دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

راحیل فاروق — مئی 9، 2012 3:40 شام
دل میں ہے دوست کا مکان بھلا
کون چھوئے یہ آسمان بھلا ؟
تیرے قدموں کی خاک چھو جاؤں
اتنی ہو سکتی ہے اڑان بھلا ؟
حسن بھی تو ہے، عشق بھی تو ہے
اتنی ہی ہے یہ داستان بھلا ؟
دل کی دنیا میں ہو سکون اگر
دو جہانوں سے یہ جہان بھلا
میرے دل سے بڑی نہیں دنیا
کون دے گا تجھے امان بھلا ؟
ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دل
اب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟
آپ کہیے، برا بھلا کہیے
ہم کہاں رکھتے ہیں زبان بھلا؟
آپ اچھے ہیں، خلق جانتی ہے
میں گنہ گار بے نشان بھلا
تم تو دانائے راز ہو راحیلؔ
تم کرو عشق کا بیان بھلا
(9 مئی 2010ء)
راحیل فاروق — اکتوبر 9، 2015 8:51 شام
ادب دوست ، سید عاطف علی ، عباس اعوان ، محمد خلیل الرحمٰن ، فاروق احمد بھٹی ، ملک عدنان احمد ، لئیق احمد صاحبان و دیگر۔۔۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں!
یہ غزل میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ آپ اسے کب دریافت فرمائیں گے؟
ادب دوست — اکتوبر 9، 2015 9:01 شام
زبردست! راحیل بھائی کیا کہنے بہت اعلیٰ
سید عاطف علی — اکتوبر 9، 2015 9:14 شام
ارے واہ واہ واہ۔ نامِ خدا سبحان اللہ ۔بھئی بہت خوب راحیل۔خوب سچے موتی پرو رکھے تھے آپ نے۔مطللع تو گویا تسبیح کا امام ہے ۔ماشاءاللہ۔سادگی اور گہرائی کا متزاج بہت بھایا۔ خوش اور سلامت رہیں۔
یوسف سلطان — اکتوبر 9، 2015 9:50 شام
دل کی دنیا میں ہو سکون اگردو جہانوں سے یہ جہان بھلا

بہت خوب راحیل بھائی
راحیل فاروق — اکتوبر 10، 2015 9:10 صبح
زبردست! راحیل بھائی کیا کہنے بہت اعلیٰ
محبت!
ارے واہ واہ واہ۔ نامِ خدا سبحان اللہ ۔بھئی بہت خوب راحیل۔خوب سچے موتی پرو رکھے تھے آپ نے۔مطللع تو گویا تسبیح کا امام ہے ۔ماشاءاللہ۔سادگی اور گہرائی کا متزاج بہت بھایا۔ خوش اور سلامت رہیں۔
بہت شکریہ، سر۔
بہت خوب راخیل بھائی
آپ کے تو دو شکریے بنتے ہیں۔ ایک پسندیدگی کا اور دوسرا میرے نام کے نئے ہجے متعارف کرانے کا۔ دونوں قبول فرمائیے!
ادب دوست — اکتوبر 10، 2015 9:25 صبح
آپ اچھے ہیں، خلق جانتی ہے
میں گنہ گار بے نشان بھلا

یار کمال ہے راحیل بھائی، بہت بہت داد قبول کیجئے
الف عین — اکتوبر 10، 2015 11:06 صبح
بہت خوب
ادب دوست — اکتوبر 10، 2015 11:50 صبح
بہت خوب راخیل بھائی

