دل ہی دل میں کسے بلاتے ہو۔۔۔

سید اِجلاؔل حسین — فروری 6، 2013 8:00 شام
بہ صد شکریہ جناب الف عین صاحب!
غزل​

دل ہی دل میں کسے بلاتے ہو
کس قدر بے رُخی دِکھاتے ہو
ہم تو ہیں منتظر کہ کب،کس دن
ہم کو آواز تم لگاتے ہو
کیا محبت اِسی کو کہتے ہیں
کہ فراموش کرتے جاتے ہو
کر لیا وعدۂِ وصال تو پھر
خود ہی تم کیوں نہیں بلاتے ہو
یہ بھی کہتے ہو جان ہو میری
اور حقارت سے پیش آتے ہو
تم تو جذبوں کی بات رہنے دو
کیا مجھے عاشقی سکھاتے ہو
آؤ دل جیتنا سکھائیں تمہیں
کتنے ظالم ہو دل دکھاتے ہو!
آج اِجلؔال کیا ہوا تم کو
کس کو روداد یہ سناتے ہو
(سید اِجلؔال حسین -۴ فروری ، ۲۰۱۳؁ )
محمد علم اللہ — فروری 6، 2013 8:02 شام
عمدہ
قیصرانی — فروری 6، 2013 8:13 شام
بہت خوب
سید اِجلاؔل حسین — فروری 7، 2013 11:12 صبح
آداب عرض ہے جناب، نوازش۔۔۔
سلامت رہیئے!
سید اِجلاؔل حسین — فروری 7، 2013 11:13 صبح
آداب عرض ہے جناب، نوازش۔۔۔
سلامت رہیئے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%DB%81%DB%8C-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%D9%88%DB%94%DB%94%DB%94.59589/