دل تو پتھر ہوئے ، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں

ظہیراحمدظہیر — دسمبر 27، 2015 6:32 صبح
دل تو پتھر ہوئے، غم پھر بھی کسک دیتے ہیں
آگ اتنی ہو تو پتھر بھی چمک دیتے ہیں
خاک گرتی ہے جو سر پر غمِ دنیا کی کبھی
نام لے کر ترا ہولے سے جھٹک دیتے ہیں
زندگی جب بھی نظر آتی ہے عریاں اپنی
ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں
یاد کے پھول کتابوں میں دبے رہنے دو
خشک ہوجائیں تو کچھ اور مہک دیتے ہیں
جو نہ بادل میں رہیں اور نہ زمیں پر برسیں
وہی قطرے تو فضاؤں کو دھنک دیتے ہیں
جب سے آئی ہیں مری آنکھوں میں نظریں اس کی
گھپ اندھیرے بھی اجالوں کی چمک دیتے ہیں
مجھ کو چہروں پہ نظر آتی ہے رفتارِ زماں
گھر کے آئینے زمانے کی جھلک دیتے ہیں
ظہیر احمد ظہیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۸
ٹیگ: فاتح سید عاطف علی محمد تابش صدیقی الف عین
حمیرا عدنان — دسمبر 27، 2015 6:51 صبح
واہہہہ بھئی ہر شعر کا الگ ہی مزا ہے شاعری پڑھتے ہوئے اتنا مزا کبھی نہیں آیا جتنا اب آیا ہے
محمد تابش صدیقی — دسمبر 27، 2015 6:58 صبح
ظہیر بھائی، جواب نہیں
یاد کے پھول کتابوں میں دبے رہنے دو
خشک ہوجائیں تو کچھ اور مہک دیتے ہیں
جو نہ بادل میں رہیں اور نہ زمیں پر برسیں
وہی قطرے تو فضاؤں کو دھنک دیتے ہیں
فاتح — دسمبر 27، 2015 9:59 صبح
لطف آ گیا ظہیر صاحب۔ واہ
سید عاطف علی — دسمبر 27، 2015 10:28 صبح
ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں ۔۔۔
واہ-
md waliullah qasmi — دسمبر 27، 2015 1:06 شام

خاک گرتی ہے جو سر پر غمِ دنیا کی کبھی
نام لے کر ترا ہولے سے جھٹک دیتے ہیں
زندگی جب بھی نظر آتی ہے عریاں اپنی
ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں
ماشاءاللہ بہت اچھا ہے​
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 28، 2015 3:23 صبح
واہہہہ بھئی ہر شعر کا الگ ہی مزا ہے شاعری پڑھتے ہوئے اتنا مزا کبھی نہیں آیا جتنا اب آیا ہے
بہت بہت شکریہ حمیرا عدنان بہن ۔ خدا ذوق سلامت رکھے۔ :):):)
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 28، 2015 3:24 صبح
خاک گرتی ہے جو سر پر غمِ دنیا کی کبھی
نام لے کر ترا ہولے سے جھٹک دیتے ہیں
زندگی جب بھی نظر آتی ہے عریاں اپنی
ہم ترے درد کی پوشاک سے ڈھک دیتے ہیں
ماشاءاللہ بہت اچھا ہے​
بہت بہت شکریہ ولی اللہ قاسمی صاحب ۔ بہت ممنون ہوں۔
نور وجدان — دسمبر 28، 2015 5:34 صبح
جب سے آئی ہیں مری آنکھوں میں نظریں اس کی
گھپ اندھیرے بھی اجالوں کی چمک دیتے ہیں

مجھ کو چہروں پہ نظر آتی ہے رفتارِ زماں
گھر کے آئینے زمانے کی جھلک دیتے ہیں

واہہہہہہہ بہت خوب
ظہیراحمدظہیر — دسمبر 30، 2015 3:37 صبح

بہت بہت شکریہ ! نوازش! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے۔ خدا آپ کوخوش رکھے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D8%AA%D9%88-%D9%BE%D8%AA%DA%BE%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%D8%8C-%D8%BA%D9%85-%D9%BE%DA%BE%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D8%B3%DA%A9-%D8%AF%DB%8C%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA.86704/