دل سے کس کا خیال گزرا ہے - سعید الرحمن سعید

سعیدالرحمن سعید — اپریل 10، 2016 3:51 شام
دل سے کس کا خیال گزرا ہے
دور تک دشت ِ عشق چمکا ہے

چاندنی شب میں جل رہے ہیں چراغ
اس نے پلکیں اٹھا کے دیکھا ہے

اس کو کیسے غزل میں قید کریں
حسن جو باد ِ صبح جیسا ہے

تشنگی بھی وہ تشنگی نہ رہی
اور نہ پہلے سا تیرا دریا ہے
کیسے تصویر کھینچ پائے سخن
ان کو جس جس طرح سے دیکھا ہے

دل عجب شہر ہے جہاں ہر دم
آرزوؤں کا میلہ رہتا ہے

درد سوغات ہے شب ِ غم کی
غم نسیم ِ سحر کا جھونکا ہے

ان کے ہونٹوں پہ عشق کا پیماں
دشت میں ماہتاب نکلا ہے

بھڑک اٹھے جنوں کی آگ تو پھر
کوئی شب ہے نہ شب کا دھڑکا ہے

خاک ہے ہاتھ کی لکیروں میں
آئینہ آسماں پہ رکھاہے

وحشت ِ زندگی سے دل میں سعید
ہر طرف اک غبار پھیلا ہے

سعید الرحمن سعید
سلمان دانش جی — اپریل 10، 2016 9:21 شام
واہ صاحب!!! اعلی کلام ہے
arifkarim — اپریل 10، 2016 9:22 شام
بہت اعلی
سعیدالرحمن سعید — اپریل 10، 2016 9:25 شام
شکریہ عارف بھائی
سلمان دانش جی — اپریل 10، 2016 9:28 شام
واہ صاحب۔ اب تو عارف کریم صاحب سے یاری ہو گئی اے جی، کلام دیاں تعریفاں آوندیاں نے۔ اینوں کہندے نیں مل بیٹھ کے بھراواں ونگوں رہنا۔ سانوں خوشی ہوئی اے
نایاب — اپریل 11، 2016 3:52 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
کیسے تصویر کھینچ پائے سخن
ان کو جس جس طرح سے دیکھا ہے
ظہیراحمدظہیر — اپریل 12، 2016 3:06 صبح
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
ابن رضا — اپریل 12، 2016 4:06 صبح
خوب است جناب
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
ایک رہتا کے علاوہ باقی سب درست ہیں :)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 12، 2016 4:53 صبح
ابن رضا بھائی ، تو گویا اب آپ بھی بشیر بدری ہوگئے ! :):):)
ویسے قوافی تو تمام ہی محلِ نظر ہیں کہ مطلع میں روی قائم ہی نہیں ہوا ۔
ابن رضا بھائی ، اب اتنی زیادہ رعایت تو مت دیجیئے ورنہ لوگوں میں سے پولیس کا ڈر ہی اٹھ جائے گا ! :)
سید عاطف علی — اپریل 12، 2016 5:17 صبح
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
خوب است جناب
ایک رہتا کے علاوہ باقی سب درست ہیں :)
ابن رضا بھائی ، تو گویا اب آپ بھی بشیر بدری ہوگئے ! :):):)
ویسے قوافی تو تمام ہی محلِ نظر ہیں کہ مطلع میں روی قائم ہی نہیں ہوا ۔
ابن رضا بھائی ، اب اتنی زیادہ رعایت تو مت دیجیئے ورنہ لوگوں میں سے پولیس کا ڈر ہی اٹھ جائے گا ! :)
پیارے دوستو اتنی سخت گیری اچھی نہیں ، ممنون حسین صاحب کا زمانہ ہے کچھ" گنجائش" پیدا کرو ۔ :)
ظہیراحمدظہیر ابن رضا
الف عین — اپریل 12، 2016 5:35 صبح
قوافی سارے درست ہیں۔ ’رہتا‘ میں بھی @ ابن رضا کو یا اعتراض ہے؟
غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
ابن رضا — اپریل 12، 2016 5:57 صبح
قوافی سارے درست ہیں۔ ’رہتا‘ میں بھی @ ابن رضا کو یا اعتراض ہے؟
غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
سر گزرا چمکا وغیرہ تو مشتق حالت میں ہیں ان کا الف تو کسی طور روی مانا جاسکتا ہے مجھے تو یہ بھی مشکوک لگ رہے ہیں تاہم رہتا کا الف اگر روی مان لیا جائے تو بہت سارے مسئلے ہی ختم ہو جاتے ہیں
کیو‍ں شیخ صاحب
اکمل زیدی — اپریل 12، 2016 6:18 صبح
بھڑک اٹھے جنوں کی آگ تو پھر
کوئی شب ہے نہ شب کا دھڑکا ہے
بہت خوب۔۔۔
سید عاطف علی — اپریل 12، 2016 6:31 صبح
چاندنی شب ۔

