دل کا بوجھ اتارا جائے

عظیم — جولائی 1، 2024 5:57 شام
ایک غزل پیش کر رہا ہوں، کہیں کچھ کمی رہ گئی ہو تو نشاندہی فرما دیجیے گا

دل کا بوجھ اتارا جائے
سر دیوار سے مارا جائے
پھر کوئی دوست ہے دور بہت
پھر کوئی یار پکارا جائے
جینا ہے دشوار بہت
کیسے وقت گزارا جائے
شام تو کیا اب دن میں بھی
دل ڈوبا ہی ہمارا جائے
کھیل ہو شاید ان کا ایک
جان سے کوئی ہارا جائے
کیوں خاموش رہوں آخر
چھوٹتا کوئی پیارا جائے
اور کہاں تک بیٹھے اب
خود کو اور سنوارا جائے
آپ چھپیں ہے آپ کو کیا
ڈھونڈتا کوئی مارا جائے
روز بہ روز یہ دیکھیں عظیم
صبر کا اپنے یارا جائے
:::::

الف عین — جولائی 1، 2024 8:34 شام
آپ چھپیں ہے آپ کو کیا
کچھ ٹائپو ہے کیا؟
عظیم — جولائی 2، 2024 12:58 صبح
جی نہیں بابا
آپ چھپیں، ہے آپ کو کیا
الف عین — جولائی 2، 2024 10:07 شام
جی نہیں بابا
آپ چھپیں، ہے آپ کو کیا
تو کوما ضرور لگایا جائے یا الفاظ / ترتیب کچھ بدلی جائے نصف آخر میں
عظیم — جولائی 3، 2024 10:52 صبح
تو کوما ضرور لگایا جائے یا الفاظ / ترتیب کچھ بدلی جائے نصف آخر میں
کوما لگا لیتا ہوں بابا، ترتیب کچھ اور سوجھ نہیں رہی فی الحال

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D9%88%D8%AC%DA%BE-%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92.120804/