دو رباعیات

نامعلوم اول — فروری 11، 2013 12:38 شام
1
خاموش، اُداس، تنہا،بھیگی آنکھیں
کیا مجھ کو نہ پیاری تھیں وہ پیاری آنکھیں
یہ ایک سوال خود سے پوچھوں گا ضرور
یاد آئیں گی جب کبھی وہ کالی آنکھیں
2
عکسِ رخِ محبوب سے خالی آنکھیں
قسمت میں ہماری ہیں سوالی آنکھیں
ہر وقت ستانے کے لیے اے کامل ؔ
رہتی ہیں تصور میں وہ کالی آنکھیں
محمد وارث — فروری 12، 2013 6:11 صبح
خوب ہیں جناب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88-%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C%D8%A7%D8%AA.59752/