دوست کا سارا بھرم صرفِ نظر جائے گا :: اسلام عامر سیتاپوری

اسلام عامر سیتا پوری — فروری 10، 2021 7:32 صبح
اسلام عامر
دوست کا سارا بھرم صرفِ نظر جائے گا
اب تو لفظوں سے بھی وہ اپنے مکر جائے گا
اک زمانے سے اذیت ہے, الم ہے دل میں
کوئی حل, کیسے مرا درد جگر جائے گا
آپ آجا ئیں مرےخواب میں آقا جو کبھی
مرا بگڑا ہوا یہ بخت سنور جائے گا
صلی اللہ علیہ وسلم
ہر گھڑی اپنی گناہوں میں بسر کرتا ہے جو
بول کس منہ سے وہ اللہ کے گھر جائے گا
کس لئے اتنی تگ و دو ہے کمانے کے لئے
ہاتھ جب خالی لئے یاں سے بشر جائے گا
کس طرح گھر میں سکوں اور خوشی آئے گی
باپ سے آگے اگر اس کا پِسر جائے گا
کیا بنے گا ترا عقبیٰ میں ذرا سوچ لے تو
تیرے اعمال کا حاصل جو، صفر جائے گا
ہر گلی کوچے میں رہزن کا بسیرا ٹھہرا
دیش میں کیسے بلا خوف و خطر جائے گا
ایک مدت سے کوئی ان کی خبر تک نہ ملی
کیا کوئی آج یہاں ان کے شہر جائے گا
قبر میں صرف یہ اعمال ہی جائیں گے ترے
ساتھ تیرے نہ کوئی، لعل و گہر جائے گا
ان کی چوکھٹ پہ اجازت نہیں دستک کی بھی
دل کو معلوم ہے پر، ان کے وہ در جائے گا
تجھ سے امید وفا کی ہے اگر تو نے نہ کی
ریزےریزےکی طرح عزم بکھر جائے گا
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 10، 2021 9:48 صبح
اسلام عامر سیتا پوری اردو محفل میں خوش آمدید!
نیز بہت سی داد بیٹا!
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 10، 2021 11:10 صبح
خوش آمدید اسلام میاں ۔۔۔ اچھے خیالات ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔ آپ کی شاعری میں اچھے امکانات ہیں ۔۔۔ مشق جاری رکھیے۔
والسلام۔
اسلام عامر سیتا پوری — فروری 16، 2021 8:46 صبح
خوش آمدید اسلام میاں ۔۔۔ اچھے خیالات ہیں ماشاء اللہ ۔۔۔ آپ کی شاعری میں اچھے امکانات ہیں ۔۔۔ مشق جاری رکھیے۔
والسلام۔

حوصلہ افزائی کے لئے تہہ دل سے شکر گزار ہوں سر
اسلام عامر سیتا پوری — فروری 16، 2021 10:47 صبح
اسلام عامر سیتا پوری اردو محفل میں خوش آمدید!
نیز بہت سی داد بیٹا!

شکر گزار ہوں سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%D8%B1%D9%85-%D8%B5%D8%B1%D9%81%D9%90-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85-%D8%B9%D8%A7%D9%85%D8%B1-%D8%B3%DB%8C%D8%AA%D8%A7%D9%BE%D9%88%D8%B1%DB%8C.115082/