دلِ مسمار سے کیا لینا ہے ۔ غزل برائے اصلاح

فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 7:14 شام
دلِ مسمار سے کیا لینا ہے
سوکھے اشجار سے کیا لینا ہے
جو بھی رفتار ہے زمانے کی
ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے
تم جو کہتے ہو مان لیتا ہوں
مجھ کو تکرار سے کیا لینا ہے
کارگر تم ہو تو خود ہی سوچو
ہم کو بیکار سے کیا لینا ہے
ہو گیا بیوفا وہ چاہت میں
بیوفا یار سے کیا لینا ہے
زندگی چار دن کی ہے فرخ
غم کی یلغار سے کیا لینا ہے
قمرآسی — اپریل 5، 2016 7:20 شام
اچھے اشعار نکالے جناب ۔۔۔۔۔ داد حاضر ہے
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 7:23 شام
آپ کی داد سر آنکھوں پر۔ شکریہ
ابن رضا — اپریل 5، 2016 7:24 شام
جو بھی رفتار ہے زمانے کی
ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے
واہ.... گو شعر وزن سے معمولی خارج ہے تاہم بہت خوب
کچھ دیگر اشعار بھی بحر سےخارج ہیں
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 7:27 شام
میں ادنیٰ سا لکھاری ہوں اس لیے ذرا وضاحت کر دیجیئے تو احسان مند رہونگا۔
بحر کے حوالے سے کچھ وضاحت درکار ہے۔
ابن رضا — اپریل 5، 2016 7:34 شام
میں ادنیٰ سا لکھاری ہوں اس لیے ذرا وضاحت کر دیجیئے تو احسان مند رہونگا۔
بحر کے حوالے سے کچھ وضاحت درکار ہے۔
یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن بحر میں ہے
آئیے اب اسی وزن پر تقطیع کرتے ہیں اس شعر کی
فاعلاتن: جو بھِ رفتا
فعلاتن: ر ہِ ز ما
فعلن: نے کی
فاعلاتن: ہم کُ رفتا
فعلاتن: ر سِ کا لے
فعلن: نا ہے
جو بھی رفتار زمانے کی ہو سے وزن پورا ہو جاتاہے
قمرآسی — اپریل 5، 2016 7:36 شام
درست
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 7:49 شام
یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن بحر میں ہے
آئیے اب اسی وزن پر تقطیع کرتے ہیں اس شعر کی
فاعلاتن: جو بھِ رفتا
فعلاتن: ر ہِ ز ما
فعلن: نے کی
فاعلاتن: ہم کُ رفتا
فعلاتن: ر سِ کا لے
فعلن: نا ہے
جو بھی رفتار زمانے کی ہو سے وزن پورا ہو جاتاہے
بہت بہت شکریہ۔ میں اسے کیسے سیکھ سکتا ہوں کہ پھر میں بھی وزن میں اشعار کہوں۔
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 7:52 شام
بہت بہت شکریہ۔ میں اسے کیسے سیکھ سکتا ہوں کہ پھر میں بھی وزن میں اشعار کہوں۔
اس غزل کو مکمل وزن اور بحر میں کر دیں تو شاید جو ناسمجھی کی گتھی ہے وہ سُلجھ جائے
ابن رضا — اپریل 5، 2016 7:53 شام
بہت بہت شکریہ۔ میں اسے کیسے سیکھ سکتا ہوں کہ پھر میں بھی وزن میں اشعار کہوں۔
Www.aruuz.com پہ جائیے مضامین سیکشن کا مطالعہ کیجیے
ابن رضا — اپریل 5، 2016 8:10 شام
اب وزن تو ٹھیک ہے تاہم شعر توجہ طلب ہیں کہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے
دلِ مسمار سے کیا لینا ہے
سوکھے اشجار سے کیا لینا ہے
جو بھی رفتار زمانے کی ہو
ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے
تم جو کہتے ہو وہی مان لیا
مجھ کو تکرار سے کیا لینا ہے
کارگر تم ہو تو خود ہی سوچو
ہم کو بیکار سے کیا لینا ہے
بے وفا ہو گیا وہ چاہت میں
بے وفا یار سے کیا لینا ہے
زندگی چار دنوں کی ہے بس
غم کی یلغار سے کیا لینا ہے
رانا شہزاد — اپریل 5، 2016 8:12 شام
جو بھی رفتار ہے زمانے کی​
ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے
واہ اچھا شعر
عمدہ کاوش جاری رکھیں اللہ پاک برکت عطا کرے​
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 8:53 شام
اب وزن تو ٹھیک ہے تاہم شعر توجہ طلب ہیں کہ انہیں مزید بہتر بنایا جائے
دلِ مسمار سے کیا لینا ہے
سوکھے اشجار سے کیا لینا ہے
جو بھی رفتار زمانے کی ہو
ہم کو رفتار سے کیا لینا ہے
تم جو کہتے ہو وہی مان لیا
مجھ کو تکرار سے کیا لینا ہے
کارگر تم ہو تو خود ہی سوچو
ہم کو بیکار سے کیا لینا ہے
بے وفا ہو گیا وہ چاہت میں
بے وفا یار سے کیا لینا ہے
زندگی چار دنوں کی ہے بس
غم کی یلغار سے کیا لینا ہے
آپ نے تو ایسی سائیٹ بتائی کہ اپنا سب لکھابےکارلگا خیر اب سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔ آپ کا بے حد ممنون ہوں۔ اتنا جاننا چاہونگا کہ جب ھم کو غزل اصلاح کے خانے میں اصلاح کی غرض سے لکھتے ہیں اور جو نتیجہ آتا ہے ان میں سرخ رنگ کے الفاظ کا مطلب یہی ہے کہ یہ بحر میں نہیں ہیں اور انھیں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ میں نے یہی مطلب لیا ہے۔ کیا میں صحیح ہوں؟
ابن رضا — اپریل 5، 2016 8:56 شام

بالکل یہی مطلب ہے تاہم کچھ ایسی غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں کہ لفظ کے ہجے درست نہ ہوں یا ملا کے لکھا ہو جیسے بے وفا اور بیوفا اس میں پہلی صورت درست ہے اسی طرح تلفظ کا بھی خیال رکھنا پڑے گا جیسے" کیا "اگر کرنے کا ماضی ہے تو بروزن "وفا " ہو گا اور اگر سوالیہ "کیا" ہے تو بروزن "کا" ہوگا تاہم لکھا دونوں صورتوں میں ایک ہی طرح جائے گا
فرخ نوازفرخ ۔ صوابی — اپریل 5، 2016 9:55 شام
احسان مند ہوں آپ کا۔ سلامت رھیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84%D9%90-%D9%85%D8%B3%D9%85%D8%A7%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%84%DB%8C%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92-%DB%94-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89113/