
بہت بہت شکریہ محترم
جزاک اللہ خیرا کثیرا
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 2:29 شام
بھیا ! پریشان مت ہوں یہ استادی ہم نے آپ استادوں سے ہی سیکھی ہے ۔:p:LOL::D
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:35 شام
بھیا ! پریشان مت ہوں یہ استادی ہم نے آپ استادوں سے ہی سیکھی ہے ۔:p:LOL::D
آپ سب ہی اساتذہ کرام ہیں
اور اب تو آپ نے تصحیح کروائی ہے اس لیے آپ تو اصولاً ہو ہی گئے ہیں
لیکن پشتو میں ایک محاورہ ہے کہ بہت سارے قصائیوں میں گائے مردار ہو جاتی ہے ( ازراہ مذاق )
الشفاء — مئی 8، 2018 2:39 شام
شاید مشورہ "ذ" اور "ز" کے بارے میں ہے
جی ، وہ تو ٹھیک ہے پر ۔۔۔ ۔۔۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے۔۔۔
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:41 شام
جی ، وہ تو ٹھیک ہے پر ۔۔۔ ۔۔۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے۔۔۔
بے شک .... وَلَمْ يَكُنْ لَّ۔هٝ كُفُوًا اَحَدٌ
عبید انصاری — مئی 8، 2018 2:41 شام
جزاک اللہ
تدوین کر کے حرف کی املا ٹھیک کر لیں ۔
واہ عدنان بھائی واہ! استاد ہوتے جارہے ہیں اب تو آپ۔ جیتے رہیے۔:)
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 8، 2018 2:42 شام
واہ عدنان بھائی واہ! استاد ہوتے جارہے ہیں اب تو آپ۔ جیتے رہیے۔:)
:noxxx:
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:43 شام
واہ عدنان بھائی واہ! استاد ہوتے جارہے ہیں اب تو آپ۔ جیتے رہیے۔:)
ہو چکے ہیں محترم
عبید انصاری — مئی 8، 2018 2:44 شام
سبحان اللہ جی سبحان اللہ:)
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:44 شام
کیا ہوا بھائی؟
عبید انصاری — مئی 8، 2018 2:46 شام
ان کے استاد سید عمران بھائی بھی ابھی آتے ہی ہوں گے۔:)
عبید انصاری — مئی 8، 2018 2:47 شام
اپنے استاد صاحب سے شرما رہے ہیں۔:)
زنیرہ عقیل — مئی 8، 2018 2:49 شام
تاریخ رکنیت:
‏جنوری 19, 2017
مراسلے:
6,195
محصول درجہ بندیاں:
+12,371 / 856 / -14
نمبرات:
113
تاریخ رکنیت:
‏دسمبر 17, 2015
مراسلے:
محصول درجہ بندیاں:
+7,302 / 973 / -63
نمبرات:
113
کون استاد ہے پتہ لگا رہی ہوں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B1%D8%B3-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%DB%92-%D8%B1%DB%81%DB%92-%D9%86%D8%B5%D8%A7%D8%A8%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DB%94%DB%94-%D8%B2%D9%86%DB%8C%D8%B1%DB%81-%DA%AF%D9%84.101234/