ایک پسندیدگی کا اور دوسرا میرے نام کے نئے ہجے متعارف کرانے کا۔

یار اچھے خاصے پاکستانی کو بے وجہ "روسی شاعر" بنا دیا :p:p:p
راخیل
ملک عدنان احمد — اکتوبر 10، 2015 2:42 شام
ادب دوست ، سید عاطف علی ، عباس اعوان ، محمد خلیل الرحمٰن ، فاروق احمد بھٹی ، ملک عدنان احمد ، لئیق احمد صاحبان و دیگر۔۔۔
ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں!
یہ غزل میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک ہے۔ آپ اسے کب دریافت فرمائیں گے؟
بہت خوب برادر۔۔ خصوصاََ:
آپ کہیے، برا بھلا کہیے
ہم کہاں رکھتے ہیں زبان بھلا؟
آپ اچھے ہیں، خلق جانتی ہے
میں گنہ گار بے نشان بھلا
فاروق احمد بھٹی — اکتوبر 10، 2015 7:11 شام
بہت خوب کیا کہنے جناب
ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دلاب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟
ہائے
نورالحسن جوئیہ — اکتوبر 13، 2015 11:19 شام
خوب
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 28، 2015 1:32 شام
ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دل
اب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟
کیا بات ہے!! بہت ہی اعلیٰ !! اب ایسے شعر کون کہتا ہے۔ واہ!
اگر آپ مجھ سے چھوٹے ہیں تو جیتے رہیئے اور اگر بڑے ہیں تو کچھ اورجیتے رہیئے ۔ :):):):)
کاشف اسرار احمد — نومبر 5، 2015 3:26 صبح
بھئی واہ۔
کیا خوب غزل ہے!
اس چھوٹی بحر میں کس خوبی سے موتی پروئے ہیں۔
اتنے عرصے سے یہ نگینہ کہاں دبا رکھا تھا؟
دل کی دنیا میں ہو سکون اگر
دو جہانوں سے یہ جہان بھلا
سچ کہا۔
بہت عمدہ غزل ہے ما شا اللہ ۔
ڈھیروں داد ۔
آوازِ دوست — نومبر 5، 2015 3:47 صبح
حسن بھی تو ہے، عشق بھی تو ہے
اتنی ہی ہے یہ داستان بھلا ؟
سُبحان اللہ! بہت عمدہ راحیل بھائی سارے ہی شعر ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
محمد تابش صدیقی — نومبر 5، 2015 4:03 صبح
دل کی دنیا میں ہو سکون اگردو جہانوں سے یہ جہان بھلا
بہت خوب راحیل صاحب
جاسمن — اپریل 9، 2016 2:15 شام
بہت خوب!
واہ واہ ایک خوبصورت غزل۔
مزمل حسین — اپریل 9، 2016 8:16 شام
تیرے قدموں کی خاک چھو جاؤں
اتنی ہو سکتی ہے اڑان بھلا ؟
حسن بھی تو ہے، عشق بھی تو ہے
اتنی ہی ہے یہ داستان بھلا ؟
ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دل
اب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟
آپ کہیے، برا بھلا کہیے
ہم کہاں رکھتے ہیں زبان بھلا؟
آپ اچھے ہیں، خلق جانتی ہے
میں گنہ گار بے نشان بھلا
تم تو دانائے راز ہو راحیلؔ
تم کرو عشق کا بیان بھلا
واہ واہ واہ ہ ہ ہ ! راحیل بھائی ہمیشہ کی طرح برجستہ و شستہ کلام ہے آپ کا۔ مندرجہ بالا اشعار کے تو کیا ہی کہنے۔
یہ غزل پڑھ کے دیکھیے تو ذرا
داغؔ کی سی ہے یہ زبان بھلا​
مزمل حسین — اپریل 9، 2016 8:18 شام
ہائے قاتل کا ہم نوا ہے دل
اب کہاں سے بچے گی جان بھلا؟
بہترین! با کمال! بے مثال!
محمداحمد — نومبر 7، 2016 11:05 صبح
واہ واہ واہ!
یہ خوبصورت غزل ہم سے کیوں چھپی ہوئی تھی۔ :)
ہر شعر عمدہ ہے۔ بہت سی داد خاکسار کی طرف سے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%DA%A9%D8%A7%D9%86-%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7.51383/