"دسمبر"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زھرا علوی — اپریل 18، 2008 4:54 شام
سرد لمحے
اترتی شام کے
نیم خوابیدہ خامشی
اور نرم سائے
نہ کوئی یاد نہ غم
نہ خوشی
ٹھری سی ساعتیں
سانسیں ساکت
دھڑکن مدھم
آنکھوں میں جھلملاتی بیتی مسافتیں
نظروں سے اوجھل فردا کی فکریں
نہ تم
نہ میں
نہ خوشبؤں میں پوشیدہ صحبتیں
نہ آرزوؤں کی شدتیں
نہ حسرتوں کے دھول اڑاتے قافلے
نہ پھول
نہ کانٹے
نہ روح کو چھیدتی ادھورے پن کی چبھن
نہ تھکن
نہ جلن
نہ لا حاصل مسافتوں کے آبلوں کی دکھن
نہ پیاس
نہ آس
اور تو اور چپ ہے میرے گھر کی دہلیز بھی
نہ دستک
نہ سایہ
ہاں مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیم وا دریچوں سے جھانکتی بے خواب آنکھیں
آنگن میں بکھری پت جھڑ کی نشانیاں
اور "اداسی"
سیدہ شگفتہ — اپریل 18، 2008 5:03 شام
بہت عمدہ !
فرخ منظور — اپریل 18، 2008 5:15 شام
واہ بہت اچھی نظم ہے - بہت شکریہ زہرا- صرف ساکت کی املا ٹھیک کرلیں لفظ ساقط نہیں ساکت ہوتا ہے -
زھرا علوی — اپریل 18، 2008 5:24 شام
اصلاح کے لئیےبیت شکریہ۔۔۔۔۔
سارہ خان — اپریل 18، 2008 5:29 شام
بہت خوب ۔۔۔:clapp:
ابن سعید — اپریل 18، 2008 5:52 شام
ارے بیٹا یہ کب وارد ہوا؟ :)
بہت عمدہ بہت خوب!
ٹہری سی ساعتیں میں ٹہری کو ٹھہری کرلیں۔
الف عین — اپریل 18، 2008 7:16 شام
اچھی نظم ہے ۔ مبارک ہو زہراء
زھرا علوی — اپریل 19، 2008 9:01 صبح
ارے بیٹا یہ کب وارد ہوا؟ :)
بہت عمدہ بہت خوب!
ٹہری سی ساعتیں میں ٹہری کو ٹھہری کرلیں۔

بھائی یہ دسمبر میں ہی وارد ہوا تھا وہاں کمیونٹی میں بھی سنایا تھا مگر شائد آپ کی نظروں سے نہیں گزرا۔۔۔
اصلاح فرمانے کا شکریہ بھیا جی:)
ابن سعید — اپریل 19، 2008 10:26 صبح
ممکن ہے نظروں سے گزرا بھی ہو تو یاد داشت میں محفوظ نہ رہ گیا ہو۔ بہت کمزور حافظے کا مالک ہوں۔
الف عین — اپریل 19، 2008 6:14 شام
تو کیا زہراء بھی دہیلی میں ہیں؟؟؟ اگر ایسا ہے تو مزید خوشی ہوئی۔ محفل میں اپنا ترنگا بھی اونچا ہو رہا ہے۔
ابن سعید — اپریل 19، 2008 6:29 شام
نہیں چاچو ایسی بات نہیں ہے۔ :)
بتایا تو تھا کسی وقت کہ عزیزہ سے آرکٹ کی ایک کمیونٹی میں ملاقات ہوئی میں ان کے کلام سے خاصہ متاثر ہوا ورنہ وہاں عموماً ایسے ہی لوگ تھے اگر کہہ دیں کہ "اور سنائیے کیا حال ہیں" تو اسے بھی اپنی ایک عدد تازہ ترین تخلیق تصور کریں گے۔ ہر کسی کے سر پے آزاد شاعری (وقت گزاری) کا بھوت سوار رہتا ہے۔ ایسے میں ان کے ڈھلے ہوئے اور تخیل سے پر اشعار ظاہر ہے مجھے متاثر کرنے ہی تھے۔ :)
وہاں میری حیثیت بزرگوں والی ہی تھی۔ کبھی کسی کے اشعار پر تبصرہ لکھ دیا۔ کبھی کسی کی حتیٰ المقدور اصلاح کر دی۔ کبھی کوئی تقریب کرا دی۔ وغیرہ وغیرہ۔
لہٰذا ابھی ترنگا ہم دونوں کو ہی لہرانا ہے۔
محمدارشد — مئی 5، 2008 11:12 شام
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدارشد — مئی 5، 2008 11:13 شام
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B3%D9%85%D8%A8%D8%B1-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.11744/