دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی

عاطف ملک — مارچ 6، 2020 7:11 شام
خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ کی زمین میں ایک کاوش اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔امید ہے رائے سے آگاہ کریں گے۔
دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی
ایک تجھ سے جس کو نسبت ہو گئی
بے خودی میں ایسی حالت ہو گئی
جو کہا تیری ہی مدحت ہو گئی
منکشف ہم پر حقیقت ہو گئی
جس کا تُو اس کی یہ خلقت ہو گئی
ہر الم سے ہی کفایت ہو گئی
جب ہمیں تجھ سے محبت ہو گئی
گر نصیب اک تیری قربت ہو گئی
پھر تو یہ دنیا ہی جنت ہو گئی
اہلِ دل میں اپنی شہرت ہو گئی
جگ ہنسائی گویا نعمت ہو گئی
ایک پل گر تجھ سے غفلت ہو گئی
اس گھڑی میری ہلاکت ہو گئی
جب تری چشمِ عنایت ہو گئی
عاطفِؔ مضطر پہ رحمت ہو گئی

عاطفؔ ملک
مارچ ۲۰۲۰​
محمد احسن سمیع راحلؔ — مارچ 8، 2020 8:05 صبح
کیا بات ہے! پتہ ہی نہیں چلا کب مطلعے سے مقطعے تک پہنچ گئے :)
عاطف ملک — مارچ 8، 2020 12:14 شام
کیا بات ہے! پتہ ہی نہیں چلا کب مطلعے سے مقطعے تک پہنچ گئے :)
نوازش راحلؔ بھائی:)
میم الف — مارچ 8، 2020 2:43 شام
کیا بات ہے! پتہ ہی نہیں چلا کب مطلعے سے مقطعے تک پہنچ گئے :)
ہماری نظر بھی کچھ یوں ہی پھسلی ہے :glasses-nerdy:
بہت خوب عاطف صاحب۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 2:24 صبح
خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ کی زمین میں ایک کاوش اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔امید ہے رائے سے آگاہ کریں گے۔
دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی
ایک تجھ سے جس کو نسبت ہو گئی
بے خودی میں ایسی حالت ہو گئی
جو کہا تیری ہی مدحت ہو گئی
منکشف ہم پر حقیقت ہو گئی
جس کا تُو اس کی یہ خلقت ہو گئی
ہر الم سے ہی کفایت ہو گئی
جب ہمیں تجھ سے محبت ہو گئی
گر نصیب اک تیری قربت ہو گئی
پھر تو یہ دنیا ہی جنت ہو گئی
اہلِ دل میں اپنی شہرت ہو گئی
جگ ہنسائی گویا نعمت ہو گئی
ایک پل گر تجھ سے غفلت ہو گئی
اس گھڑی میری ہلاکت ہو گئی
جب تری چشمِ عنایت ہو گئی
عاطفِؔ مضطر پہ رحمت ہو گئی

عاطفؔ ملک
مارچ ۲۰۲۰​
خوبصورت خوبصورت!!!
عاطف ملک — مارچ 9، 2020 3:18 صبح
ہماری نظر بھی کچھ یوں ہی پھسلی ہے :glasses-nerdy:
بہت خوب عاطف صاحب۔۔
نوازش
بہت بہت شکریہ خلیل صاحب:)
محمد تابش صدیقی — مارچ 9، 2020 3:38 صبح
بہت خوب عاطف بھائی۔
یہ تو وصل کی انتہا ہے، جہاں مطلع و مقطع آپس میں مل جائیں۔ :)
محمد عمیر پیرزادہ — مارچ 31، 2020 8:19 صبح
ماشاءاللہ بہت خوب
عاطف ملک — اپریل 1، 2020 8:03 صبح
بہت خوب عاطف بھائی۔
یہ تو وصل کی انتہا ہے، جہاں مطلع و مقطع آپس میں مل جائیں۔ :)
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔بہت شکریہ:)
بہت بہت شکریہ جناب:)
ظہیراحمدظہیر — اپریل 2، 2020 2:01 صبح
بہت خوب ! عاطف بھائی ! اچھی غزل ہے!
عاطف ملک — اپریل 3، 2020 5:38 صبح
بہت خوب ! عاطف بھائی ! اچھی غزل ہے!
بہت بہت شکریہ ظہیر صاحب:)
م حمزہ — اپریل 3، 2020 6:48 صبح
بہت اچھی غزل ہے ملک صاحب!
ایک پل گر تجھ سے غفلت ہو گئی
اس گھڑی میری ہلاکت ہو گئی
یہ شعر مجھے خاص طور سے بہت پسند آیا۔
فرحان محمد خان — اپریل 9، 2020 7:52 صبح
بہت خوب عاطف بھائی داد قبول کیجیے
عاطف ملک — دسمبر 4، 2020 4:45 شام
بہت خوب عاطف بھائی داد قبول کیجیے
بہت شکریہ فرحان:)
ایس ایس ساگر — دسمبر 4، 2020 5:02 شام
دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی
ایک تجھ سے جس کو نسبت ہو گئی
بے خودی میں ایسی حالت ہو گئی
جو کہا تیری ہی مدحت ہو گئی
منکشف ہم پر حقیقت ہو گئی
جس کا تُو اس کی یہ خلقت ہو گئی
ہر الم سے ہی کفایت ہو گئی
جب ہمیں تجھ سے محبت ہو گئی
گر نصیب اک تیری قربت ہو گئی
پھر تو یہ دنیا ہی جنت ہو گئی
اہلِ دل میں اپنی شہرت ہو گئی
جگ ہنسائی گویا نعمت ہو گئی
ایک پل گر تجھ سے غفلت ہو گئی
اس گھڑی میری ہلاکت ہو گئی
جب تری چشمِ عنایت ہو گئی
عاطفِؔ مضطر پہ رحمت ہو گئی
ماشاءاللہ۔ بہت خوبصورت غزل ہے عاطف بھائی۔بہت خوب۔
جاسمن — دسمبر 7، 2020 1:16 صبح
سبحان اللہ!
گر نصیب اک تیری قربت ہو گئی
پھر تو یہ دنیا ہی جنت ہو گئی
بے شک!
منکشف ہم پر حقیقت ہو گئی
جس کا تُو اس کی یہ خلقت ہو گئی
بے شک!
بہت خوووووبصورت۔ حسین۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D9%82%D8%B9%D8%AA-%DB%81%D9%88-%DA%AF%D8%A6%DB%8C.110779/