دل میں شوقِ سفر نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد — اکتوبر 30، 2008 11:46 صبح
دل میں شوقِ سفر نہیں ہوتا !
تو فلک سے گُزر نہیں ہوتا !
ہر صدا دل سے تو نِکلتی ہے
اُس پہ پھِر کیوں اثر نہیں ہوتا؟
دل کی خواہش کہ کوئی دستک دے
دل کے آنگن میں در نہیں ہوتا
ہر کسی سے نہ میرا پوچھا کر
ہر کوئی با خبر نہیں ہوتا
پیار کے راستے پہ ساتھ چلو
مجھ سے تنہا سفر نہیں ہوتا
جو زمانے میں بانٹ دے خُود کو
اُس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا
یہ جو اپنی خُودی کو بیچتے ہیں
ان کے شانوں پہ سر نہیں ہوتا​

ش زاد​
ش زاد — نومبر 5، 2008 3:34 صبح
اب تو مر جائے خدا کی قسم
اب تو اُس نے بھی ہم کو چھوڑ دیا
ش زاد
ش زاد — دسمبر 5، 2008 4:34 شام
حضرات اس پر بھی نقد و نظر فرمائیے ممنون رہوں گا آپ سب کا
محمد وارث — دسمبر 6، 2008 5:50 صبح
ہر کسی سے نہ میرا پوچھا کر
ہر کوئی با خبر نہیں ہوتا
جو زمانے میں بانٹ دے خود کو
اس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا
لا جواب، بہت خوب
الف نظامی — دسمبر 6، 2008 8:37 صبح
جو زمانے میں بانٹ دے خُود کو
اُس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا
مغزل — دسمبر 6، 2008 12:04 شام
اب کسے معتبر کہوں صاحب
ہر کوئی معتبر نہیں ہوتا --
رسید حاضر ۔ بندہ غائب ۔
ابن سعید — دسمبر 6، 2008 12:55 شام
بھئی ش زاد صاحب جو اشعار صرف نظر ہو جائیں ان پر بھی میری جانب سے یہی تبصرہ دہرا لیجئے جو کہ آپ کے اشعار دیکھ کر بے اختیار ہونٹوں‌ پر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ لا جواب!!
ش زاد — دسمبر 6، 2008 3:18 شام
ہر کسی سے نہ میرا پوچھا کر
ہر کوئی با خبر نہیں ہوتا
جو زمانے میں بانٹ دے خود کو
اس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا
لا جواب، بہت خوب
بہت بہت نوازش وارث بھائی
آداب عرض ہے
ش زاد — دسمبر 6، 2008 3:19 شام
جو زمانے میں بانٹ دے خُود کو
اُس کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا
آداب عرض ہے نظامی بھائی شعر کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
ش زاد — دسمبر 6، 2008 3:23 شام
اب کسے معتبر کہوں صاحب
ہر کوئی معتبر نہیں ہوتا --
رسید حاضر ۔ بندہ غائب ۔
اپنے اپ کو تو کہہ ھی سکتے ہیں حضرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔معتبر
اور بندے کو حاضر ہی رکھیئےاور ملاقات کی بابت بتلایئے؟؟؟؟؟/
ش زاد — دسمبر 6، 2008 3:28 شام
بھئی ش زاد صاحب جو اشعار صرف نظر ہو جائیں ان پر بھی میری جانب سے یہی تبصرہ دہرا لیجئے جو کہ آپ کے اشعار دیکھ کر بے اختیار ہونٹوں‌ پر آتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ لا جواب!!

اب کیا کہوں آپ سے حضور۔۔۔۔۔؟
خاکسار ہوں خاکسار ہی رہنے دیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ عرش نشینی خوش نہیں آتی مجھے سرکار
بہر حال آپ کی اشعار کی پسندیدگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آداب عرض ہے
الف عین — دسمبر 6، 2008 10:54 شام
اتنی اچھی غزل میری نظروں سے کیسے بچی رہی اب تک۔۔۔۔۔
بہت اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
ش زاد — دسمبر 7، 2008 12:27 شام
اتنی اچھی غزل میری نظروں سے کیسے بچی رہی اب تک۔۔۔۔۔
بہت اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
نوازش اعجاز صاحب
ایک اچھا شعر کسی بھی شاعر کو تا قیامت زندہ رکھنے کے لیے کافی ہے۔۔۔شاید کبھی میں بھی کوئی اچھا شعر کہہ پاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس اس ہی لیے کہتا ہوں
آپ احباب کی رائے سے حوصلہ بندھتا ہے
بہت اچھا لگتا ہے جب جاننے والے "" علم والے"" آپ کے کلام پر رائے دیتے ہیں۔۔۔۔
ش زاد — فروری 9، 2009 6:14 شام
لغزش زمیں کی ان کو زمیں بوس کر نہ دے
گو لوگ آسمان سنبھا لے ہوئے تو ہیں
لیکن خلاء میں پھر بھی اندھیرا ہے کس قدر
سورج خلاء میں اس نے اُچھالے ہوئے تو ہیں
ش زاد
نوید صادق — فروری 9، 2009 6:55 شام
بہت خوب! صاحب!
ش زاد — فروری 10، 2009 4:30 شام
نوید بھائی آپ پر سلامتی ہو
بہت شکریہ داد و تحسین سے کہیں بڑھ کر ہے آپ کی رائے میرے لیے حضور
آداب عرض ہے
زھرا علوی — فروری 10، 2009 5:17 شام
بہت خوب غزل ہے ش زاد صاحب۔۔۔۔
شاہ حسین — فروری 10، 2009 11:52 شام
بہت خوب خیال ہے کیا بات ہے ۔ جو زمانے میں باٹ دے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ش زاد — فروری 19، 2009 6:00 شام
بہت خوب غزل ہے ش زاد صاحب۔۔۔۔
نوازش محترمہ
ش زاد — فروری 19، 2009 6:03 شام
آداب عرض ہے حضور
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B4%D9%88%D9%82%D9%90-%D8%B3%D9%81%D8%B1-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94%D8%BA%D8%B2%D9%84.16052/