دعا

hani — فروری 15، 2010 7:22 صبح

گذرتے دن کے ھر لمحے کے لباس پر
تمہاری ماں
تمہاری سلامتی کے لئیے
خیالوں میں آتی حرف حرف آئیتیں
دعاؤں کیصورت پروتی رھتی ھے
میں اُسی ستارے کے رُخ کیطرف چہرہ کیے
دعا گو ھوں کہ تمہیں
ھر طرف سے امان ملے
جس ستارے کو دیکھہ کر میں نے
تمہاری ماں کا ھاتھہ
ساری عمر تھامنے کی خواھش کی تھی

از طاھر جاوید
فاتح — فروری 15، 2010 8:00 صبح
طاہر جاوید صاحب! نثری نظم ہی کہا جا سکتا ہے اسے۔ اچھی دعا ہے۔ شکریہ!
اشتیاق علی — فروری 15، 2010 8:02 صبح
بہت اچھی دعا ہے۔
کاشفی — فروری 15، 2010 8:05 صبح
بہت خوب جناب۔۔
hani — فروری 15، 2010 4:12 شام

بہت شکریہ جناب
مغزل — فروری 15، 2010 7:51 شام
طاہر صاحب ، ماشا اللہ ، اچھی دعا ہے ، ہر چند کہ اسے نثری نظم کہا جاتا ہے ، مگر میں نثری نظم کے معاملے ’’محض ‘‘ نثر پارے کو ’’ نثم ‘‘ نہیں مانتا ۔ اس پر گفتگو آنے والے وقتوں میں رہے گی ۔ خوبصورت جذبات پر مبارکباد قبول کیجے ۔ والسلام

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B9%D8%A7.28559/