دعا

امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:09 صبح
خدا کرے کہ یہ خوشیاں، یہ رونقیں، یہ ہنسی
بدل بدل کے نئے روپ تیرے گھر آئیں
خوشی کے لطف میں سرشار جھومتے شب و روز
خدا کرے تری قسمت میں لکھ دیئے جائیں
خدا کرے ترے آنگن میں روشنی اترے
چراغ پیار کے جلتے رہیں ترے گھر میں
خدا کرے کہ مہکتا رہے ترا آنگن
سدا بہار چمن ہو ترے مقدر میں
خدا کرے ترے لہجے کے نرم پہلو میں
سماعتوں کو ملے درد کی مسیحائی
سکونِ قلب کا باعث ہو لفظ لفظ ترا
ہو حرف حرف تری ذات کی پزیرائی
خدا کرے کہ ہو ارمان جس کا دنیا کو
مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے
تری دعا ترے ہونٹوں پہ آنے سے پہلے
حضورِ حق میں دعا ہے، قبول ہو جائے
خدا کرے تجھے آسودگی میسر ہو
سکونِ قلب سے، راحت سے بھی نہال کرے
خلوص و عشق کے رشتے وفا کا مظہر ہوں
مرا خدا ترے رشتوں کو لازوال کرے
خدا کرے کہ سلامت رہے لبوں پہ ہنسی
خدا کرے کہ ہمیشہ کِھلے رہیں چہرے
خدا کرے کہ تری زندگی کا ہر لمحہ
ہزار سال کی خوشیوں سے معتبر ٹھہرے
استادِ محترم الف عین سے اصلاح لینے کے بعد آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ اللہ کرے کہ پسند آئے۔​
امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:10 صبح
امجد میانداد

باباجی ذوالقرنین سید زبیر سید شہزاد ناصر الشفاء شوکت پرویز شیزان متلاشی محمد اسامہ سَرسَری محمد بلال اعظم محمداحمد مزمل شیخ بسمل مقدس مہ جبین نیرنگ خیال یوسف-2 بھلکڑ نایاب شمشاد افلاطون عینی شاہ ماہا عطا خرم شہزاد خرم عاطف بٹ زبیر مرزا فاتح نویدظفرکیانی منیب احمد فاتح نمرہ
محمد تابش صدیقی جاسمن محمد عدنان اکبری نقیبی محمد وارث محمد ریحان قریشی فرحان محمد خان عرفان قادر راحیل فاروق نوید ناظم محمد خلیل الرحمٰن عابدعلی خاکسار صادق انصاری کاشف اسرار احمد عاطف ملک انتہا صفی حیدر عظیم فرقان احمد وسیم خان امان اللہ زرگر [USER=16713]ساگر حیدر عباسی فیضان قیصر عاطف ملک [/USER]
ہادیہ — جون 16، 2017 7:11 صبح
خوبصورت دعا۔۔۔جزاک اللہ
ہادیہ — جون 16، 2017 7:12 صبح
ٹیگ لسٹ میں میرا نام ہی نہیں ۔۔ مگر تبصرہ سب سے پہلے میں نے کیا۔:D:p
محمد تابش صدیقی — جون 16، 2017 7:13 صبح
خدا کرے کہ یہ خوشیاں، یہ رونقیں، یہ ہنسی
بدل بدل کے نئے روپ تیرے گھر آئیں
خوشی کے لطف میں سرشار جھومتے شب و روز
خدا کرے تری قسمت میں لکھ دیئے جائیں
خدا کرے ترے آنگن میں روشنی اترے
چراغ پیار کے جلتے رہیں ترے گھر میں
خدا کرے کہ مہکتا رہے ترا آنگن
سدا بہار چمن ہو ترے مقدر میں
خدا کرے ترے لہجے کے نرم پہلو میں
سماعتوں کو ملے درد کی مسیحائی
سکونِ قلب کا باعث ہو لفظ لفظ ترا
ہو حرف حرف تری زات کی پزیرائی
خدا کرے کہ ہو ارمان جس کا دنیا کو
مقام وہ تجھے از خود حصول ہو جائے
تری دعا ترے ہونٹوں پہ آنے سے پہلے
حضورِ حق میں دعا ہے، قبول ہو جائے
خدا کرے تجھے آسودگی میسر ہو
سکونِ قلب سے، راحت سے بھی نہال کرے
خلوص و پیار کے رشتے وفا کا مظہر ہوں
مرا خدا ترے رشتوں کو لازوال کرے
خدا کرے کہ سلامت رہے لبوں پہ ہنسی
خدا کرے کہ ہمیشہ کِھلے رہیں چہرے
خدا کرے کہ تری زندگی کا ہر لمحہ
ہزار سال کی خوشیوں سے معتبر ٹھہرے
استادِ محترم الف عین سے اصلاح لینے کے بعد آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔ اللہ کرے کہ پسند آئے۔​
آمین۔
لاجواب امجد بھائی۔ الفاظ نہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 16، 2017 7:14 صبح
