دوری ہے اور تجھ سے طبیعت اداس ہے

فیصل عظیم فیصل — اپریل 9، 2009 8:40 صبح
دوری ہے اور تجھ سےطبیعت اداس ہے
لگتا ہے یوں کہ اب تو میرے آس پاس ہے
روح و بدن میں ایک عجب کشمکش رہی
تو پاس ہے بھی اور نہیں ، دل اداس ہے
بیتے ہیں چند دن یہ مرے تجھ سے دور جو
بتلا کہاں یہ ماہ و برس مجھ کو راس ہے
سنتے ہیں مئے پئییں گے تجھے بھول جائیں گے
مجھ کو نہیں ہےمئے کی طلب تیری پیاس ہے
دوری ہے قید و بند و اذیت دماغ کی
تیرے سوا کوئی نہ مرا غم شناس ہے
فیصل عظیم فیصل — اپریل 9، 2009 9:16 صبح
ان دو کے لیئے جنہیں مجھ سے دور ہوئے آج ایک مہینہ ایک دن ہوگیا
الف عین — اپریل 9، 2009 5:20 شام
مجھے تم سے ہمدردی ہے فیصل۔۔ غزل تو اچھی ہے، سچے جذبات جوہیں، کہیں کہیں الفاظ آگے پیچھے کرنے سے ہی بہتر ہو سکتی ہے۔
فیصل عظیم فیصل — اپریل 10، 2009 10:40 صبح
بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب ۔ اگرتحسین ہوتی ہے تو اقتراحات کے لیئے بندہ دیدہ و دل فرش راہ ہے
مغزل — اپریل 10، 2009 12:31 شام
جواب نہیں جناب ۔ سدا خوش رہیں ۔ بابا جانی تو کہہ ہی چکے سو ہم ۔۔ بھی منتظر ہیں
زینب — اپریل 11، 2009 5:43 صبح
فیصل بھائی لگتا ہے یہ تو بھابھی کی یاد میں‌کہی آپ نے۔اسی لیے بہت بہت اچھی ہے
فیصل عظیم فیصل — اپریل 11، 2009 10:33 شام
جی یہ انہی کی یاد میں لکھا گیا ہے
محمداحمد — اپریل 22، 2009 9:57 صبح
بہت خوب فیصل بھائی،
بہت اچھی غزل ہے۔
خوش رہیے۔
فیصل عظیم فیصل — اپریل 22، 2009 9:59 صبح
بہت شکریہ احمد بھائی آپ کی ذرہ نوازی ہے
شاہ حسین — اپریل 30، 2009 3:05 صبح
بُہت خوب جناب فیصل صاحب
فیصل عظیم فیصل — اپریل 30، 2009 3:20 شام
شکریہ شاہ جی
آپ کی محبت ہے
مغزل — اپریل 30، 2009 3:37 شام
فیصل صاحب ، کیا اغلاط ابھی تک دورنہیں کی گئیں ؟؟
فیصل عظیم فیصل — اپریل 30، 2009 3:41 شام
اگر خود اغلاط دور کر پاتے تو آپ کو یہ سوال پوچھنے کا موقع نہ ملتا ۔
ہم ا نتظار میں ہیں کوئی سدھار دے
ہم جابجا غلط ہوئے تو کس قدر ہوئے
ایم اے راجا — مئی 12، 2009 11:01 صبح
بہت کوب فیصل صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D8%B7%D8%A8%DB%8C%D8%B9%D8%AA-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B3-%DB%81%DB%92.20754/