مجھے یہ ترکیب کچھ شستہ اسلوب سے موافق نہیں لگی ۔ شب کی صفت کیلیے چاندنی کچھ مناسب محسوس نہیں ہوئی بقیہ لہجہ خوب شستہ ہے اور غزل بھی یقیناًً بہت اچھی ہے۔۔۔
ظہیراحمدظہیر — اپریل 12، 2016 2:46 شام
پیارے دوستو اتنی سخت گیری اچھی نہیں ، ممنون حسین صاحب کا زمانہ ہے کچھ" گنجائش" پیدا کرو ۔ :)
ٹھیک ہے پھر آپ ادھر سائڈ میں آجائیں اپنی چیک بُک لے کر ۔ آئی جی صاحب ابھی آپ کو مشکور کردیں گے ۔ :):):)
سید عاطف علی
سعیدالرحمن سعید — اپریل 12، 2016 5:24 شام
سعید بھائی ، اچھی غزل ہے ! اس سے پہلے کہ عروضی پولیس چالان کردے ایک نظر قوافی پر ڈال لیجئے ۔ :)
شکریہ ظہیر بھائی۔ جناب ہم نے کون سا تمغہ لینا ہے۔ آپ جیسے بھائیوں سے کچھ نہ کچھ سیکھرہے ہیں۔ کبھی اچھا لکھنا آ ہی جائے گا۔
سعیدالرحمن سعید — اپریل 12، 2016 5:25 شام
سر گزرا چمکا وغیرہ تو مشتق حالت میں ہیں ان کا الف تو کسی طور روی مانا جاسکتا ہے مجھے تو یہ بھی مشکوک لگ رہے ہیں تاہم رہتا کا الف اگر روی مان لیا جائے تو بہت سارے مسئلے ہی ختم ہو جاتے ہیں
کیو‍ں شیخ صاحب
شکریہ رضا بھائی۔ آئیندہ خیال رکھوں گا
سعیدالرحمن سعید — اپریل 12، 2016 5:26 شام
چاندنی شب ۔

مجھے یہ ترکیب کچھ شستہ اسلوب سے موافق نہیں لگی ۔ شب کی صفت کیلیے چاندنی کچھ مناسب محسوس نہیں ہوئی بقیہ لہجہ خوب شستہ ہے اور غزل بھی یقیناًً بہت اچھی ہے۔۔۔
شکریہ عاطف بھائی۔ آپکی رائے میرے لیے بڑی قیمتی ہے
سعیدالرحمن سعید — اپریل 12، 2016 5:26 شام
شکریہ زیدی صاحب
سعیدالرحمن سعید — اپریل 12، 2016 5:27 شام
قوافی سارے درست ہیں۔ ’رہتا‘ میں بھی @ ابن رضا کو یا اعتراض ہے؟
غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
سر بہت شکریہ، آپکا کہا سند مانتا ہوں
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D8%B3-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84-%DA%AF%D8%B2%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%B9%DB%8C%D8%AF.89246/