ماشاءاللہ۔عمدہ ۔بہترین
بہت خوبصورت دعا۔اللہ کریم آپ کے اور ہم تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے۔آمین
امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:27 صبح
خوبصورت دعا۔۔۔جزاک اللہ
آمین۔ شکریہ
امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:27 صبح
ٹیگ لسٹ میں میرا نام ہی نہیں ۔۔ مگر تبصرہ سب سے پہلے میں نے کیا۔:D:p
تسی گریٹ او :)
میں نے لسٹ میں نام ایڈ کر لیا ہے، اگلی بار شکایت نہیں ہوگی :)
امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:28 صبح
آمین۔
لاجواب امجد بھائی۔ الفاظ نہیں۔
شکریہ تابش بھیا
امجد علی راجا — جون 16، 2017 7:28 صبح
ماشاءاللہ۔عمدہ ۔بہترین
بہت خوبصورت دعا۔اللہ کریم آپ کے اور ہم تمام محفلین کے حق میں قبول فرمائے۔آمین
آمین۔ جزاک اللہ اور شکریہ :)
ہادیہ — جون 16، 2017 7:31 صبح
تسی گریٹ او :)
میں نے لسٹ میں نام ایڈ کر لیا ہے، اگلی بار شکایت نہیں ہوگی :)
بہت شکریہ۔۔:)
میں نے مذاق میں لکھا تھا شکایت نہیں کی تھی:)۔
ویسے "گریٹ" پائی کون ہیں:D:p
امجد علی راجا — جون 16، 2017 9:00 صبح
بہت شکریہ۔۔:)
میں نے مذاق میں لکھا تھا شکایت نہیں کی تھی:)۔
ویسے "گریٹ" پائی کون ہیں:D:p
ٹھیک ہے، اگلی بار آپ کو مزاق کا موقع نہیں دیا جائے گا ;)
محمد ریحان قریشی — جون 16، 2017 9:55 صبح
بہت خوب. خدا اس دعا کو ہم سب کے حق میں قبول فرمائے.
یہ ترکیب کچھ مشکوک ہے.
امجد علی راجا — جون 16، 2017 11:45 صبح
بہت خوب. خدا اس دعا کو ہم سب کے حق میں قبول فرمائے.
یہ ترکیب کچھ مشکوک ہے.
آمین۔ جزاک اللہ۔
جب شاعر ہی مشکوک ہو تو کلام میں شک کی گنجائش نکل ہی آتی ہے ;)
آپ کی توجہ کے لئے شکریہ۔ میں چونکہ اہلِ زبان نہیں اس لئے خاموشی بہتر سمجھتا ہوں، آپ نے کہا ہے تو یقیناً مجھ سے غلطی ہوئی ہوگی۔
آپ اگر مزید رہنمائی فرما دیں تو میں اس غلطی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور آئندہ احتیاط بھی برتوں گا۔ جزاک اللہ
استادِ محترم الف عین سے بھی رہنمائی کی درخواست ہے۔
محمد ریحان قریشی — جون 16، 2017 1:00 شام
آمین۔ جزاک اللہ۔
جب شاعر ہی مشکوک ہو تو کلام میں شک کی گنجائش نکل ہی آتی ہے ;)
آپ کی توجہ کے لئے شکریہ۔ میں چونکہ اہلِ زبان نہیں اس لئے خاموشی بہتر سمجھتا ہوں، آپ نے کہا ہے تو یقیناً مجھ سے غلطی ہوئی ہوگی۔
آپ اگر مزید رہنمائی فرما دیں تو میں اس غلطی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور آئندہ احتیاط بھی برتوں گا۔ جزاک اللہ
استادِ محترم الف عین سے بھی رہنمائی کی درخواست ہے۔
پیار چونکہ سنسکرت/ہندی سے ماخوذ ہے اس لیے اس کے ساتھ "و" کا استعمال بطور حرف عطف درست نہیں.
عاطف ملک — جون 16، 2017 2:10 شام
کمال است،کمال است،کمال است
زبردست سے بھی اوپر :)
اللہ قبول فرمائے :)
:redheart::redheart::redheart:
ہو حرف حرف تری زات کی پزیرائی
بس یہ ٹائپو درست کر لیجیے "تری ذات کی پذیرائی" :)
سلامت رہیں
نور وجدان — جون 16، 2017 2:29 شام
بہت دلپذیر دعا ہے
امان زرگر — جون 16، 2017 3:18 شام
بہت خوبصورت، اللہ قبول فرمائے
عمر سیف — جون 16، 2017 3:57 شام
بہت خوب
عابد علی خاکسار — جون 16، 2017 9:02 شام
بہت پیاری دعا ہے۔ اللہ پاک قبول فرماے۔ جزاک اللہ
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B9%D8%A7.97182/